لائبریری: مستقل اراکین کے گوشے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری کے مستقل اراکین کے گوشے


لائبریری پراجیکٹ کو آغاز سے اب تک بہت سے مخلص اراکین میسر آئے ہیں جو اپنی محنت اور کوشش سے لائبریری پراجیکٹ میں کسی نہ کسی حوالے سے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور یقینا لائبریری کو آئندہ بھی ایسے مخلص اراکین میسر آتے رہیں گے جو لائبریری کو بہترین صورت میں فعال ادارہ بنانے میں اپنا کردار مستقل و مسلسل ادا کرتے رہیں گے ۔ ایسے تمام اراکین کی کاوش و کوششوں کے اعتراف کے طور پر لائبریری میں تمام مستقل اراکین کے لیے ایک جداگانہ گوشہ مخصوص رہے گا جہاں ان کا تمام کام انفرادی کاوش کی نشاندہی کے طور پر موجود رہے گا ۔ اس ذیل میں ایک فہرست مرتب ہو رہی ہے تاہم آپ سب کی آرا کی روشنی میں اس فہرست کو شفاف رکھنے میں مدد ملے گی ۔ یہاں میں آپ تمام اراکین کو بھی دعوت دینا چاہوں گی کہ اگر آپ اس فہرست کے لیے لائبریری اراکین میں سے جو نام پیش کرنا چاہیں یہاں کر سکتے ہیں ، ایسے اراکین جنہوں نے مسلسل کام کیا ہو یا ان کا کام مفید نتائج حاصل کرنے کا سبب بنا ہو ، یہ دھاگہ اسی سلسلے میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ میں یہاں پر بہت سے نام پیش کرنا چاہ رہی ہوں لیکن مجھے اپنا ہاتھ روکنا پڑے گا تاکہ دیگر اراکین پہلے یہاں نام پیش کرنا چاہیں تو کر سکیں ۔

شکریہ


 

شاہ حسین

محفلین
شکریہ محترمہ۔ اگلے وقتوں میں جنہوں نے کام کیا میں ان کے کام کے بارے اتنا نہیں جانتا فی الوقت تو جناب شمشاد صاحب اور جناب نایاب صاحب اچھا کام کر رہے ہیں ۔
اور جو اراکین انفرادی حیثیت میں کام کر رہے ہیں انُ کی نشاندہی بھی ہونی چاہئے ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
گوشہ الف عین
گوشہ قیصرانی
گوشہ نوید صادق
گوشہ محب علوی
گوشہ ابن سعید
گوشہ شمشاد
گوشہ فرحت
گوشہ ماوراء
گوشہ شگفتہ
ان سب محترم شخصیات کی مساعی فروغ اردو کسی بھی تبصرے کی محتاج نہیں ہے ۔
گوشہ انفرادی (آنے جانے والوں کا کام )
میرا ووٹ اور رائے یہی ہے ۔
نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں تجویز پیش کرتا ہوں کہ لائبریری ٹیم کے ارکان لائبریری سائٹ پر بھی اپنے ہاتھ صاف کر لیں۔ لائبریری ٹیم کےہر رکن کو چاہیے کہ وہ لائبریری سائٹ پر اپنے تعارف کے لیے ایک صفحہ تشکیل دے اور اس صفحے کا ربط یہاں پیش کرے۔ اگر لائبریری ٹیم کے ارکان کی معقول تعداد اس تجویز پر عمل کرتی ہے تو میں اس صفحے کے ربط کو ان کی ممبر انفارمیشن میں شامل کرنے کا بندوبست بھی کر سکتا ہو جو کہ ہر پوسٹ میں آپ کے نام کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔ سب سے پہلے شگفتہ اور فرحت کو اس کام کا آغاز کرنا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور کام یہ بھی کرنا چاہیے کہ لائبریری بلاگ میں بھی تمام لائبریری ٹیم کے ارکان کے اکاؤنٹ بنا دیے جائیں تاکہ وہ بھی اس بلاگ پر اپڈیٹ دے سکیں۔
 
Top