السلام علیکم
شاکر ، بہت اچھی بات کہی آپ نے عملی مثال دینے کی ۔ کیا آپ کتب اسکین کر رہے ہیں یا کر چکے ہیں ؟ اگر آپ اپنی جانب سے ایک ہفتہ میں اسکین رزلٹ پیش کرسکیں تو جو اراکین اسکین متن پیش کرنا چاہیں لائبریری میں آپ کا تجربہ ان کے لیے رہنما ثابت ہوسکے گا ۔
علاوہ ازیں اگر آپ تفصیل سےرہنما پوسٹ لکھ سکیں کہ 300 صفحات کی کتاب ایک عام اسکینر کی مدد سے کیسے ڈیڑھ گھنٹے میں اسکین کی جا سکتی ہے تو اس سے بھی بہت سے اراکین کو مدد ملے گی ۔
شکریہ
عام اسکینر سے تین سو صفحات آدھے گھنٹے میںکرنا تو بہت مشکل ہے۔ میںعام اسکینر استعمال نہیںکرتا۔ اور نہ ہی دو تین ہزار ڈالر کی مالیت کے استعمال کرنے کی استطاعت رکھتا ہوں۔ اب تک کی میری ریسرچ میں کتب اسکیننگ کیلئے سب سے بہتر اسکینر آپٹک بک 3600 ہے۔ ملاحظہ کیجئے:
http://www.plustek.com/product/book3600.asp
ایک سال پہلے اس کی قیمت پندرہ ہزار پاکستانی روپے تھی۔ یعنی قریب دو سو پچاس امریکی ڈالرز۔ اس سے سستا اور اس سے اچھا اسکینر میںڈھونڈ نہیںپایا۔ جو احباب صفحات کی فیڈنگ والے اسکینرز کی بات کر رہے ہیں تو وہ کتب اسکیننگ کیلئے ہرگز ٹھیک نہیں، ایک تو کتاب ضائع ہوتی ہے، جبکہ آپٹک بک اسکینر تو آپ کسی لائبریری سے مستعار لی گئی کتاب پر بھی بے دھڑک استعمال کر سکتے ہیں۔ عام اسکینرز کی طرحجلد کو درمیان سے دبانا بھی نہیںپڑتا۔ اور دوسرا نقصان یہ ہے کہ ان اسکینرز میںصفحات کی موٹائی میںکمی بیشی سے صفحات پھنسنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، دوسرے الفاظمیں اضافی مینٹی نینس خرچ اور زیادہ ڈاؤن ٹإئم۔
اسکیننگ کے حوالے سے کی گئی میری کچھ کاوشیں آپ یہاں
کتاب و سنت ڈاٹ کام پر ملاحظہ فرمائیے۔ میںنے عرفان ویو کبھی استعمال نہیںکیا، اس لئے جانتا نہیںکہ تصویری اردو والی پی ڈی ایف کا کیا سائز بنتا ہوگا اس سافٹ ویئر کے استعمال سے۔ لیکن 59 صفحات کی ایک کتاب جس میںایک صفحہ کلر اسکین ہے، کا سائز اگر ایک ایم بی ہو تو یہ کچھ برا نہیں۔ بلکہ ان پیج سے بنائی گئی پی ڈی ایف سے کافی قربت رکھتا ہے۔ ڈائریکٹ لنک یہ ہے:
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...-hadees-aur-uloom-ul-hadees/4-40-ahadees.html
نیز اس ویب سائٹ میںمیں نے جملہ کو لائبریری کی پریزینٹیشن کیلئے استعمال کیا ہے۔ اور جوم سوٹ ریسورس کی ایکسٹینشن کتب اور کیٹگریز کیلئے استعمال کی گئی ہے۔ گویا آپ اسے بھی لائبریری پراجیکٹ کا چھوٹا موٹا ڈیمو سمجھ سکتے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک اس سائٹ کا بنیادی ڈھانچہ ہی کھڑا ہوا ہے۔ نیز ایک طفل مکتب کی پہلی کوشش ہے!
خیر، گفت و شنید پھر کچھ غلط رخاختیار کر رہی ہے۔ میرے خیال میں سب سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو جإئے کہ جس مقصد کیلئے یہ دھاگا شروع کیا گیا تھا۔ کیا جملہ کو لائبریری کی پریزینٹیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا یا نہیں؟ للہ یہ ٹینشن تو دو ٹوک مُکا دیں۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ آیا کتب کو تصویری اردو کی صورت میںپیش کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جب تک ان دو باتوںکا فیصلہ نہ ہو جائے، جملہ کی ایکسٹینشنز پر، ماڈیولز پر بات کرنا یا اسکیننگ کی تکنیک اور اسکینرز پر بات کرنے کا اس دھاگے میںتو کوئی فائدہ نہیں۔ ان کیلئے الگ دھاگے شروع کئے جا سکتے ہیں۔ پول کر لیں یا بزرگ حضرات سر جوڑ کر دونوںباتوں کا جواب ہاں، نہیں میںدے دیں۔ یا اگر ان کے جواب کے حصول کیلئے کچھ تگ و دو کی ضرورت ہے تو اپنی توانائیاںوہیںلگائیں۔ تاکہ کچھ عملی کام شروع ہو۔
شاکر اردو کے کسی بھی ویب پراجیکٹ کے لیے انتہائی قابل بھروسہ اور قابل اعتماد نام ہے۔
مہوش!مجھے لگتا ہے کہ آپ کچھ جلدی کر رہی ہیں۔ مجھے یہاںکوئی نہیںجانتا سوائے ایکسٹو کے۔
نبیل بھائی! یہاںکوئی اور یہ بات کہہ نہیںرہا۔ لیکن سب ہی آپ کی طرف سے مفصل جواب کے منتظر ہیں۔۔!