لائبریری پراجیکٹ مینجمنٹ

زیک

مسافر
لائبریری کے کام کا سر پیر میری سمجھ سے باہر ہے اس لئے اس کا process طے کرنے کے لئے یہ تانا بانا کھول رہا ہوں۔ چکھ اہم باتیں جو ضروری ہیں:

1۔ جو کتابیں ٹائپ ہو رہی ہیں ان کی فہرست
2۔ پروف‌ریڈنگ والی کتابوں کی فہرست
3۔ مکمل کتابوں کی فہرست
4۔ فرمائشوں اور ارادوں کی فہرست
5۔ ٹائپنگ ٹیم تشکیل دینے کا طریقہ
6۔ پروف‌ریڈنگ ٹیم تشکیل دینے کا طریقہ: ہر چیز دو دفعہ پروف‌ریڈ کی جائے گی اور ٹائپ کرنے والا پروف‌ریڈ نہیں کرے گا (یعنی اگر آپ نے ایک باب ٹائپ کیا ہے تو آپ وہ پروف‌ریڈ نہ کریں بلکہ کوئی اور باب کر لیں)۔
7۔ پروف‌ریڈنگ کے لئے اصل کتاب یا سکین‌شدہ کتاب کی ضرورت۔
8۔ بیک‌اپ اور versioning کا نظام تاکہ کام ضائع نہ ہو۔
9۔ پراجیکٹ مینجرز کی ضرورت۔
10۔ کتاب ٹائپ کرنے کا طریقہ
11۔ پروف‌ریڈنگ کا طریقہ۔
12۔ کتابوں کے زمرے یا ٹیگز وغیرہ۔
13۔ کاپی‌رائٹ کا مسئلہ اور مصنفین سے اجازت یا پبلک ڈومین میں ہونے کا ثبوت۔
14۔ لائبریری کا مواد store کرنے اور آن‌لائن مہیا کرنے سے متعلق۔

ان تمام معاملات میں پراجیکٹ گٹنبرگ سے ہمیں کچھ رہنمائی مل سکتی ہے مگر آخر میں فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔

میں ان نکات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اگلی چند پوسٹس میں کروں گا مگر میں لائبریری ٹیم کا رکن نہیں ہوں اس لئے آپ سب کی رائے بہت ضروری ہے۔
 
رضوان

محفلین
زکریا بہت عمدہ اور صحیح وقت پر یہ دھاگا کھولا ہے۔ اب شدید کمی محسوس ہو رہی ہے۔ مہ وش کی اور سیدہ شگفتہ کے وقت کی۔
لائبیریری ٹیم کے علاوہ بھی کوئی بھی رکن جن کو لائبیریری مینجمنٹ کا تجربہ ہو یا اس بارے میں معلومات ہوں ان سے استدعا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ زکریا بھائی۔ میرا کوئی تجربہ خاص تونہیں، اگر کوئی دوسرا ساتھی تیار نہ ہوا تو میں‌یہ کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ پاکستان میں میرے ادارے پرنسپل بننے سے قبل کچھ عرصہ لائبریری سنبھالی تھی۔
بےبی ہاتھی
 
دوست

محفلین
قیصرانی!
بھائی جی آپ تھوڑا تعاون کرو نا پھر۔ آپ نے لائبریری سنبھالی ہے کچھ عرصہ تو کچھ ہمیں بھی گائیڈ کرو اس بارے۔
اور دوسرے اگر اس پراجیکٹ‌ کا انتظام آپ سنبھال لیں تو بہترین رہے گا۔ یا پھر ایسا کریں کے ایک مجلس شوری قسم کی چیز تشکیل دے لیں۔ نہیں تو پھر ناظم کے نیچے نائب ناظمین رکھ لیں ہر شعبے کے لیے جیسے نظر ثانی کے لیے، ٹائپ کرنے کے لیے، کتب کی پی ڈی ایف اور سکین شدہ حالت میں فراہمی کے لیے، اور آخر میں اشاعت کے لیے( ای بک اور دوسرے ویب مواد کی شکل میں۔)
اور مزید ان کے نیچے اراکین ہوں جو ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں۔
اور مزید یہ کہ یہ سب اب ہونا چاہیے۔ ابھی تک ہم صرف باتیں کررہے ہیں جہاں تک بات پراجیٹ گٹن برگ کی ہے تو عقل تو اللہ میاں نے ہمیں بھی دے رکھی ہے صرف بڑھتے ہوئے کام کی وجہ سے ایک ابتری سی پھیلی ہے اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی نے اسے کچھ مزید گھمبیر کر دیا ہے۔
براہ کرم وکی جیسا بھی ہے اس پر پوسٹنگ کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی کوشش کریں۔ لائبریری کی شکل صورت تب ہی واضح ہوسکتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ کتاب ٹائپ ہو ساتھ ساتھ پروف ریڈ ہو اور اسی طرح وکی پر پہنچا دی جائے تاکہ پڑھنے کے لیے دستیاب ہوسکے۔
اور اس آخری تجویز کے سلسلے میں: ایک ٹیم بنائی جاسکتی ہے ہر شعبے سے یعنی لکھنے والے اور پروف ریڈنگ اور اگر کوئی شائع کرنے والی ٹیم بھی بنی تو اس کا ایک رکن ان سب کو ایک کتاب کے لیے مخصوص کردیا جائے اور یہ لوگ براہ راست ناظم کے ماتحت ہوں جس کے علم میں یہ بات ہو کہ فلاں ٹیم یہ کتاب مکمل کررہی ہے۔
اور اب ذرا بات کو سمیٹ دوں
ایک تو تمام جاری پراجیکٹ براہ راست ناظم کے علم میں۔ اراکین‌ سمیت اور کتاب کی تفصیل سمیت( اگر کام بڑھ جائے تو اس سلسلے میں بھی ایک نائب ناظم بنایا جاسکتا ہے)۔
دوسرے ہر شعبے کے نائب ناظم کے علم میں ہوکہ کونسا رکن اب فارغ ہے یاد رہے کہ ناظم اگلے پراجیکٹ کے لیے اراکین کی دستیابی کے لیے
متعلقہ نائب ناظم سے کہے گا۔ اراکین رضاکارانہ طور پر بھی اپنی دستیابی سے متعلقہ نائب ناظم کو آگاہ رکھیں گے اور نئے اراکین بھی اسی طرح اپنے نام کا اندراج متعلقہ ٹیم میں کروانے کے بعد قطار انتظار میں پراجیکٹ کے شروع ہونے کا انتظار کریں گے۔
آخری بات اگر کسی پراجیکٹ‌کے لیے اراکین کی کمی ہے تو کم از کم اراکین کو لے کر یہ کام شروع کر دیا جائے گا اور ناظم کوشش کرے گا کہ جلد از جلد اس پراجیکٹ‌کی ٹیم مکمل ہو ( یاد رہے اراکین کو اپنی پسند کے پراجیکٹ میں شمولیت کا حق ہوگا اور اس سلسلے میں متعلقہ نائب ناظم ان کی مرضی سے ہی ناظم کو ان کا نام پیش کرے گا۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیجیے عزیزان گرامی یہ سارا ڈھانچہ ابھی یہ پیغام لکھتے ہوئے تشکیل دیا ہے میں نے۔ اس میں ترامیم کی یقینًا ضرورت ہوگی اگر اسے کسی قابل پائیں تو اس کو ہی بسم اللہ کرکے لاگو کرلیں۔ اللہ برکت دے۔
 
الف عین

لائبریرین
شاکر مشورے درست ہیں۔
لیکن مجھے خاموش رہنا سیکھنا پڑے گا۔ در اصل لائبریری ہی میرا پہلا عشق ہونے کی وجہ سے میں اکثر جذباتی پیغامات پوسٹ کر دیتا ہوں اور کبھی کبھی بد مزگی ہو جاتی ہے۔ آئندہ میں مشورے نہیں دوں گا اور نہ غیر ضروری رائے کا اظہار کروں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

استادٍ‌محترم ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ بلکہ ہم لوگ بھی جذباتی ہو رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے برا نہیں منایا ہوگا۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:

دوست بھائی، یہ بات بالکل بجا کہی، ڈھانچہ بھی پسند آیا۔ میں تمام دوستوں سے درخواست کروں گا کہ ہمارے پاس چار زمرے بنتے ہیں۔
1۔ وہ ارکان جو کسی کتاب کے انتخاب کرنے میں مدد کریں۔ (اس میں لائبریری سے ہٹ کر بھی ممبران شمولیت اختیار کر سکتے ہیں)
2۔ وہ ارکان کو مطلوبہ کتب کو سکین کریں اور اس کو اس محفل کے دیگر ارکان تک پہنچائیں۔
3۔ وہ ارکان جو اس کو لکھنے یعنی برقیانے یعنی ٹائپنگ کا کام کریں۔
4۔ وہ ارکان جو اس کو پروف ریڈ کریں۔
میری درخواست ہے کہ جو رکن جو کام کرنا چاہے، اسی زمرے میں اپنا نام لکھوا دے۔کوشش کرتے ہیں کہ ٹائپنگ والی ٹیم موجودہ چلتی رہے، صرف سارہ خان اور سارا کا اضافہ کر لیتے ہیں۔ باقی دوست جلد از جلد بتا دیں۔
قیصرانی
 
اعجاز اختر نے کہا:
شاکر مشورے درست ہیں۔
لیکن مجھے خاموش رہنا سیکھنا پڑے گا۔ در اصل لائبریری ہی میرا پہلا عشق ہونے کی وجہ سے میں اکثر جذباتی پیغامات پوسٹ کر دیتا ہوں اور کبھی کبھی بد مزگی ہو جاتی ہے۔ آئندہ میں مشورے نہیں دوں گا اور نہ غیر ضروری رائے کا اظہار کروں گا۔

اعجاز صاحب ، آپ کے مشورے تو بہت قیمتی ہیں بس کبھی کبھی بچے جذباتی بھی تو ہو جاتے ہیں اور پھر آپ سے صرف شفقت کی ہی توقع رکھتے ہیں اس لیے ڈانٹ ڈپٹ یا آپ کے لگی لپٹی رکھے بغیر کی ہوئی باتیں کبھی کبھی اداس کر دیتی ہیں انہیں مگر اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ آپ مشورے نہ دیں اور چپ ہو رہیں۔ آپ کی رائے سب سے قیمتی ہے اور اس کا ہونا بہت زیادہ ضروری ہے ، بچے ہیں سب آپ کے لیے بس اس چیز کو ہی دیکھ کر نظر انداز کردیا کریں اگر کوئی جذباتی ہو جائے کبھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوستو، جیسا کہ میں نے ابھی بتایا، اسی طرح اب میں درجہ بندی کے لحاظ سے دوستوں کے نام بھی لکھ رہا ہوں تاکہ سب کو پتہ چل جائے۔
1۔ وہ ارکان جو کسی کتاب کے انتخاب کرنے میں مدد کریں۔ (اس میں لائبریری سے ہٹ کر بھی ممبران شمولیت اختیار کر سکتے ہیں)
2۔ وہ ارکان کو مطلوبہ کتب کو سکین کریں اور اس کو اس محفل کے دیگر ارکان تک پہنچائیں۔ (سرٍدست ابھی صرف رضوان بھائی، محب علوی، ماوراء)
3۔ وہ ارکان جو اس کو لکھنے یعنی برقیانے یعنی ٹائپنگ کا کام کریں۔ (اس میں‌بھی سرٍ دست شمشاد بھائی، رضوان بھائی، محب علوی، ماوراء، سارا، سارہ خان اور قیصرانی(وہاب کا نام اور استادٍ محترم کا نام اس لیے نہیں لکھا کہ وہ ہم سے ہٹ کرالگ بذاتٍ خود ایک ٹیم کی صورت میں پہلے سے دیگر پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔))
4۔ وہ ارکان جو اس کو پروف ریڈ کریں۔ (اس میں فی الحال جویریہ مسعود ہیں۔ باقی ارکان کا ابھی علم نہیں‌ ہے)
اب جو دوست اپنے آپ کو درج کردہ درجہ بندی کے لحاظ سے مناسب نہیں سمجھتے، وہ مجھے ذپ کر کے وجہ بتا سکتے ہیں۔ اگر کوئی دوست اپنا گروپ تبدیل کرنا چاہے تو وہ بھی ہو جائے گا۔ میں اس سلسلے میں سب مندرجہ بالا دوستوں کو ذپ کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ لوگوں سے حوصلہ افزاء جواب کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ہماری نہایت محترم ساتھی محترمہ شگفتہ صاحبہ ہماری اس لائبریری کی صدر رہیں‌گی۔ ہر ٹیم میں موجود ہر رکن برابر کا عہدہ رکھے گا۔ کوئی کسی دوسرے کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ میرا کام صرف کوارڈینیشن اور آپ لوگوں‌کو کام کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
شکریہ
منصور
 
رضوان

محفلین
ٹھیک ہے قیصرانی کچھ اور نام بھی ہیں جنہوں نے کتابیں لکھنے میں مدد دی ہے۔دوست (شاکر)، فریب، فیصل عظیم، امید اور محبت، فرید احمد، مبین اور تفسیر صاحب بھی لکھ رہے ہیں۔ ان تمام کو مطلع کرنا اور اس تمام کام کوآپ نے ترتیب دینا ہے۔

لائبریری پروجیکٹ میں جائیں تو ایک ہی موضوع پر کئی دھاگے کھلے ہیں http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=87
زیر نظر دھاگہ بھی سیدہ شگفتہ اسی عنوان سے کھول چکی ہیں ان دونوں کو ایک ہی جگہ ضم کر لیں۔
کچھ مضامین جو اردو نثر میں ہونے چاھییں تھے وہ بکھرے ہوئے پڑے ہیں اب آپ نے بیڑا اُٹھایا ہے تو لگے ہاتھوں انھیں بھی سمیٹ لیں‌ تاکہ ایک بندہ ہی ایک کام کرے۔ ابنِ انشا کے مضامین آپ نے بھی اور محب نے بھی پوسٹ کر دیے ہیں۔
لائبیریری اراکین کی توجہ کے لیے ایک دھاگہ http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2419 موجود ہے عام اعلانات کے لیے اسی کو استعمال کریں تو سب مطلع رہیں گے۔
شکریہ
 
رضوان

محفلین
معزرت کہ ایک نام رہ گیا۔
شمیل قریشی ہماری ٹیم کے رکن ہیں اور امتحانات کے بعد دستیاب ہوں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ٹھیک ہے قیصرانی کچھ اور نام بھی ہیں جنہوں نے کتابیں لکھنے میں مدد دی ہے۔دوست (شاکر)، فریب، فیصل عظیم، امید اور محبت، فرید احمد، مبین اور تفسیر صاحب بھی لکھ رہے ہیں۔ ان تمام کو مطلع کرنا اور اس تمام کام کوآپ نے ترتیب دینا ہے۔

لائبریری پروجیکٹ میں جائیں تو ایک ہی موضوع پر کئی دھاگے کھلے ہیں http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=87
زیر نظر دھاگہ بھی سیدہ شگفتہ اسی عنوان سے کھول چکی ہیں ان دونوں کو ایک ہی جگہ ضم کر لیں۔
کچھ مضامین جو اردو نثر میں ہونے چاھییں تھے وہ بکھرے ہوئے پڑے ہیں اب آپ نے بیڑا اُٹھایا ہے تو لگے ہاتھوں انھیں بھی سمیٹ لیں‌ تاکہ ایک بندہ ہی ایک کام کرے۔ ابنِ انشا کے مضامین آپ نے بھی اور محب نے بھی پوسٹ کر دیے ہیں۔
لائبیریری اراکین کی توجہ کے لیے ایک دھاگہ http://www.urduweb.org/mehfil/modcp.php?mode=split&sid=7094dd20cf6c89ce5404d27d124efaa1&t=2419 موجود ہے عام اعلانات کے لیے اسی کو استعمال کریں تو سب مطلع رہیں گے۔
شکریہ
جی رضوان بھائی، میں واقعی ان دوستوں کی محنت کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ دوست بھائی کا ابھی اس لیے نام نہیں‌ دیا کہ وہ ابھی اپنے امتحانات میں مصروف ہیں۔ فیصل بھائی میری آمد سے پہلے سے ہی دکھائی نہیں دے رہے، فریب بھائی سے ابھی بات کرنی ہے، امید صاحبہ، فرید صاحب اور تفسیر صاحب تو بذات خود ایک ٹیم کی طرح سے کام کر رہے ہیں۔ شمیل بھائی ابھی امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں، تو ان کا ابھی ذکر نہیں ہوا۔ ہماری صدر شگفتہ صاحبہ ہی ہیں، میں‌ ابھی صرف اس حوالے سے کام شروع کر رہا ہوں‌ کہ جو کتب ابھی سے ہم لکھنا شروع کر رہے ہیں، ان کا ایک خاکہ بنانا ہے، اس کی ابتداء درست ہو جائے تو اسی ہفتے ہی باقی باتیں بھی ہم دوست مل بیٹھ کر طے کر لیں گے۔ ویسے آپ کا دیا ہوا لنک برائے اعلانات کام نہیں کررہا، Invalid Session کا پیغام دے دیتا ہے :(
منصور‌‌
 
زیک

مسافر
قیصرانی: ساتھ ساتھ پراسیس پر بات کرتے ہیں کہ کام کیسے smoothly ہو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
زکریا میرا مقصد اس پر بات کرنا نہیں بلکہ تکمیل شدہ کتب کو chm فائلز میں منتقل کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
 
Top