لائبریری: تازہ ترین

الف عین

لائبریرین
ایک ہی پیغام میں کئ خبریں۔ بہر حال تازہ ترین صورتِ حال یہ ہے کہ:
1۔ نئ کتابوں میں مجھے اشفاق احمد کے مِنی افسانوں کی کتاب مل گئ ہے اور اس کے دو تین افسانے پوسٹ کر چکا ہوں۔ میرے پاس فائل اپ لوڈنگ کا کوٹا ختم ہپو چکا ہے محفل کا۔ اور مکمل کتاب صفحہ در صفحہ پوسٹ کرنے میں تضعیع اوقات ہے۔
2۔ اردو دوست لائبریری سے خورشید اقبال نے حیدر قریشی کے کالموں کی کتاب منظر پس منظر بھیج دی ہے، اس کی تدوین بھی کر رہا ہوں۔
3۔ کلیم احسان بٹ کے دو شعری مجموعوں کی اجازت تو انھوں نے دے دی ہے لیکن ان پر ناشرین کے کاپی رائٹس ہیں۔ یہ ہیں: ’موسمِ گل حیران کھڑا ہے ‘اور ’چلو جگنو پکڑتے ہیں"۔ میرا خیال یہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو ملا کر ایک نئ کتاب بنا دی جائے، اس کے نام کے لئے میں نے کلیم بٹ سے رجوع کیا ہے۔
4۔ یہی ترکیب میں دوسری کتابوں میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میرے پاس امرتسر کی چھپی ایک کتاب ہے حرف حرف جس میں فیض کے چار مجموعے جمع ہیں۔ ھالاں کہ ’شامِ شہر یاراں‘ اس کے بعد چھپی ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ دستِ صبا، نقشِ فریادی اور زنداں نامہ جو یہاں تیار ہیں، ان کو ملا کر "لفظ لفظ" کے نام سے ایک مجموعہ شائع کر دیا جائے، یہ حصّہ اوّل۔ دوسرے حصے میں دستِ تہِ سنگ اور شامِ شہریاراں شامل ہوں۔
5۔ ناصر کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے تو ان کی روح بھی خوش ہوگی۔ دیوان، میرے پاس کا "برگَ نے" جس پر کام چل رہا ہے، اور مزید کلام بھی رسالوں سے جمع کیا ہوا ہے۔ ان کو "برگ برگ" کے نام سے شائع کیا جائے۔
6۔ منہاجین نے مجھے دو فائلیں بھیجی ہیں۔ طاہر القادری کے "اسلام اور سائنس" کی تدوین جاری ہے۔ اس میں قرآن کی آیات درست کنورٹ نہیں ہوئ ہیں کہ اصل میں عربی کی ی اور ہ استعمال میں آئ ہیں جو اب اردو کی بن گئ ہیں انورٹ ہونے پر، شارق کے سافٹ وئر نے زیادہ بہتر کام کیا ہے اس فائل کے سلسلے میں۔ دوسری فائل "فلسفۂ معراج" کی فائل شاکر (دوست) کے پس بھی ہے۔ کیا میں امید رکھوں کہ اس کی تدوین وہ کر سکیں گے اور مجھے بھیج دیں گے؟
امید ہے اس طرح کاپی رائٹ کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔
7۔ کتاب گھر میں مشہور افسانوں کے علاوہ بھی چھہ سات کتابیں اردو تریر میں شامل ہیں، اگرچہ اغلاط سے پر۔ ان کو بھی ای میل کرتا ہوں۔ حسن علی کا ای میل نہیں مل رہا ہے، ارکان کی فہرستے سے ان کو ذ پ بھی کیا جائے تو شاید وہ نہ دیکھ سکیں کہ یہاں نہیں آ رہے۔ بہرحال، یہ کتابیں بھی قطرہ قطرہ (ایک ایک صفحہ) ڈاون لوڈ کر رہا ہوں، افسانوں میں اب تک گیارہ افسانے کر سکا ہوں۔ ان سے اجازت مل جائے تو کتاب گھر کے تشکر کے ساتھ ہم بھی یہاں اسے شامل کر سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب استادِ محترم۔ میرے پاس بھی منہاجین بھائی کی ایک کتاب تھی، وہ میں نے مکمل کر کے وکی پر رکھ دی ہے۔ اب منہاجین بھائی کسی وقت آیات کو چیک کرکے ان کی املاء درست کردیں
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ زکریا۔ اب دیکھتا ہوں کہ میں کتنی کتابیں اپ لوڈ کر سکتا ہوں،
اور منصور، تم نے کون سی کتاب کر لی ہے۔ قرآن کریم کی تصحیح ہی بہت وقو لے رہی ہے۔ میں ابھی اسلام اور سائنس کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اعجاز اختر صاحب آپ اسلام اور جدید سائنس کررہے ہیں؟؟؟
پھر میں اس کو نہ چھیڑوں؟؟
کچھ حصہ اس کا یونیکوڈ میں کرکے پڑھنا شروع کیا تھا جو حسب معمول درمیان میں ہی رہ گیا۔
 

الف عین

لائبریرین
آج پروین شاکر کا کلام نیٹ پر ڈھونڈھ رہا تھا تو یہ ربط ملا جس سے معلم ہوا کہ اقبال لائبریری کا کام نایاب ڈاٹ نیٹ نے کیا ہے اور ان کے یونیکوڈ مبدل بھی ہے کائنات کے نام سے۔ بہر حال یہاں کتابیں ڈاؤن لوڈ والی تو پ ڈ ف والی ہی ہیں (وہ بھی اس سائٹ سے نہیں، بلکہ اقبال لائبریری سے) لیکن یہ لوگ آفر کر رہے ہیں کہ اگر ہم ان کو اپنی فائکلیں دیں تو وہ ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ ابھی یا صبح ان کو ای میل کرنے جا رہا ہوں کہ ہمارے (بلکہ میرے) پاس یہ یہ کتابیں سافٹ کاپی کی شکل میں موجود ہیں، دیکھیں وہ ایکسینج میں فراہم کرتے ہیں یا نہیں۔ انھوں نے ناصر کاظمی کی کلیات بھی شائع کی ہے۔
http://www.nayaab.net/urdu-poetry/b...boo_perveen_shakar/Khusboo_perveen_shakar.htm
http://www.nayaab.net/urdu-poetry/
 

الف عین

لائبریرین
میری حال کی مصروفیت کا ذکر میں کرتا رہتا ہوں، احباب بھی کرتے رہیں تو بہتر ہے:
//حیدر قریشی۔ منظر پس منظر۔ مکمل ہو چکی
//برگِ نے۔ ناصر کاظمی۔۔ جاری (ٹائپنگ)
//حرفِ معتبر ۔ بانی ۔۔ جاری (ٹائپنگ)
//یہاں کے سارے افسانے ایک جگہ جمع، کتاب گھر کے مشہور افسانے بھی نصف سے زیادہ ڈاؤن لوڈ۔ ان دونوں کو ملا کر ایک نیا مجموعہ" اردو ویب کے منتخب افسانے" زیرِ ترتیب۔ اس میں احمد ندیم قاسمی کا زیادہ مشہور اور بہتر افسانہ "گنڈاسا" لیا جائے گا۔ وہاں منٹو کا "کالی شلوار" ہے، میرے خیال میں اپنے یہاں کا "ٹوبہ ٹیک سنگھ" زیادہ بہتر رہے گا، مشورہ درکار ہے۔ اپنے پاس موزیل بھی جمع ہے جسے میں نے سمت۔2 میں دیا تھا۔
//طاہر القادری کی "اسلام اور سائنس"۔ تدوین جاری
//کلیم احسان بٹ کی دو کتابوں "چلو جگنو پکڑتے ہیں" اور "موسمِ گل حیران کھڑا ہے" کی مشترکہ ای بُک، مجوزہ نام "موسمِ گُل"
//ٹائپنگ کا منصوبہ: جنگل میں دھنک اور دشمنوں کے درمیان شام۔ منیر نیازی کے دو مجموعوں کی مشترکہ ای بک۔ مجوزہ نام۔ منیر کی ایک نظم "حرفِ سادہ و رنگیں"
//عمیق حنفی کی طویل نظم۔ سندباد
//خورشید احمد جامی کا مجموعہ "یاد کی خوشبو"
//شہر یار کی ’اسمِ اعظم" اور "ساتواں در" سے انتخاب (باقی کتابیں میرے پاس نہیں)، مجوزہ نام: خواب کا در بند ہے
یہ سب اس لئے لکھ دیتا ہوں تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے یعنی ڈپلی کیشن نہ ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ مقبول عامر کی کتاب دیے کی آنکھ کا بھی میں نے نیا نام تجویش کیا ہے۔ ان کی ہی نظم سے، یہ نام ہے
مسافتِ جاں
اگر کچھ مزید کلام بھی دستیاب ہو سکے مقبول عامر کا تو پوسٹ کریں یا مجھے ای میل کر دیں تو زیادہ بہتر ہو کہ یہ ایک نئ کتاب کے طور پر پوسٹ کیا جا سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں اس وقت شگفتہ سے مخاطب ہوں۔ یہ جو تم نے شاعری لائبریری میں پوسٹ کرنی شروع کی ہے، کیا یہ کسی کتاب کا پیش خیمہ ہے؟ مثلاً بلراج کومل کی ایک نظم سے ہی کیا کتاب بن سکتی ہے۔ ذرا موقف واضح کرو۔ ویسے ایسی ای بکس کا خیال تو میرے ذہن میں‌پہلے سے ہی ہے کہ ایسے انتخاب پبلش کریں یہاں۔ ’منٹو کے پانچ افسانے یا دس افسانے،‘ ’پچاس نظمیں۔ اردو محفل کا انتخاب‘ قسم کے ناموں سے کتابیں شائع کی جا سکتی ہیں۔ منتخب افسانوں کی تو ایک ای بک میں بنانے والا ہوں۔ کیا تمھارے ذہن میں بھی یہی بات ہے جو الگ الگ تانوں بانوں میں یہ پوسٹ کر رہی ہو؟
اس کو ڈانٹ مت سمجھنا بیٹا! محض یہ سوال ہے کہ موقف واضح‌ہو جائے
 
اعجاز صاحب مقبول عامر کا نیا کلام تو ممکن نہیں اس لیے کہ وہ پندرہ سال پہلے ہی وفات پا چکے ہیں۔ لیکن رسالہ تسلسل مقبول عامر نمبر میں ان کا متروک کلام شامل ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ وہ آپ کو ارسال کرسکوں۔
 

الف عین

لائبریرین
وہاب اعجاز خان نے کہا:
اعجاز صاحب مقبول عامر کا نیا کلام تو ممکن نہیں اس لیے کہ وہ پندرہ سال پہلے ہی وفات پا چکے ہیں۔ لیکن رسالہ تسلسل مقبول عامر نمبر میں ان کا متروک کلام شامل ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ وہ آپ کو ارسال کرسکوں۔
شکریہ وہاب۔ فی الحال تو میں نے کتاب کا نام ہی بدل دیا ہے۔ مسافتِ جاں کے نام سے کتابیں ڈاٹ ٹی کے میں اپ لوڈ کر چکا ہوں۔ مزید کلام کا اضافہ بھی ملنے پر کر دیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
میں اس وقت شگفتہ سے مخاطب ہوں۔ یہ جو تم نے شاعری لائبریری میں پوسٹ کرنی شروع کی ہے، کیا یہ کسی کتاب کا پیش خیمہ ہے؟ مثلاً بلراج کومل کی ایک نظم سے ہی کیا کتاب بن سکتی ہے۔ ذرا موقف واضح کرو۔ ویسے ایسی ای بکس کا خیال تو میرے ذہن میں‌پہلے سے ہی ہے کہ ایسے انتخاب پبلش کریں یہاں۔ ’منٹو کے پانچ افسانے یا دس افسانے،‘ ’پچاس نظمیں۔ اردو محفل کا انتخاب‘ قسم کے ناموں سے کتابیں شائع کی جا سکتی ہیں۔ منتخب افسانوں کی تو ایک ای بک میں بنانے والا ہوں۔ کیا تمھارے ذہن میں بھی یہی بات ہے جو الگ الگ تانوں بانوں میں یہ پوسٹ کر رہی ہو؟
اس کو ڈانٹ مت سمجھنا بیٹا! محض یہ سوال ہے کہ موقف واضح‌ہو جائے





السلام علیکم

اعجاز اختر صاحب ، آپ کی ڈانٹ بھی محترم ہے۔ آپ کے سوال کا جواب یہ کہ ایک سے زائد وجوہات ہیں ۔ ایک تو یہی ہے جس کا ذکر ہو چُکا ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی چیز جو ہاتھ لگے اسے محفوظ کر لیتی ہوں کچھ چیزیں ذرا سی دیر کے لئے ملتی ہیں یعنی جن لوگوں سے لی ہوں انہیں واپس کرنا ہوتی ہیں اس لئے پہلے ہارڈ ڈسک اور پھر یہاں بھی کوشش ہے کہ رکھ چھوڑوں کیونکہ میری ہارڈ ڈسک کسی بھی وقت لگتا ہے جواب دے جائے گی ۔ اب اتنی ساری کتابوں پر کام ایک ساتھ کرنے کے سائیڈ ایفکٹس بھی تو بھگتنے ہیں :) ادھر سے ہر نئے دن کے ساتھ نئے نئے خیالات اور تجاویز ۔۔۔، کتنی تو میں بھول ہی جاتی ہوں نوٹ بھی نہیں کرتی کہ ابھی پچھلی تجاویز ہی راہ میں ہیں ۔ کچھ نوٹ کر لیتی ہوں ۔ البتہ ایک بات واضح ہے کہ یہ خام مواد بھی آئندہ کام دے گا کئی نئی بنیادوں کے لئے ۔ کچھ بنیادی باتیں ابھی تک سوالیہ نشان ہیں؟ کئی متون ایسے ہیں جن کے حوالے سے ایک سے زائد تجاویز ایک ساتھ ذہن میں آتی ہیں ، اب برقیانے کے لئے اتنے مختلف النوع موضوعات پر متون مزید جمع ہو چکے ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ ناکافی محسوس ہوتا ہے، مزید مسئلہ یہ ہے کہ وقت کم ہے اب جو کچھ بھی کیا جا سکے اس عرصہ میں
 

الف عین

لائبریرین
مزید تازہ ترین
نئ کتابیں: زیر تدوین اور مکمل
اسلام/قرآن:
کنز الایمان ۔ مہوش۔ مکمل
اسلام اور جدید ساینس: طاہر القادری: مکمل
شاعری
کلامِ میر: دیوان ا وّل۔ وہاب اعجاز ٹائپنگ۔ زیر تدوین
عذاب رت کے صحیفے: کلیم احسان بٹ (چلو جگنو پکڑتے ہیں۔۔، موسمِ گل حیران کھڑا ہے، دو مجموعے) مکمل
صدائے موسمِ گل: طارق بٹ، زیر تدوین
سائبان ہاتھوں کا: پرویز اختر۔ زیر تدوین
حرفِ خاموش: حمید ناگپوری زیر تدوین
نغمۂ آب: شاعر این گوپی( تیلگو،جل گیتم) منظوم ترجمہ: رحمت یوسف زئ زیر تدوین
فکشن:
الاؤ: ایم مبین، مکمل
ٹوٹی چھت کا مکان: ایم مبین، زیر تدوین
نئ صدی کا عذاب: ایم مبین زیر تدوین
کتاب گھر سے: ساری زیر تدوین
فکشن:
لائری کنگ لایو
عشق کا قاف
تیرِ نگاہ: ایم اسلم
اسلام:
توہینِ رسالت
مہجور القرآن

مختلف: گلستانِ سعدی (فارسی)۔ مکمل
 

الف عین

لائبریرین
حیدر آباد میں پچھلے ھفتے ہی علی گڑھ کا ماہنامہ اخبار سائینس اور کائنات کا جون کا شمارہ اب پہنچا یا شائع ہوا ہے، اس میں مکمل نصف صفحے پر ہماری لائبریری کے بارے میں میری تحریر "اردو کے بہی خواہوں سے ایک اپیل"م کے نام سے شایع ہوئ ہے۔
علی گڑھ سے ہی ڈاکٹر اصغر عبّاس، ڈائریکٹر سر سید اکادمی نے پانچ کتابوں اور تین کتابچوں کی ہارڈ کاپی لائبریری کے لئے بھیجی ہیں۔ اگرچہ میں نے ان سے سی ڈی کا لکھا تھا، لیکن اب کتابیں دیکھنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ اصل قدیم نسخوں کا ہی عکس ہیں۔ یہ ہیں:
آئینِ اکبری، ابو الفضل،۔ فارسی، تدوین و تصحیح سید احمد 748 صفحات، قیمت 960 روپئے
تبیین الکلام، تفسیر التوراۃ والانجیل۔ سید احمد، 904 صفحات، قیمت 900 روپئے
تاریخِ فیروز شاہی، ضیائالدین برنی، صفحات 604، قیمت 720 روپئے
خطبات الاحمدیہ۔ اصل کتاب، 426 صفحات، قیمت 200 روپئے
دستاویزات مسلم ایجوکیشنل کانفرینس، مرتبہ پروفیسر اقبال حسین، صفحات 238، قیمت: 150، شاید ان دو کتابوں کی فائل دستیاب ہو سکے
سر سید میموریل توسیعی خطبات سیریز: فائل ملنے کے امکانات ہیں
سید حامد: اصل اردو، مسلمانوں کی پسپائ کے اسباب اور پیش رفت کی تدابیر
سدھارتھ شنکر رے، اردو ترجمہ، آج کے ہیندوستان میں سر سید کی معنویت
شیام بینیگال: اردو ترجمہ۔ سیکولرزم اور مقبول ہندوستانی سینیما
اصل کتابیں اردو لائبریری کی جانب سے ما بدولت کے کتب خانے میں محفوظ
 

الف عین

لائبریرین
نئی کتابیں جو آج اپ لوڈ کی ہیں
http://kutub.250free.com
http://kitaben.tk
آنکھیں، سارا شگفتہ/ شاعری
حمد نعت۔ شرف الدین ساحل
تصورات۔۔ ڈاکٹرعتیق اللہ/تنقید
نقدیات۔۔ ڈاکٹرعتیق اللہ/تنقید
بیانات۔۔ ڈاکٹرعتیق اللہ/تنقید
شعریات۔۔ ڈاکٹرعتیق اللہ/تنقید
(یہ چاروں کتابیں عتیق صاحب کی ایک کتاب ’ترجیحات" اور کچھ متفرق مضامین سے ای بکس کی شکل میں بنائی گئی ہیں، یعنی ای پبلشنگ کے زمرے میں)
شخصیات۔۔ خاکے۔ شرف الدین ساحل
موجوں کا اضطراب۔ سوانح۔ شرف الدین ساحل
صدائے موسمِ گل۔۔ طارق بٹ/شاعری
قلقلِ آبِ وضو۔ صفدر/شاعری
کنز الایمان۔ ترجمہ قرآن۔ رضا خان بریلوی
اسلام اور جدید سائینس۔ طاہر القادری
حرفِ خاموش۔ حمید ناگپوری۔ /شاعری
گلستانِ سعدی۔ سعدی۔ فارسی
چشمِ نقشِ قدم۔ ترنم ریہاض/ تنقید
الاؤ۔ ایمن مبین۔ ناول
آسمان۔ نعتیں۔ سعادت آس
ساتوں رنگ۔ شاعری۔ ناصر کاظمی (برگ نے اور دیوان)
ریاست سوات۔ فضل ربی راہی۔ تاریخ
یمبر زل۔ ترنم ریاض ۔کہانیاں
نئ صدی کا عذاب۔ ایم مبین۔کہانیاں
ٹوٹی چھت کا مکان۔ ایم مبین ۔کہانیاں
سائبان ہاتھوں کا۔ پرویز اختر۔ شاعری
عذاب رت کے صحیفے۔ کلیم بٹ۔ موسمِ گل حیران کھڑا ہے۔۔ اور ۔۔چلو جگنو پکڑتے ہیں۔۔ پر مشتمل ای بک
منصور۔ ممکن ہو تو ڈاؤن لوڈ کر کے وکی پر پہنچا دو۔ یہ میرے بس کا نہیں ہے میرے سلو کنکشن پر۔ براڈ بینڈ میں بھی ایک ایک صفحہ کر کے پوسٹ کرنے میں بہت وقت کا ضیاع لگتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
منصور۔ ممکن ہو تو ڈاؤن لوڈ کر کے وکی پر پہنچا دو۔ یہ میرے بس کا نہیں ہے میرے سلو کنکشن پر۔ براڈ بینڈ میں بھی ایک ایک صفحہ کر کے پوسٹ کرنے میں بہت وقت کا ضیاع لگتا ہے۔
جی استاد محترم، میں ابھی کام شروع کر دیتا ہوں، امید ہے کہ اسی ویک اینڈ تک کام ہو جائے گا
 
Top