مہوش علی
لائبریرین
لائبریری کے لئے میں نے کافی عرصہ قبل سیدہ شگفتہ صاحبہ سے ڈسکس کیا تھا کہ اگر ہم وکی پر کام کو صرف چند ایسے اراکین تک محدود کر دیں جو تکنیکی طور پر اسے اچھی طرح جانتے ہوں اور باقی ساری لائبریری ٹیم ٹائپ کرنے، پروف ریڈ کرنے، سکیننگ وغیرہ کے مراحل کو محفل کی حد تک جاری رکھے تو پراجیکٹ کی رفتار کافی تیز ہو سکتی ہے۔ یعنی عام یوزر کے لئے وکی نام کی کوئی مشکل سامنے نہیں ہوگی۔ ان کا کام عام انداز سے چلتا رہے گا۔ ہر روز، ہر ہفتے یا ہر مہینے کی بنیاد پر متن کو وہ چند اراکین محفل سے وکی پر منتقل کرتے رہیں جن کو یہ ذمہ داری دی جائے
کاپی رائٹ ایسا مسئلہ ہے جس سے منہ نہیں موڑا جا سکتا
قیصرانی بھائی،
مسئلہ یہ ہے کہ انسانی نفسیات کو سامنے رکھا جائے تو عام انسان چاہتا ہے کہ وہ جو کچھ محنت کرے، فورا کہ فورا اسکو اسکا پھل مل جائے اور وہ یہ پھل حاصل کرنے کے لیے کسی اور کا منٹوں کے لیے بھی محتاج نہ ہو۔
اسکے علاوہ بھی انسانی مزاج کی نفسیات کو سامنے رکھیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ عام اراکین میں سے کوئی بھی وکی میڈیا کو منتخب کرنے پر خوش نہیں نظر آ رہا اور اسکا لازمی اثر انکی کارکردگی پر پڑے گا۔
بلکہ خود جب میڈیا وکی میں چند ٹیکنیکل مسائل پیش آئے اور ہفتوں گذر جانے کے باوجود میں ان مسائل کو حل نہ کر سکی، تو پھر مجھے یہی لگا کہ میڈیا وکی ایک بوجھ ہے جبکہ مجھ سمیت بہت سے اراکین ہلکا پھلکا خوبصورت اور دیدہ زیب اور انتہائی آسان پلیٹ فارم چاہتے ہیں جہاں انکی توجہات پلیٹ فارم سیکھنے کی جگہ اصل کام پر توجہ دینا ہو۔
جملہ پر آنے کے بعد سب سے بڑی بات جو مجھے محسوس ہوتی ہے وہ ہے "کنٹرولنگ کا احساس" ۔۔۔۔ یعنی ہر چیز اپنے کنٹرول میں ہے اور جیسے چاہیں وہیے چیزوں کو آسانی سے موڑ سکتے ہیں۔ [مثال کے طور پر دیکھئیے کہ میں نے ڈیمو سائیٹ پر "اردو شعراء" اور "اردو نثر نگاران" کے نام سے امیج مینو بنایا ہے جو کہ ہر دفعہ مختلف شعراء و نثر نگاران کے امیجز پیش کرے گا۔۔۔۔۔ اور ان دونوں ماڈیولز کو میں نے اردو وکیپیڈیا سے کے دو زمروں "شعراء" اور "نثر نگاران" سے لنک کر دیا ہے جہاں پر بہت سے شعراء اور اہم شخصیات کا تعارف موجود ہے۔
[ویسے ہم اسکو اردو وکیپیڈیا سے لنک کر سکتے ہیں، یا پھر انکے لائسنس کے مطابق انہیں اپنے جملہ بیسڈ لائبریری میں بطور آرٹیکل نقل بھی کر سکتے ہیں۔ یہ اتنا مشکل کام نہیں]۔ اسکے بعد لنک ہماری شعراء اور نثر نگاران کا سیکشن ہو گی جو کہ وکیپیڈیا کی نسبت زیادہ خوبصورتی اور دلچسپی سے چیزوں کو قارئین کے سامنے پیش کرے گی۔]
نوٹ:
ہم جملہ بیسڈ لائبریری میں "امیجز" کا اور زیادہ استعمال کر کے اسے اور خوبصورت بنا سکتے ہیں [اور جملہ میں امیجز گیلری کو پیش کرنے کی بہت اچھی اور پروفیشنل ایکسٹنشنز ہیں]، مگر چونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ کنیکشنز سست ہیں، اس لیے زیادہ امیجز کے استعمال سے بچنا ہی بہتر رہے گا [میری ذاتی رائے میں]
اگرچہ یہ چیز شاید میڈیا وکی میں بھی ممکن ہوتی، مگر پھر وہی بات کہ "کنٹرول" اتنا اچھا نہ تھا۔ میڈیا وکی نہ صرف قارئین کے لیے خشک ہے، بلکہ منتظمین کے لیے بھی بہت خشک ہے۔ میرے لیے یقینی بات یہ ہے کہ جو کام ہم نے میڈیا وکی پر ہفتوں میں کیا ہے، اُس سے کہیں بہتر کام ہم چند دنوں میں جملہ پر کر لیں گے اور کام کہیں پھنسے گا نہیں۔ کسی بھی پراجیکٹ کی اگر ہمارے پاس "ٹیکسٹ فائل" ہے تو جملہ میں اسے اپلوڈ کرنا منٹوں کا کام ہے۔
اور سب سےا ہم بات یہ کہ "ایکسٹنشن ایکس" کی صورت میں ہمارے پاس جملہ میں "کیٹیلاگ" یا پھر اردو کتب کی لسٹ [بمع مصنف] پیش کرنے کی جو سہولت ہے، وہ اسے میڈیا وکی سے کوسوں آگے لے جا رہی ہے۔
میں نے میڈیا وکی پر موجود دیگر بہت سی پروفیشنل لائبریریز اور پراجیکٹز دیکھے ہیں، اور یہ سب انتہائی مشکل طریقے سے تشکیل دیے گئے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس اردو میں اتنا پوٹنشل رضاکار موجود ہے جو اس چیلنج کے آس پاس پہنچ سکے۔
////////////////////////////////////////
کاپی رائیٹ کا مسئلہ
کاپی رائیٹ کے دو فرنٹ ہیں۔
1۔ پہلا فرنٹ یہ کہ جو مواد ہم اپنی سائیٹ پر پیش کر رہے ہیں وہ کاپی رائیٹ کی زد میں نہ آتا ہو۔ [وکیپیڈیا پر اسے "ڈیکلریشن" یا "اعلان" کے تحت ڈیل کیا گیا ہے۔ اور یہ ڈیکلریشن یا اعلان کا لنک ہر صفحہ کے "Footer میں موجود ہے [ہم اسے جملہ کے اندر بھی ہر صفحے کے Footer میں دے سکتے ہیں۔
اردو ویکیپیڈیا کا لنک جس کے Footer میں یہ ڈکلریشن یا اعلان موجود ہے۔
2۔ اور دوسرا فرنٹ یہ ہے کہ جو مواد پیش کیا گیا ہے، اسے ہمارے قارئین کیا دیگر ویب سائیٹ پر استعمال کر سکتے ہیں؟ اور اگر کر سکتے ہیں تو کن شرائط کے ساتھ [کاروباری، غیر کاروباری، بغیر تبدیل کیے، ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ]۔
وکیپیڈیا میں اس فرنٹ پر سارا کام جی این یو کے تحت ہے۔
یاد رکھئیے، ہمارے لیے یہ دوسرا فرنٹ اتنا مشکل نہیں، بلکہ اصل چیز پہلا فرنٹ ہے [یعنی ہم جو مواد اپنی سائیٹ پر پیش کر رہے ہیں وہ کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی تو نہیں]
۱۔ اس سلسلے میں آپ وکیپیڈیا کا "اعلان" پڑھیں اور اس سے اہم پوائنٹز ہمیں صاف اور آسانی سے مل رہے اور منتظمین کی طرف سے ساری ذمہ داری اپنے کاندھوں سے ہٹا کر یوزرز کی طرف ڈالی جا رہی ہے کہ یہ آزاد مصدر ہے وغیرہ وغیرہ
اسی طرح یہ بات صاف لکھی جا سکتی ہے کہ اگر کسی یوزر نے کاپی رائیٹ مٹیریل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی مواد پیش کیا ہے تو اسے اس لنک [منتظمین کا ای میل یا کانٹیکٹ ایڈریس وغیرہ] پر رپورٹ کریں تاکہ کاروائی کی جا سکے۔
اس اعلان کے بعد کم از کم منتظمین اور لائبریری خود کسی کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ٹہرائی جا سکے گی۔ بذات خود وکیپیڈیا پر اور اسی طرح ایسے دیگر سائیٹز پر جیسے یوٹیوب وغیرہ پر یوزرز کئی غیر قانونی اشیاء اپلوڈ کر دیتے ہیں کہ جنہیں رپورٹ کے بعد حذف کر دیا جاتا ہے۔
۲۔ اور دوسرا فرنٹ، کہ صارفین کو کس کاپی رائیٹ کے تحت مواد کاپی کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت ہے، تو اس سلسلے میں کامن رائیٹ کے کاپی رائیٹ اصول استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یا پھر اگر کامن رائیٹ کے برخلاف کوئی مصنف اپنی تحریر کے لیے صرف ہماری لائبریری کو حقوق دیتا ہے تو صرف یہ ایک جملہ بھی کافی ہے "تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں" [جیسا کہ طباعت شدہ کتب پر لکھا ہوتا ہے]
میری نظر سے دیگر جملہ ویب سائیٹز گذر چکی ہیں جو کہ ان کامن رائیٹ کا استعمال کر رہی ہیں [اگرچہ کہ یہ استعمال انہوں نے صرف ڈاونلوڈ سیکشن کے لیے کیا ہے جبکہ ہمیںلائیو سائیٹ کے لیے کرنا ہے، مگر انشاء اللہ جملہ پر کنٹرول ہونے کی وجہ سے اسکا کوئی آسان سے حل ڈھونڈا جا سکتا ہے]
والسلام۔