لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے لائبریری ٹیم کے ارکان کو لائبریری سائٹ پر اپنا تعارفی صفحہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ انہیں لائبریری سائٹ پر کام کرنے کے بارے میں کچھ آگاہی ہوجائے۔ یہ کام نہایت آسان ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، لائبریری سائٹ میں اپنے یوزر نیم اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ ان ہو جائیں:

intro2.gif

اس کے بعد صفحے کے اوپر اپنے نام کے ربط پر کلک کریں، اس کے بعد ایک پیغام ظاہر ہوگا جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ اس ربط پر کوئی مواد موجود نہیں ہے اور یہ کہ آپ اس صفحے میں معلومات شامل کرنے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس صفحے پر دیے گئے ربط پر کلک کرکے اس صفحے کی تدوین کا آغاز کر دیں۔ اس کام کے لیے آپ کو ایک وزی وگ ایڈیٹر فراہم کر دیا جائے گا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

intro4.gif

اس ایڈیٹر کے ذریعے آپ اس صفحے پر اپنے متعلق معلومات مدون کر سکتے ہیں۔ میرے نزدیک زیادہ اہم لائبریری پراجیکٹ میں آپ کا رول اور آپ کی شراکت ہے۔ تدوین کے دوران مواد کی فارمیٹ سادہ ہی رکھیں۔ اس طرح کام آسان رہے گا۔ اپنے تعارفی صفحے کے آخر میں ذیل کا کوڈ ضرور شامل کریں:

[[زمرہ:لائبریری ٹیم]]

اس طرح تمام تعارفی صفحات ایک زمرہ میں شامل ہو جائیں گے۔ صفحے کو مدون کرنے کے بعد اسے محفوظ کرلیں۔ اس طرح ذیل کی تصویر کے مطابق آپ کا تعارفی صفحہ تیار ہو جائے گا۔

intro5.gif

لائبریری سائٹ پر میرے تعارفی صفحے کا ربط
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ تمام لائبریری اراکین جن کا لائبریری سائٹ پر اکاؤنٹ موجود ہے وہاں اپنا تعارفی صفحہ بنا کر دیکھیں اور یہاں فیڈ بیک ضرور دیں ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ابھی ایک صفحہ بنایا ہے ، آسانی سے بن گیا کوئی مشکل نہیں ہوئی ۔ صرف وزی وگ ایڈیٹر پہلی بار میں نہیں ملا بلکہ صفحہ ریفریش کرنے پر ظاہر ہوا ۔

ربط

 
Top