نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پوسٹ کے ذریعے میں آپ دوستوں کو اردو لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں کی جانے والی چند اہم تبدیلیوں کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔
۔ سب سے اہم تبدیلی یہ ہے کہ اب لائبریری پراجیکٹ فورمز پر صرف لائبریری ٹیم یوزر گروپ کے ارکان پوسٹ کر سکیں گے۔ البتہ لائبریری پراجیکٹ کی کٹیگری میں استقبالیہ سیکشن اور لائبریری کے بارے فورمز میں رجسٹرڈ یوزرز کی پوسٹ کرنے کے پرمیشن باقی رہیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس سے لائبریری پراجیکٹ کے ناظمین کو لائبریری پراجیکٹ کے مواد کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
۔ میں نے لائبریری پراجیکٹ میں پوسٹ کیے جانے والے مواد پر تبصرہ جات کے لیے ایک علیحدہ فورم تبصرے کے نام سے ذیل کے ربط پر سیٹ اپ کر دی ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=170
میری لائبریری پراجیکٹ کے ناظمین سے درخواست ہے کہ وہ تبصروں سے متعلقہ تمام تھریڈ اس فورم میں منتقل کر دیں۔ اسکے علاوہ آئندہ لائبریری پراجیکٹ میں جس نئے متن کا آغاز کیا جائے، اس کے متوازی تبصروں کا ایک تھریڈ تبصرے فورم میں بھی شروع کر دیا جانا چاہیے۔ اصل متن پر کیے جانے والے تبصروں کو بھی یا تو ڈیلیٹ کر دیا جائے یا پھر الگ کر کے تبصرے فورم میں منتقل کر دیا جائے۔
۔ میں نے فی الحال ذیل کے ارکان کو لائبریری ٹیم میں شامل کیا ہے:
اعجاز اختر
تفسیر
جاویداقبال
سارہ خان
شاکرالقادری
قسیم حیدر
وہاب اعجاز خان
ظفری
دوست
F@rzana
حجاب
الف نظامی
محمد وارث
فاتح
فاروق سرور خان
فرحت کیانی
umeedaurmohabbat
ان ارکان کی شمولیت میں نے محض ان کی فعالیت کے اندازے کی بنیاد پر کی ہے۔ اگر کسی دوست کا نام غلطی سے رہ گیا ہے تو پلیز میری اس کوتاہی کو درگذر کر دیں اور مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے اطلاع کر دیں۔ بدقسمتی سے وی بلیٹن میں پرانی محفل فورم جیسا گروپ موڈریٹر سسٹم کام نہیں کرتا اور یوزر گروپ میں نئے ارکان کو ایڈمن ہی شامل کر سکتے ہیں۔ یوزر گروپ منیجمنٹ سے متعلقہ تبدیلیوں کے دوران کسی چھوٹی سی غلطی کا خمیازہ میرے معزز دوستوں کو بھگتنا پڑتا ہے جس کے لیے میں بہت معذرت خواہ ہوں۔
میں یہاں یہ واضح کرتا چلوں کہ آئندہ کسی بھی ممبر کی لائبریری ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ متعلقہ ممبر کی فورم میں فعالیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اگر لائبریری ٹیم میں موجود کوئی ممبر اس پراجیکٹ میں غیر فعال پائے جائیں تو انہیں اس یوزرگروپ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ یہی پالیسی آئندہ دوسرے پراجیکٹس پر کام کرنے والی ٹیمز کے یوزر گروپس کے لیے اپنائی جائے گی۔ دراصل میں لائبریری پراجیکٹ سمیت تمام پراجیکٹس پر کام کرنے والے گروپس کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور انصاف کا تقاضا یہی ہوگا کہ یہ سہولیات ان پراجیکٹس پر فعال ممبران کو مہیا کی جائیں۔
مراعات
جیسا کہ میں ذکر کر چکا ہوں، تکنیکی ممکنات کی حد میں رہتے ہوئے ہم اردو ویب پر جاری پراجیکٹس پر کام کرنے والی ٹیمز کے لیے خاص فیچرز فراہم کرتے رہیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے ان پراجیکٹس پر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور باقی ارکان کو ان پراجیکٹس میں شمولیت کی ترغیب بھی ملے گی۔
لائبریری ٹیم یوزر گروپ میں شمولیت پر ارکان کو فی الحال ذیل کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں:
۔ لائبریری ٹیم کے لیے ذاتی پیغامات کی سپیس بڑھا کر 400 پیغامات کر دی گئی ہے۔
۔لائبریری ٹیم کے ارکان اپنے پروفائل کنٹرول پینل میں جا کر 20 تک کسٹم سمائیلی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ کسٹم سمائیلی پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر میں نے یہ کسٹم سمائیلی اپلوڈ کیا تھا: :ghussa:
اگرچہ لائبریری پراجیکٹ کے لیے ایک علیحدہ سائٹ مختص کر دی گئی ہے اور بہتر طریقہ براہ راست لائبریری سائٹ پر مواد شامل کرنا ہے۔ لیکن میرا اندازہ یہی ہے کہ ابھی کچھ عرصے تک محفل فورم کے لائبریری سیکشن میں مواد مدون کرنے کا سلسلہ نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں بہتری کی ضرورت باقی رہے گی۔ میں امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم اس صورتحال کا کوئی حل نکال لیں گے۔
والسلام