السلام علیکم
قیصرانی صاحب ، یہاں ایک فہرست اپڈیٹ کرنے کے لئے آپ سے درخواست ہے۔۔ ان تمام اراکین کی جن کے لائبریری سائٹ اور یہاں فورم پر دونوں جگہ کھاتے (اکاؤنٹ) موجود ہیں۔ (ظاہراً تمام اراکین کے کھاتے دونوں جگہ موجود ہیں ؟)
یہ بھی واضح کر دیجئے کہ ہر رکن کی شناخت دونوں جگہ ایک ہی ہے یا مختلف ۔ مؤخز الذکر کی صورت میں ایسے اراکین کی مختلف شناخت (ہر دو جگہ) کیا ہے یہ بھی نشاندہی کر دیجئے۔
اگر کوئی لائبریری رکن لائبریری سائٹ پر ابھی تک اپنا اکاؤنٹ حاصل نہ کر سکے/ سکی ہوں یا لا علم ہیں تو اپنے نام کی یہاں نشاندہی کر دیں ۔
شکریہ