لائبریری پراجیکٹ کی دو کتابوں کی تکمیل

ماوراء

محفلین
~~
میری لائبریری ممبران سے گزارش ہے کہ جب وہ کوئی کتاب لکھ رہے ہوں تو اس کے مکمل ہو جانے پر اختتام کی پوسٹ ضرور کر دیا کریں یا اگر جاری ہو تو وہاں (جاری ہے۔۔۔) ضرور لکھا ہونا چاہیے۔ تاکہ ہمیں معلوم ہوتا رہے کہ کون سی کتاب مکمل اور کون سی نا مکمل ہے۔
~~
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
بہت اچھے میرے بچو ، اسی طرح لگن سے کام کرتے رہو اور جو کام اوروں نے کرنے تھے وہ بھی کرتے جاؤں۔ میرا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کردیا ہے تم دونوں نے ۔ :)
~~
ہماری ایک غلطی کی وجہ سے سارا جشن خراب ہو گیا ہے۔ جشن سے کچھ اور ہی بن گیا ہے۔ اب شاید یہی کام کر کے غلطی کا ازالہ ہو جائے۔ :)
~~

~~
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں جشن کیوں خراب ہو گیا؟ سب نے مبارک باد دی۔ اور کیا چاہیے تھا۔ اور صحت مند تنقید کے لیے ہر وقت تیار رہا کرو۔

اسی بہانے کئی خامیاں سامنے آئیں جن کو آئیندہ دور کرنے کا موقع ملے گا (اور نئی غلطیاں سامنے آئیں گی)

دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں رضوان بھائی ایسی بات نہیں ہے، نظر کیوں لگی، اتنے زبردست پیغام آئے ہیں اور ابھی اور بھی آئیں گے۔

اس کا پہلے ہی چڑیا جتنا دل ہے، آپ اور توڑنے پر لگے ہوئے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
م۔اوراء نے کہا:
~~
شکریہ قیصرانی، اب آپ ذرا سانس لے لیں۔ باقی ہم مل کر بعد میں کر لیں گے۔
ویسے مجھے لگتا ہے کہ شگفتہ سسٹر نے آ کر اپنا خطبہ اسی بارے میں دینا تھا۔ :D
~~

ماوراء

آپ نے کافی حد تک درست اندازہ لگایا ہے اور میرے معصوم ترین خطبے کی اہم ترین شقوں میں سے ایک اہم ترین شق یہی ہے جس کی نشاندہی اعجاز صاحب نے بھی کر دی ہے ۔ مجھے آخر میں ہی آنا چاہئے تھا کیونکہ اگر میں خطبہ پہلے ہی پیش کر دیتی تو ڈر تھا کہ کہیں عصرانہ ہی نہ گول ہو جائے اور اس سے ہمیں محروم ہونا پڑ جائے :)

---------------------------

محب علوی نے کہا:
بہت اچھے میرے بچو ، اسی طرح لگن سے کام کرتے رہو اور جو کام اوروں نے کرنے تھے وہ بھی کرتے جاؤں۔ میرا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کردیا ہے تم دونوں نے ۔ :)

بہت ہی اچھے ہمارے محب بابا جان !

ہمیں یہ ساری لگن آپ ہی کی عطا کردہ ہے جب ہم آپ کو باتوں میں مصروف دیکھتے ہیں تو خود ہی کام میں جُت جاتے ہیں اس وقت تک جب تک کہ آپ کا سر فخر سے بلند نہ ہو جائے ۔ ہماری دلی حسرت رہی ہے کہ آپ بھی اسی طرح ہم معصوم بچوں کا سر کبھی فخر سے بلند کر سکیں ۔ امید ہے کہ یہ حسرت جلد ہی تعبیر سے شرمندہ ہو جائے گی :) :lol:

-------------------------------------
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:

بس شگفتہ جب میں قوم کے نونہالوں اور نوجوانوں کو لگن سے کام کرتا دیکھتا ہوں تو میرا سر خود بخود فخر سے بلند ہو جاتا ہے ، میں کیا کروں کنڑول ہی نہیں ہوتا :lol: اگر میرے باتیں بنانے سے لوگ اسی طرح لگن سے کام کرتے رہیں گے تو میں دن رات باتیں بنانے کو تیار ہوں (ویسے بھی آسان کام ہے اور محنت بھی نہیں کرنی پڑتی)، قوم کے وسیع تر مفاد میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہوں چاہے کڑی مشقت ہی کیوں نہ ہو باتیں بنانے کی۔

میں تمام بچوں کو فخر سے سر بلند کرنے کا موقع جلد ہی دے تو دوں مگر وہ کیا ہے کہ جب سے میں نے رضوان سے دوستی کر لی ہے میں بھی چکنا گھڑا ہوگیا ہوں ورنہ کسی زمانے میں بقول شخصے

رضوان نے نکما کردیا ورنہ آدمی تھے ہم بھی کام کے

(رضوان تحمل اور حوصلے سے ہاں، مجھے بھی ہر جگہ سست اور کام نہ کرنے والا مشہور و بدنام کردیا ہے میں بھی ذرا بدلے لے لوں )

ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ اچھا بھلا میں کم کرنے والا بندہ تھا کہ شومئی قسمت رضوان سے جا ٹکرایا ، اس نے مجھ معصوم کو بہلا پھسلا کر “ آبِ گم “ لکھنے پر لگا لیا اپنے ساتھ۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ، نہ رضوان کی باتوں سے نکل سکا اور نہ آبِ گم مکمل کر سکا کر سکا تو صرف رضوان کی طرح باتیں ، طنز اور دوسروں کے کیے پر فخر :lol:
 
الف عین

لائبریرین
م۔اوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
بہت اچھے میرے بچو ، اسی طرح لگن سے کام کرتے رہو اور جو کام اوروں نے کرنے تھے وہ بھی کرتے جاؤں۔ میرا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کردیا ہے تم دونوں نے ۔ :)
~~
ہماری ایک غلطی کی وجہ سے سارا جشن خراب ہو گیا ہے۔ جشن سے کچھ اور ہی بن گیا ہے۔ اب شاید یہی کام کر کے غلطی کا ازالہ ہو جائے۔ :)
~~

~~
ماوراء۔ بیٹا میری عادت ہی یہ ہے کہ لگی لپٹی نہیں رکھتا اور فوراً کسی غلطی کی نشان دہی کر دیتا ہوں۔ اب پچھتا رہا ہوں کہ میری وجہ سے یہاں بد مزگی پیدا ہو گئ۔ میں نے تمھارے غباروں میں جیسے پِن چبھو دی ہو۔ ویسےجو کتاب مکمل ہوتی ہے، اس پر میرا خون سیروں بڑھ جاتا ہے۔ اور یہ دونوں کتابیں تو سب سے بڑی ٹیم کر رہی تھی اور ماشاءاللہ بڑی خوش انتطامی سے۔ اس کی تعریف نہ کرنا میرے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ جشن ضرور مناؤ بچو۔ مگر مطلب یہ تھا کہ وہاب جیسے کچھ ؛لوگوں نے اکیلے جو معرکے سر کئے ہیں، ان کا بھی جشن منایا جائے۔
 
نہیں اعجاز صاحب ایسا نہیں کہ بدمزگی ہوئی ہو بلکہ کئی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس سے آئیندہ کام صحیح سمت میں ہوگا۔ دوسرا اب مکمل اور زیرِ تکمیل کتابوں کی بھی ایک فہرست بن جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
محب مجھے نہیں پتہ کہ کہاں لکھنا چاہیے تھا لیکن “ آبِ گُم “ پر تبصرہ کہاں ہو رہا ہے؟ رابطہ دے دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی یہیں‌کی یہیں چپکائی ہے۔ کیونکہ اسی دھاگے پرباتوں کی وجہ سے کچھ دوستوں کا موڈ خراب ہوا تھا، ابھی اسی پر ہی سب کچھ بہتر ہو گیا ہے :)
بےبی ہاتھی
 
Top