لائبریری ٹیم گروپ

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں پہلے ایک پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں، اردو لائبریری پراجیکٹ‌ پر مشترکہ کاوش کو نسبتاً آسان بنانے کے لیے ایک گروپ بنا کر اسے تمام متعلقہ فورمز کی نظامت کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ اس گروپ کے اختیارات میں Sticky اور اعلانات پوسٹ کرنا بھی شامل ہیں۔ اس وقت ذیل کے ارکان اس گروپ میں شامل ہیں:

دوست (محمد شاکر عزیز)
سیدہ شگفتہ
محب علوی
رضوان
شمشاد
ماوراء
راجہ فار حریت

اگر میں کسی دوست کا نام بھول گیا ہوں تو برائے مہربانی مجھے بتا دیں۔ جو کوئی اور دوست جیسے ہی کسی نئی کتاب پر کام شروع کریں گے، انہیں اس گروپ میں شامل کر لیا جائے گا۔

میری اس گروپ کے ارکان سے درخواست ہے کہ وہ دوسروں کی پوسٹ ایڈٹ کرکے دیکھیں کہ کیا یہ ممکن ہے۔ اگر وہ دوسروں کی پوسٹ ایڈٹ‌کر سکیں تو احتیاط برتیں کہ کہیں اس کا مواد تلف نہ ہو جائے کیونکہ فورم میں پرانا ورژن سٹور ہونے کا بندوبست نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لائبریری ٹیم گروپ میں مزید نام شامل کر دیے گئے ہیں:
اعجاز اختر
فریب
وہاب اعجاز خان
 
بہت خوب اس مشترکہ گروپ کی کافی ضرورت تھی۔ میں چیک کرکے دیکھتا ہوں کہ قطع و برید کام کررہی ہے کہ نہیں۔
 
میں نے چیک کیا ہے اور ٹھیک کام کر رہا ہے قطع و برید کا بٹن۔ اردو شاعری میں ایک تو مزاحیہ شاعری کا ذیلی فورم بنا دیا جائے اور دوسرا اس پر بھی ناظمین کا گروپ بنا دیا جائے۔
 

زیک

مسافر
ردوبدل

قطع و برید کے سلسلے میں میں یہ کہوں گا کہ

With great power comes great responsibility

یہ بڑی طاقت ہے اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔ اگر غلطی سے آپ کچھ ڈیلیٹ کر بیٹھیں اور پرانی ورژن واپس چاہتے ہوں تو فوراً سے پیشتر مجھے ذاتی پیغام بھیجیں۔ میں وعدہ نہیں کر سکتا کہ پرانی ورژن واپس لا سکوں گا مگر کچھ کوشش کر سکتا ہوں۔

اب جبکہ کام روانی سے ہو رہا ہے ہمیں جلد وکی یا کسی اور اجتماعی کام والی سافٹویر پر اسے منتقل کر دینا چاہیئے۔
 

رضوان

محفلین
درست کام کررہا ہے۔ اب کام کی رفتار تو خاصی بہتر ہے، اور ساتھی بھی ساتھ شامل ہو رہے ہیں بس مستقل مزاجی قائم رہے۔
 
میں نے سوچا جب کہ اچھی خبر ہے تو بتاتا چلوں کہ میں نے چند لوگوں سے بات کی ہے اور میری ایک دوست کی والدہ اس نیک کام میں شامل ہو گئی ہیں بلکہ وہ تو اب گلہ کر رہی تھی کہ میں نے انہیں کام کے لیے میل کیوں نہیں بھیجی۔ وہ پسِ پردہ رہ کر کام کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ چند اور فورمز پر بھی ہیں۔ خیر ہمیں تو کام سے مطلب ہے :lol:
 

رضوان

محفلین
بھائی محب کیا کہنے آپ کی سرگرمیوں کے آفریں ہے بھئی۔
گو راستہ طویل ہے مگر کاروان بڑا ہو تو سفر کی صعوبتیں کم ہو جائیں گی۔
 

دوست

محفلین
جزاک اللہ۔
یہ محب اور سیدہ شگفتہ ہی ہیں‌جن کے بل پر لائبریری چل رہی ہے۔ ورنہ ہم تو ایویں‌ہاتھ باندھ کے بیٹھ رہے تھے۔بھائی جی keep it up ایسے ہی کام جاری رکھیے۔
 
رضوان نے کہا:
بھائی محب کیا کہنے آپ کی سرگرمیوں کے آفریں ہے بھئی۔
گو راستہ طویل ہے مگر کاروان بڑا ہو تو سفر کی صعوبتیں کم ہو جائیں گی۔

بس آپ لوگوں کی دعائیں رہی تو سرگرمیاں بڑھتی جائیں گی اور بالکل بجا کہا ہے کہ راستہ طویل ہے مگر کاروان بھی بڑا ہوتا جارہا ہے اور جب اتنے سارے لوگ رخت سفر باندھ چکے ہوں تو پھر صعوبتیں کم لگتی ہیں۔ بس اب تو انشاءللہ ڈٹ کر جلدی کوئی کتاب ختم کرنی ہے۔
 
دوست نے کہا:
جزاک اللہ۔
یہ محب اور سیدہ شگفتہ ہی ہیں‌جن کے بل پر لائبریری چل رہی ہے۔ ورنہ ہم تو ایویں‌ہاتھ باندھ کے بیٹھ رہے تھے۔بھائی جی keep it up ایسے ہی کام جاری رکھیے۔

شگفتہ نے جس لگن سے کام شروع کیا تھا اسے دیکھتے ہوئے اب سارا فورم سرگرم ہوگیا اور دیکھ کر جی خوش ہوتا ہے کہ پڑھنے کے لیے اب

آبِ گم
زاویہ 1
زاویہ 2
ایک دن
فردوس بریں
نیرنگِ خیال
اقبال اور غالب کی شاعری
اور بھی چند چیزیں

کسی حد تک میسر ہوتی جا رہی ہیں اور اتنی معیاری کتب ایک جگہ اور وہ بھی یونیوکوڈ میں ہوں گی۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اس سال کے اختتام تک انشاءللہ ایک اچھی خاصی لائبریری تیار ہوچکی ہوگی اور ہم سب کا خون اسے دیکھ کر اور پڑھ کر سیروں بڑھے گا۔

جلد ہی کلیاتِ جبران میدان میں آنے والی ہے :congrats:
 
Top