عزیزو:
میں کم و بیش دو سال سے اردو محفل کی لائبریری سے خود کو منسلک رکھے ہوئے ہوں، لیکن میری باتیں اکثر نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی ہے۔ میں اکثر لکھتا رہتا ہوں کہ:
1۔ صارف کے نقطۂ نظر سے اردو محفل میں لائبریری کا کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ اردو محفل کی فورم میں لائبریری کی فورم میں محض رجسٹرڈ ارکان داخل ہو سکتے ہیں۔ منتظمین کا ہر بار یہ کہنا غلط ہے کہ لائبریری کے ارکان کے علاوہ دوسرے ارکان محض پوسٹ کرنے کے مجاز نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی اس فورم کے کسی بھی پیغام کو دیکھ نہیں سکتا۔ پھر آپ کی لائبریری فورم کا فائدہ؟
2۔ رہا سوال اردو لائبریری ڈاٹ آرگ، جس کا میں ہر جگہ حوالہ دیتا ہوں۔۔ تو وکی کبھی بھی یوزر کی پسند نہیں رہی۔ یہ اجتماعی کام کرنے والوں کے لئے ٹھیک ہے، لیکن یوزر اگر چاہے بھی کہ جس کتاب کا ربط مل رہا ہے، اسے کلک کروں اور پڑھوں، اور وکی کا خالی صفحہ مونہہ چڑاتا ہے کہ تدوین کے لئے آپ کو لاگ ان کرنا ضروری ہے۔ اب یوزر کو کیا پتہ کہ اسے کیا تدوین کرنی ہے۔ یہ اس کا کام بھی نہیں۔۔۔
3۔ اور ہم جیسے کام کرنے والوں کے لئے بھی وکی بہت مشکل ہے۔ اس حد تک ٹھیک ہے کہ جو کتاب کا پلان بنا رہا ہو، اس کو مکمل معلوم ہو کہ اس کتاب میں یہ یہ باب ہیں، اور ان کا نیویگیشن اس طرح بنانا ہے۔ لیکن میرے پاس تو مکمل سافٹ کاپیاں آتی ہیں۔ ان پیج فائلوں کو کنورٹ کر کے میں خود تدوین کرتا ہوں۔ سافٹ کاپی کی صورت میں نیویگیشن پہلے سے بنانا مشکل ہوتا ہے۔ اور پھر درمیان میں خالی سپیس کا اضافہ کرنا، یہ سب مشکل ہے۔۔
4۔ پھر سوال یہ بھی ہے کہ جب میں پروف ریڈنگ کر چکا ہوتا ہوں تو پھر کیا ضرورت ہے کہ وکی پر اپ لوڈ کیا جائے کہ دوسرے اس کے ساتھ پھر کچھ عمل کر سکیں، جس کی ضرورت نہ ہو۔
اگر محض دو چار کتابیں ہوں تو ان کے ساتھ کچھ محنت کی بھی جا سکتی ہے، لیکن جب میرے پاس کتابوں کی تعداد دو سو ہو رہی ہے، اور ان میں سے محض پندرہ بیس تدوین کے لئے باقی ہیں تو میں کہاں تک یہ کام کروں اور اس سے زیادہ اہم یہ کہ کیوں کروں؟ کیا ضرورت ہے؟
اس لئے میرا خیال یہی ہے کہ استعفیٰ مرا با حسرت و یاس
پ ت
اور محفل کے اراکین کی پروف ریڈنگ سے مطمئن نہیں۔ یوں بھی کیوں کہ مجھے یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ لغت کے لئے ورڈ لسٹ بنانے میں کس کس طرح کے الفاظ شامل ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے میں
1۔ردوبدل
2۔رد و بدل
3۔ردو بدل
4۔رد وبدل
میں محض دوسرے کو درست سمجھتا ہوں جس میں رد۔و۔بدل لکھا گیا ہے (وقفہ بمعنی سپیس یہاں) جب کہ پہلی صورت ردوبدل ہے (بغیر سپیس)، تیسری ردو۔بدل ہے اور چوتھی رد۔وبدل ہے)۔ جب کہ دیکھنے والے کو کسی املا میں فرق سمجھ میں نہیں آتا۔ یہ میری ٹیڑھ ہی کہنا چاہئے تاکہ مستقبل میں مزید اس قسم کی اغلاط کا رواج نہ ہو۔ ورڈ 2003 کا اردو سپیل چیکینگ انجن تو اس قسم کے بہت سے غلط الفاظ کو درست مان لیتا ہے۔