سیدہ شگفتہ
لائبریرین
شعبہ گرافکس
اردو لائبریری سیٹ اپ میں ایک اہم شعبہ جس کی ضرورت محسوس ہوئی وہ شعبہ گرافکس ہے اس شعبہ کے ذمہ مختلف اہم امور کون کون سے ہوسکتے ہیں یا ہونا چاہیے اس بارے میں دیگر ماہرین بہتر آراء پیش کر سکیں گے میں فی الحال آغاز کے طور پر چند امور ذکر کرنا چاہوں گی کہ یہ شعبہ ابھی تشکیل دیا جانا باقی ہے ۔
تکمیل شدہ عنوانات کے ٹائٹل ڈیزائن کرنا
اسکین صفحات کو کسی متن میں اسکین حالت میں شامل کرنے کے لیے پراسس کرنا
ڈاکیومنٹس کے فارمیٹ
مختلف نوعیت کے کارڈز
لوگو
۔ ۔ ۔ ؟
۔ ۔ ۔ ؟
۔ ۔ ۔ ؟
میں یہاں پر نبیل بھائی ، زکریا بھائی اور آپ تمام اراکین کو شعبہ گرافکس کے ذیل میں تجاویز و آراء پیش کرنے کی دعوت دینا چاہوں گی ۔
آپ یہاں پر اراکین کے نام بھی پیش کر سکتے ہیں اس شعبہ کے لیے ۔ علاوہ ازیں جو اراکین اپنے نام دینا چاہیں تو آپ خود بھی اپنے نام کی نشاندہی یہاں کر سکتے ہیں ۔
شکریہ