لائبریری پراجیکٹ میٹنگ - جون 2009

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں یہاں لائبریری پراجیکٹ ٹیم کی میٹنگ کال کر رہا ہوں تاکہ لائبریری پراجیکٹ کی حالیہ پیشرفت کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے اور لائبریری ٹیم کے ارکان کی فعالیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

میں نے یہ تھریڈ پبلک فورم میں ہی پوسٹ کیا ہے کیونکہ پرائیویٹ فورم میں تھریڈ پوسٹ کرنے سے کئی ارکان کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میری لائبریری پراجیکٹ کے متظمین سے گزارش ہے کہ وہ باقی تمام لائبریری ٹیم کے ارکان کی اس میٹنگ کی جانب توجہ مبذول کروائیں تاکہ ان کی یہاں شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
والسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں یہاں بھی وہی بات دہراتا ہوں کہ ان وجوہات پر غور کیا جائے کہ اتنے زیادہ لائبریری ممبران ہونے کے باوجود ہم پورے سال میں ایک بھی کتاب آن لائن نہیں لا سکے۔ حالانکہ ہمارے پاس اب جدید سافٹ وئیر بھی ہیں اور لائبریری اراکین بھی اتنے ہیں کہ اگر ان سے کام لیا جائے تو مہینوں کا کام دنوں میں اور سالوں کا کام مہینوں میں ہو سکتا ہے۔کلیاتِ اسماعیل میرٹھی کو بہت ہی کم عرصے میں ٹائپ کر لیا گیا لیکن اس کی پروف ریڈنگ پر نہ کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی اسے ای بک بنایا جا سکا۔ پروف ریڈنگ کے لئے جو ممبران نامزد تھے انہیں بھی یہ کام نہیں دیا جا سکا۔ میری سب لائبریریری ممبران سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے ورنہ میں بھی بلاگ بنا کر یہاں سے غائب ہو سکتا ہوں۔ لیکن میں یہ نہیں چاہتا کیونکہ ایک اکیلا اور دو گیارہ ہوتے ہیں۔ اگر ہم سب مل کر ترتیب وار کام کریں تو سب کام بہت جلد ختم ہو سکتے ہیں۔ میری آرزو ہے کہ جتنی زیادہ کتب ہم برقیا سکتے ہیں وہ ضرور برقیائیں۔ دوسرے فورمز پر لوگ ناول کے ناول برقیا رہے ہیں اور ایک فورم پر ایک ہزار ناول ایک سال کے عرصے میں برقیائے جا چکے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس اردو کا کوئی خاص قابلِ ذکر ایڈیٹر تک موجود نہیں ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے میں سکین شدہ متن کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ روز قبل یہاں اس موضوع پر گفتگو ہوئی تھی کہ انٹرنیٹ پر پہلے سے موجود تصویری شکل میں اردو مواد کی نشاندہی اور اس کے حصول پر کام کیا جانا چاہیے۔ اس سے نہ صرف کئی بیش قیمت مسودات حاصل ہو سکتے ہیں بلکہ اس طرح سکیننگ کے کام کی بہت بچت ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں جریدہ دیدہ ور کی آن لائن کتابوں کی کلیکشن کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔ بعد میں اس رزاقی نے انڈیا کی دو ویب سائٹس پر موجود چار ہزار کے قریب اردو کتب کی فہرست تیار کرکے مجھے فراہم کر دی۔ یہ کتب ان سائٹس پر tiff فارمیٹ میں موجود ہیں۔ ان سائٹس سے یہ امیجز ڈاؤنلوڈ کرنا کافی صبر آزما کام ہے کیونکہ یہ قدرے بڑے سائز کے امیج ہیں اور دوسرے یہ سائٹس بھی بہت سلو ہیں۔ اس کے لیے بھی میں نے اسد کے ساتھ مل کر ان امیجز کو خودکار طریقے سے ڈاؤنلوڈ کرنے کا ایک طریقہ تیار کیا ہے جس میں پہلے کسی کتاب کے صفحات کے امیجز کے تمام روابط کی لسٹ ایک ٹیکسٹ فائل میں جنریٹ کی جاتی ہے اور اس کے بعد اس winwget یا کسی اور ڈاؤنلوڈ منیجر کے ذریعے ان تمام امیجز کو ڈاؤنلوڈ کر لیا جاتا ہے۔ میں نے اس طریقے سے طلسم ہوشربا کی جلد ششم کے تمام 1373 صفحات کی tiff فائلیں ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ یہ فائلیں ڈاؤنلوڈ ہونے میں پوری رات اور پورا دن لگا تھا۔ :( میں اسد کی فراہم کردہ کتابوں کی فہرست اور کسی کتاب کے صفحات کے امیجز کے روابط کی ٹیکسٹ فائل جنریٹ کرنے کا طریقہ یہاں نہیں پوسٹ کر رہا ہوں بلکہ انہیں ذاتی رابطے کے ذریعے انفرادی طور پر فراہم کرنا بہتر سمجھا ہوں۔ اسد نے ڈاؤنلوڈ کردہ امیجز کو کمپریس کرنے اور ان کی پی ڈی ایف فائل بنانے کا طریقہ بھی فراہم کر دیا ہے۔ میرے خیال میں اب کچھ افراد، جن کے پاس بہتر بینڈ وڈتھ والا انٹرنیٹ کنیکشن ہے، کو اسی طریقے سے تصویری مواد ڈاؤنلوڈ کرنے اور اسے پراسیس کرکے فراہم کرنے کی ذمہ داری لے لینی چاہیے۔ لائبریری پراجیکٹ‌ کے متظمین کے نشاندہی کرنے پر میں خود بھی کچھ کتابوں کو ڈاؤنلوڈ کرنے اور ان کے امیجز کو کمپریس کرکے فراہم کرنے کی ذمہ داری لے سکتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

تمام اراکین کو اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت ہے ۔

شکریہ

؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂


لائبریری اراکین کو فی الفور اس دھاگے پر اطلاع دی جا رہی ہے اور ذپ کے ذریعہ بھی مطلع کیا جا رہا ہے ۔
علاوہ ازیں فرحت اور میرے پاس لائبریری اراکین کی فہرست درج ذیل ناموں پر مشتمل ہے ۔

---------------------------------------------------

ابو کاشان

ابوشامل

الف عین

الف نظامی

جاویداقبال

جیہ

حمزہ کاظمی

خرم شہزاد خرم

سخنور

سعود بن سعید

سید محمد نقوی

سیدہ شگفتہ

شاہ110

شمشاد

عمران حسینی

عمران خان

فاتح

فرحت کیانی

ف۔قدوسی

قیصرانی

محمد اقبال فانی

م۔م۔مغل

نایاب

نبیل

نوید صادق




 

نبیل

تکنیکی معاون
میری لائبریری ٹیم کے تمام ارکان سے گزارش ہے کہ وہ لائبریری پراجیکٹ میں اپنی حالیہ مصروفیت کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ گزشتہ کچھ عرصے میں کن متون کی فراہمی یا ان کی ٹائپنگ پر کام کر چکے ہیں اور حال میں آپ کی اس سلسلے میں کیا مصروفیات ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں یہاں پر ایک اور فہرست کی بھی نشاندہی کر رہی ہوں ۔ اس فہرست کو خرم شہزاد خرم نے اپڈیٹ کیا ہے ۔ اس فہرست میں وہ نام بھی شامل ہیں جن کا نام تیکنیکی طریقہ کار کے مطابق لائبریری اراکین کی فہرست میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوا یا جنہوں نے ذیلی ٹیموں کے زمرہ جات میں یا خرم سے براہ راست رابطہ کر کے اپنے نام دیئے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
نبیل، میرے خیال میں یہ تمام کتابیں جن کا آپ ذکر کر رہے ہیں۔ archive.org سے لی گئی ہیں۔ میں نے بھی وہاں سے کافی کتابیں ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ اور وہاں یہ کتابیں dejavu اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ مجھے چونکہ شاعری سے دلچسپی ہے اس لئے زیادہ تر میں نے شاعری کی کتابوں کی تلاش کی تھی اور مجھے کافی کتابیں وہاں سے ملی تھیں جن میں کلیاتِ اسماعیل میرٹھی، کلیاتِ بہادر شاہ ظفر، دیوانِ بہادر شاہ ظفر، نظم محمد حسین آزاد، دیوان میر مہدی مجروح اور مزید بھی۔ اگر آپ اس سائیٹ پر تلاش کر سکیں تو وہاں لاتعداد کتب پڑی ہیں۔ اگر مجھے کہیں تو میں بھی تلاش کر سکتا ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ابھی ابھی میں نے محمد حسین آزاد کی دو کتابیں دربارِ اکبری اور خیالاتِ آزاد archive.org سے ڈاونلوڈ کی ہیں۔ جسے ڈالوڈ کرنے میں آدھ گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں لگا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں تو آج کل دن کو اور رات کو دو ، دو گھنٹے فری ہوتا ہوں دن کو تو اکثر گھروالوں سے بات ہوتی ہے لیکن پھر بھی میں روز کے ایک یا دو گھنٹے فری ہو سکتا ہوں
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے میں پہلے بھی archive.org کا ذکر کر چکا ہوں اور شاید اسد نے بھی کیا تھا۔ بہرحال جریدہ دیدہ ور پر جو کتابیں پڑی ہیں وہ میرے خیال میں انہوں نے آرکائیو سے ہی اٹھائی ہیں اور انہیں فری ڈاونلوڈ رکھنے کی بجائے عجیب و غریب سافٹ وئیر میں ڈھال کر رکھ دیا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
میری لائبریری ٹیم کے تمام ارکان سے گزارش ہے کہ وہ لائبریری پراجیکٹ میں اپنی حالیہ مصروفیت کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ گزشتہ کچھ عرصے میں کن متون کی فراہمی یا ان کی ٹائپنگ پر کام کر چکے ہیں اور حال میں آپ کی اس سلسلے میں کیا مصروفیات ہیں؟

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
سدا خوش رہیں آپ اور سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین۔
مجھے محترمہ سیدہ شگفتہ جی اور محترمہ فرحت کیانی جی نے
ٹائپنگ کے لئے " بر والہ سیدان " کلیات اسماعیل میرٹھی " اور نمود کا متن دیا تھا ۔
جو کہ الحمدللہ ٹائپ ہو چکا ہے ۔ اور نمود کی اک بار پروف ریڈنگ کر چکا ہوں ۔ اردو لائیبریری ڈی پی پر ۔
محترم سخنور جی نے مجھے " دیوان مجروح " ٹائپ کرنے کے دیا ہے وہ ٹائپ کرتا رہتا ہوں ۔
سیدہ شگفتہ بہنا نے کچھ ٹائٹلز کا بھی کہا ہے ۔ سو کچھ وقت ان کے بنانے میں بھی صرف ہو جاتا ہے ۔
محترمہ ماوراء بہنا بھی توجہ سے نوازتی رہتی ہیں ۔
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، ٹائپ کرنے کے لیے "سخندان فارس" اور چند دیگر عنوانات کے صفحات یہاں فورم پر دستیاب ہیں ۔ وارث بھائی سخندان فارس کے صفحات پر کام کر رہے ہیں آپ اس عنوان کے نصفِ آخر کے صفحات منتخب کر لیں ۔ جدا عنوان پر کام کرنا چاہیں تو "حیاتِ سعدی" کا اسکین متن ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہوچکا ہے میں ربط کی نشاندہی آپ کو کر دوں گی ۔

زکریا بھائی نے ڈی پی پر کام کرنے کے لیے ایک مختصر گائیڈ لائن مرتب کی ہے اگر آپ وہاں کے لیے وقت نکال سکیں تو ڈی پی پر کام کرنے اور فیڈ بیک دینے والے اراکین کی تعداد بڑھ جائے گی اور ساتھ ہی پیش رفت بھی ۔

شکریہ

 

فہیم

لائبریرین
میں‌ تو صاف الفاظ میں ایک بات کہوں گا۔
مجھے معلوم ہے کہ لوگوں کو شاید یہ اچھی نہ لگے۔

کہ باتیں‌بہت ہوتی ہیں۔
کام ایک پیسے کا نہیں۔


ایک چھوٹی سی مثال سروے کی ہی لے لیں۔
کوئی بتائے گا وہ جو سروے کیا گیا تھا اس سے کیا مقاصد حاصل کیے گئے؟

معافی چاہتا ہوں کہ بلاوجہ آپ لوگوں کی ڈسکشن میں خلل ڈالا۔
 

اسد

محفلین
نبیل، میرے خیال میں یہ تمام کتابیں جن کا آپ ذکر کر رہے ہیں۔ archive.org سے لی گئی ہیں۔ میں نے بھی وہاں سے کافی کتابیں ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ اور وہاں یہ کتابیں dejavu اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ مجھے چونکہ شاعری سے دلچسپی ہے اس لئے زیادہ تر میں نے شاعری کی کتابوں کی تلاش کی تھی اور مجھے کافی کتابیں وہاں سے ملی تھیں جن میں کلیاتِ اسماعیل میرٹھی، کلیاتِ بہادر شاہ ظفر، دیوانِ بہادر شاہ ظفر، نظم محمد حسین آزاد، دیوان میر مہدی مجروح اور مزید بھی۔ اگر آپ اس سائیٹ پر تلاش کر سکیں تو وہاں لاتعداد کتب پڑی ہیں۔ اگر مجھے کہیں تو میں بھی تلاش کر سکتا ہوں۔
اردو کتابوں کے سکین چاہے archive.org پر ہوں یا یونیورسل لائبریری پر یا بعض بھارتی سائٹس پر، ان تمام کی اصل بنیادی طور پر ملین بکس پروجیکٹ تھا۔ اس پروجیکٹ میں بھارت، چین اور مصر کی حکومتوں نے مالی اور عملی اشتراک کیا تھا۔ ملین بکس پروجیکٹ اب یونیورسل لائبریری کہلاتا ہے۔ اس پروجیکٹ کی بیشتر اردو کتابیں حیدرآباد کی لائبریریوں کی تھیں(اب دوسری لائبریریاں، مثلاً دیال سنگھ لائبریری، دہلی، بھی شامل ہیں)، اور کیونکہ ملین بکس پروجیکٹ کا نقطۂ نظر معیار quality کے بجائے تعداد quantity تھا اس لئے بعض مسائل ہوئے، اور ان میں سے سب سے زیادہ مسائل اردو کتابوں کے ساتھ تھے (یا میں نے اور بہت سے دوسرے لوگوں نے اردو کتابوں پر زیادہ زور دیا اور کئی کتابوں کے کاپی رائٹڈ ہونے کا شور مچایا، ان کے میٹا ڈیٹا میں اغلاط کی نشاندہی کی اور ان کے نامکمل ہونے کا بتایا)۔ اگر آپ یونیورسل لائبریری پر جائیں گے تو آپ کو 17000 اردو کتابیں ملیں گی، لیکن ان تک پہنچ نہیں ہے کیونکہ وہ ان کتابوں کے کاپی رائٹ اور میٹاڈیٹا کو دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد آؤٹ اوف کاپی رائٹ کتابیں جن کا میٹا ڈیٹا درست ہو گا اور صفحات مکمل ہوں گے دوبارہ دستیاب ہو جائیں گی۔

شروع میں ملین بکس پروجیکٹ کی کتابیں archive.org پر رکھی جاتی تھیں، لیکن اب جو نئی کتابیں سکین ہوئی ہیں وہ یہاں دستیاب نہیں ہیں۔ بھارتی سائٹس پر ان کتابوں کے پروسیسڈ امیجز موجود ہیں۔ archive.org میں ایسے امیجز PTIFF ڈائریکٹری میں ہوتے ہیں۔ وہ لوگ ان امیجز سے پی ڈی ایف اور ڈیژاوو فائلیں بناتے ہیں جو نسبتاً چھوٹی ہوتی ہیں (پی ڈی ایف اور PTIFF امیجز کے سائز آپ وہاں دیکھ سکتے ہیں)۔ آپ نے یہی فائلیں ڈاؤنلوڈ کی ہیں۔ اگر کوئی کتاب archive.org پر موجود ہے تو اس کی پی ڈی ایف وہیں سے ڈاؤنلوڈ کرنی چاہئیے۔

میں ان کتابوں کی ڈاؤنلوڈنگ پر اس لئے زور دے رہا ہوں کہ اگر کسی کتاب میں چند صفحات کم ہوں یا ان کا میٹا ڈیٹا درست نہ ہو تو کسی بھی وقت مزید کتابوں تک پہنچ ختم کی جا سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں‌ تو صاف الفاظ میں ایک بات کہوں گا۔
مجھے معلوم ہے کہ لوگوں کو شاید یہ اچھی نہ لگے۔

کہ باتیں‌بہت ہوتی ہیں۔
کام ایک پیسے کا نہیں۔


ایک چھوٹی سی مثال سروے کی ہی لے لیں۔
کوئی بتائے گا وہ جو سروے کیا گیا تھا اس سے کیا مقاصد حاصل کیے گئے؟

معافی چاہتا ہوں کہ بلاوجہ آپ لوگوں کی ڈسکشن میں خلل ڈالا۔

کوئی بات نہیں فہیم، اگر کوئی بات دل میں ہو تو کر لینی چاہیے۔
جہاں تک سروے کا تعلق ہے تو یہ بھی اور بہت سے تجربوں کی طرح ایک تجربہ تھا۔ جہاں کچھ چیزیں بے نتیجہ نکلتی ہیں وہاں بہت سے کاموں کا نتیجہ بھی برآمد ہو رہا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کا کام صحیح طور پر آرگنائزڈ نہیں ہے، یہ تو میں بھی متعدد بار کہہ چکا ہوں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اعتراض کرنے سب آ جاتے ہیں، لیکن معاملات سنورانے میں تعاون کرنے کو کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ بہرحال اگر تم سنجیدگی سے لائبریری پراجیکٹ میں بہتری کی کوئی تجویز پیش کرنا چاہتے ہو تو شوق سے پیش کرو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top