نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
چند روز سے اردو لائبریری سائٹ پر ایرر آ رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ ہمارے ویب ہوسٹ پرووائیڈر کی طرف بھی ٹریس ہوئی ہے۔ ہمارے ویب ہوسٹ پرووائیڈر ڈریم ہوسٹ نے php5 کے ورژن کو اپگریڈ کیا ہے جس کی وجہ سے کئی اپلیکیشنز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی مسئلہ میڈیا وکی کے ساتھ بھی ہے اور اس کا نیا ورژن (1.9.3) انسٹال کرنا پڑے گا۔ میں اس نئے ورژن میں اردو سپورٹ کے لحاظ سے تبدیلیاں کرنے اور سائٹ آنلائن لانے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔ سائٹ دوبارہ آنلائن ہونے کے بعد میں کچھ عرصے تک اس کی رجسٹریشن محدود رکھنا چاہوں گا۔ یعنی کہ صارفین ازخود رجسٹر نہیں ہو سکیں گے۔ فی الحال ہم ہی اس کے نئے یوزر اکاؤنٹ بنائیں گے۔ میں شروع میں صرف لائبریری پراجیکٹ میں فعال حصہ لینے والوں کے لیے یوزر اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اور صرف یہی رجسٹرڈ صارفین ہی لائبریری وکی پیڈیا میں مواد شامل کرنے اور اس میں ترمیم کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ایسا سیٹ اپ میں ابتدا میں تجرباتی بنیادوں پر کرنا چاہ رہا ہوں۔ بعد میں ضرورت پڑنے پر اس نظام کو بدلا بھی جا سکتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ لائبریری سائٹ کو دوبارہ آنلائن لانے کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔
والسلام