لائبریری ٹیم کے ارکان اردو ویب وکی پر ایڈٹنگ کی تیاری کریں

نبیل

تکنیکی معاون
لائبریری ٹیم کے ارکان سے میری درخواست ہے کہ وہ اب اردو ویب وکی کا استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اس پوسٹ کا مقصد وکی کے استعمال پر ٹرانزیشن کو آسان بنانا ہے۔

وکی پر پیج کیسے ایڈیٹ کیا جائے

جب آپ فورم پر لاگ ان ہوئے ہوں تو آپ کو وکی کے ہر صفحے کے نیچے Edit کا ربط نظر آئے گا جسے کلک کرنے پر یہ صفحہ ایڈیٹر میں کھل جائے گا۔ ایڈٹ کرنے کے بعد آپ preview یا Save کر سکتے ہیں۔

آپ کسی پیج پر ڈبل کلک کریں تو اس سے بھی یہ صفحہ ایڈیٹر میں کھل جائے گا۔

ریت گھر (SandBox) میں صفحہ ایڈٹ کرنے کی پریکٹس کریں

وکی پر ایک صفحہ اسی مقصد کے لیے موجود ہے کہ آپ اس پر ایڈیٹنگ کی مشق کر سکیں۔ آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ کم از کم ایک مرتبہ ریت گھر میں کچھ ایڈیٹنگ کر کے اور اسے save کرکے دیکھیں۔ میں اگلی پوسٹ میں وکی پر نئے صفحات بنانے کے بارے میں بتاؤں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی نبیل بھائی، ابھی کام کرنا کافی آسان ہو چکا ہے۔ مجھے وکی ایڈمن کی طرف سے میسج ملا تھا جس میں انہوں نے سارے سوالات کے جوابات دیے تھے۔
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، اگر تم وکی پر کام کرنے کے بارے میں معلومات رکھتے ہو تو پلیز باقیوں کی بھی اس سلسلے میں رہنمائی کرو۔ لائبریری پراجیکٹ پر کام کی اصل جگہ وکی ہی بنتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی نبیل بھائی۔ میں‌ کل ہی اس بارے میں پوسٹ کر دیتا ہوں۔ کل مجھے چھٹی ہے۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی ابھی ہمارا ہاتھ کچھ سیدھا ہوگیا ہے۔ امید ہے کہ چند دنوں‌ میں ہم لوگ لائبریری میں‌ موجود کتب کو وکی پر منتقل کر لیں گے۔ باقی آپ کی اور زکریا بھائی کی رہنمائی کی بہت ضرورت ہے اور رہے گی۔ امید ہے کہ آپ حسبٍ سابق تعاون جاری رکھیں گے۔
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، میری ایک اور تجویز یہ ہے کہ وکی پر ہی ایک صفحہ وکی پر کام کرنے کے سلسلے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے بنا لیتے ہیں تاکہ جو بھی کام سیکھتا جائے وہ اپنی معلومات وہاں اکٹھا کرتا رہے اور باقی اس سے استفادہ کرتے رہیں۔ ہم لوگ کئی پوسٹس میں وکی پر کام کرنے سے متعلق بات کرتے رہے ہیں۔ وکی پر یہ کام اکٹھا کیا جا سکے گا۔ بلکہ میں خود ہی اس صفحے کا آغاز کر کے بتاتا ہوں۔
 
Top