محمد امین
لائبریرین
السلام علیکم عزیزانِ گرامی
لائبریری پر کام عرصے سے رکا ہوا ہے۔ تھوڑا تھوڑا کام احباب کر تو لیتے ہیں مگر ویسی سرگرمی نہ رہی کہ جو بیتے برسوں میں ہوا کرتی تھی، ویسے تو ساری ہی محفل کا یہی حال ہے۔
گیارھویں سالگرہ کے سلسلے میں جو جوش و خروش ہے اس کو لائبریری کی طرف بھی موڑنا چاہیے۔ جب سے لائبریری کا چولہا ٹھنڈا ہوا ہے اس دوران میں محفل میں بہت سے نئے احباب شامل ہوئے ہیں کہ جو جوشیلے بھی ہیں اور فعال بھی، ان کی صلاحیتوں اور فعالیت سے فائدہ اٹھا کر کام دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ یا کچھ نئے کام کئے جا سکتے ہیں۔ کیا کام ہوسکتے ہیں، اس ضمن میں تو میں جمود کا شکار ہوں، کیوں کہ آجکل زور مطالعے اور شاہکار موویز دیکھنے پر ہے۔
مقدس محفل میں پھر سے سرگرم ہے، جو کہ بہت خوشی کی بات ہے۔ چیف لائبریرین تم ہو مقدس . سوچو کہ کیا کام ہوسکتا ہے؟ کوئی انقلابی کام ہو تو اچھا ہے
خاکسار کافی عرصے سے عالمی ادب خاص کر کلاسیکی ادب پڑھنے کی طرف مائل رہا ہے۔ گو کہ گوناگوں مصروفیات کی بنا پر مطالعہ یکسوئی کے ساتھ نہیں ہوپاتا لیکن پھر بھی خود کو شجر سے پیوستہ رکھنے کی کوشش رہتی ہے۔ غیر ملکی ادب پڑھتے ہوئے شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ترجمہ ہونا چاہیے۔ اکثر کتب کے تراجم اردو میں یقیناََ دستیاب ہیں اور میری نظر سے بھی نہیں گزرے لیکن ان کو مل کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر Victor Hugo کا نوولLes Miserables پڑھنا عرصے سے میری خواشات کا حصہ تھا اور پچھلے سال میں نے خرید بھی لیا تھا لیکن ضخیم نوول ہے اور کافی مشکل بھی، مشکل یوں کہ جذبات کا ایک سمندر ہے، مظلوم و ظالم کا قصہ ہے، اس لیے پڑھنے میں خاصی دشواری ہے اور ابھی تک مکمل نہیں پڑھ سکا۔ یہ نوول پڑھتے ہوئے دل چاہا کہ اس کا ترجمہ کیا جائے۔ میں نے اپنے بلوگ پر ایک پوسٹ لکھی تھی انگریزی مطالعے کے بارے میں، اس پر محفل کی نمرہ صاحبہ نے بتایا کہ Les Miserables کا ترجمہ اردو ڈائجسٹ میں چھپتا رہا ہے ۔ میں نے اردو ڈائجسٹ والوں کو ای میل بھی کی اور فیس بک پر پیغام بھی بھیجا لیکن جواب نہیں آیا۔بہرحال میں نے اپنی ہی خواہش کی تکمیل کے لیے دو ڈھائی صفحات ترجمہ کیے، جس میں مجھے بہت لطف آیا۔ ترجمے کا کام جتنا مشکل ہے اتنا ہی لطف بھی دیتا ہے۔ ترجمہ کرنے سے مجھے سیکھنے کو بہت ملا۔ سو، اردو ڈائجسٹ والوں کا ترجمہ مل بھی گیا تو بھی میں کچھ برس لگا کر شاید Les Miserables کا ترجمہ کر لوں گا، فقط اپنی خوشی کے لیے۔
یہ ایک تجویز بھی ہے کہ لائبریری کے لیے غیر ملکی کلاسیکی ادب کے تراجم بھی کیے جائیں۔ باقی احباب جو تجاویز دینا چاہیں، وہ یہاں دے سکتے ہیں۔
اور احباب کے علم میں اگر غیر ملکی کلاسیکی ادب کے تراجم کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ یہاں شامل کر سکتے ہیں۔