لائبریری کوئز

ماوراء

محفلین
ماہ لائبریری کے اختتام پر اراکین کے لیے ایک کوئز بنانا گیا ہے۔ آپ کو سوالات کے جواب دینا ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر سوال کا جواب دیا جائے، جتنے سوالات کے جوابات آپ دے سکتے ہیں۔ آپ کے ہر درست سوال کے جواب میں آپ کو "دس" نمبر ملیں گے۔ اور ہر غلط سوال کے جواب میں "منفی دس" نمبر ملیں گے۔ اور آخر میں ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

سوال کچھ اس طرح سے ہیں:

1۔ اردو ویب لائبریری کا آئیڈیا کس نے پیش کیا؟
2۔ اردو ویب لائبریری میں اب تک مکمل لکھی جانے والی چند کتابوں کے نام بتائیں۔
3۔ لائبریری میں پہلی مکمل ٹائپ کی جانے والی کتاب کا نام بتائیں۔
4۔ چند کتابوں کے نام دیں، جن پر ٹیم کی صورت میں کام کیا گیا ہے۔
5۔ انفرادی طور پر کام کرنے والے چند اراکین کے نام بتائیں۔
6۔ گوشہ اطفال میں بچوں کی نظموں کی اینیمیشن بنانے والے رکن کا نام بتائیں۔
7۔لائبریری میں تقریباً کتنے رکن ہیں جو زیادہ ٹیم ورک میں کام کرتے رہے ہیں ؟
8۔ شمشاد کی انفرادی طور پر لکھی ہوئی کسی ایک کتاب کا نام بتائیں؟
9۔ لائبریری میں ایسے کون سے رکن ہیں، جنہوں نے ٹائپنگ میں بھرپور حصہ لیا لیکن اب وہ فعال نہیں ہیں۔
10۔ اردو ویب لائبریری کا وژن کیا ہے؟
 
کیا یہ ممکن نہیں کہ اس کوئز کو یا اسی قسم کے سوالات آبجیکٹیو ٹائپ کے ہوں؟

اس طرح احباب کی شرکت بڑھ جائے گی۔
 
ماوراء

محفلین
دراصل بات یہ ہے کہ مجھے خود بھی ان سوالوں کے جواب نہیں آتے۔:grin:

سعود بھیا، ہو سکتا ہے، لیکن ابھی کچھ دیر میں مجھے جانا ہو گا۔۔رات تک اگر کسی نے جواب نہ دیا یا میرے پاس وقت ہوا تو میں کوشش کروں گی کہ اس طرح کر سکوں۔
 
ماوراء

محفلین
دیکھا جائے تو ان سوالوں کے جواب نہایت ہی آسان ہیں، چند ایک کے علاوہ۔ لیکن ضروری نہیں کہ ہر سوال کا جواب دیا جائے۔
 
ماوراء

محفلین
اچھا جناب۔۔۔تو بات یہ ہے کہ اوپر کچھ سنجیدہ سوالات پوسٹ کیے گئے ہیں۔۔۔ان کے جوابات سنجیدہ خواتین و حضرات دیں گے۔

اس کے علاوہ اب شگفتہ کچھ فنی سوالات پوچھیں گی، جن کے جوابات غیر سنجیدہ حضرات دے سکتے ہیں۔

اب مائیک شگفتہ کو میں دیتی ہوں۔
 
نایاب

لائبریرین
ماہ لائبریری کے اختتام پر اراکین کے لیے ایک کوئز بنانا گیا ہے۔ آپ کو سوالات کے جواب دینا ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر سوال کا جواب دیا جائے، جتنے سوالات کے جوابات آپ دے سکتے ہیں۔ آپ کے ہر درست سوال کے جواب میں آپ کو "دس" نمبر ملیں گے۔ اور ہر غلط سوال کے جواب میں "منفی دس" نمبر ملیں گے۔ اور آخر میں ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

سوال کچھ اس طرح سے ہیں:

1۔ اردو ویب لائبریری کا آئیڈیا کس نے پیش کیا؟
2۔ اردو ویب لائبریری میں اب تک مکمل لکھی جانے والی چند کتابوں کے نام بتائیں۔
3۔ لائبریری میں پہلی مکمل ٹائپ کی جانے والی کتاب کا نام بتائیں۔
4۔ چند کتابوں کے نام دیں، جن پر ٹیم کی صورت میں کام کیا گیا ہے۔
5۔ انفرادی طور پر کام کرنے والے چند اراکین کے نام بتائیں۔
6۔ گوشہ اطفال میں بچوں کی نظموں کی اینیمیشن بنانے والے رکن کا نام بتائیں۔
7۔لائبریری میں تقریباً کتنے رکن ہیں جو زیادہ ٹیم ورک میں کام کرتے رہے ہیں ؟
8۔ شمشاد کی انفرادی طور پر لکھی ہوئی کسی ایک کتاب کا نام بتائیں؟
9۔ لائبریری میں ایسے کون سے رکن ہیں، جنہوں نے ٹائپنگ میں بھرپور حصہ لیا لیکن اب وہ فعال نہیں ہیں۔
10۔ اردو ویب لائبریری کا وژن کیا ہے؟
السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
اپنے اس نالائق بھائی کو یہ بھی بتا دیں نا
کہ ان سوالات کے جواب کیسے تلاش کروں ۔
مجھے اک کا بھی جواب نہیں آتا ۔
نایاب
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

چند مزید سوالات :happy:

سعود بھائی کے پاس ایک صندوق رکھوایا گیا تھا لائبریری خزانے کا کہاں گیا ؟

لائبریری کے وہ کون سے رکن ہیں جو لائبریری میں داخلے کے لیے پرچی سسٹم میں یقین رکھتے ہیں ؟

اگر زیک کبھی لائبریری میں کوئی کتاب ٹائپ کریں تو کس زمرہ سے متعلق ہو گی ؟

کیا محفل فورم کے سیاسی اور مذہبی زمرہ میں لائبریری سیکشن قائم کیا جائے ؟

لائبریری کی تعمیر ایک دن میں کیسے کی جائے ؟

الف عین

لائبریرین
ماوراء اتنے آسان سوال۔۔ ان کے جواب دینا تو میرے لئے اتنا آسان ہے کہ میں دے ہی نہیں رہا۔۔ دوسروں کو ہنٹ کیوں دوں؟
 
[لائبریری کی تعمیر ایک دن میں کیسے کی جائے

السلام علیکم
محترمہ شگفتہ بہنا
سدا خوش و آباد رہیں ۔ آمین
مجھے تو اک کا جواب بھی نہیں آتا ۔
میرے پاس تو صرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹائپنگ کے لئے صفحات کا سوال ہے ۔
اگر جواب مل جائے تو
نایاب
 
ماوراء

محفلین
ماوراء اتنے آسان سوال۔۔ ان کے جواب دینا تو میرے لئے اتنا آسان ہے کہ میں دے ہی نہیں رہا۔۔ دوسروں کو ہنٹ کیوں دوں؟
اعجاز انکل، سب اراکین کو ذہن میں رکھ کر بنائے ہیں نا۔ ہم جیسے پرانے اراکین کو معلوم ہی ہوں گے، لیکن نئے اراکین کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
اپنے اس نالائق بھائی کو یہ بھی بتا دیں نا
کہ ان سوالات کے جواب کیسے تلاش کروں ۔
مجھے اک کا بھی جواب نہیں آتا ۔
نایاب
وعلیکم السلام،
کچھ سوالات کے جوابات تو ماہ لائبریری کے دوران بھی ڈسکس ہوئے تھے۔ لائبریری سیکشن میں ہی تلاش کریں، امید ہے مل جائیں گے۔ سب سوالوں کے جواب لازم نہیں ہیں۔
 
چند مزید سوالات :happy:

سعود بھائی کے پاس ایک صندوق رکھوایا گیا تھا لائبریری خزانے کا کہاں گیا ؟

وہ لائبریری خزانے کا نہیں تھا بلکہ آرڈر دے کر کئی بنوائے گئے تھے محفل کی سالگرہ کے لئے۔ اور ان پر "تعاون فرمائیں آگے بڑھائیں" لکھوایا گیا تھا۔ وہ کہاں گیا کا جواب یہ ہے کہ جن جن کا حصہ بنتا تھا انہیں اتنا ارسال کر دیا گیا ہے۔

لائبریری کے وہ کون سے رکن ہیں جو لائبریری میں داخلے کے لیے پرچی سسٹم میں یقین رکھتے ہیں ؟

صیغہ راز

اگر زیک کبھی لائبریری میں کوئی کتاب ٹائپ کریں تو کس زمرہ سے متعلق ہو گی ؟

بلا عنوان

کیا محفل فورم کے سیاسی اور مذہبی زمرہ میں لائبریری سیکشن قائم کیا جائے ؟

جی نہیں! وہاں پہلے ہی اتنا کچھ موجود ہے کہ جمع کرنے پر تین لائبریریاں بن جائیں گی۔

لائبریری کی تعمیر ایک دن میں کیسے کی جائے ؟

کل بتاؤں گا۔

:):):):):)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے لیے تو یہ مشکل ہو جائے گا میں تو نیا ہی ہو نا
سعود بھائی آپ نے تو کہا تھا کے صندوق کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ہے یہاں تو سب کو پتہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
سوال کچھ اس طرح سے ہیں:

1۔ اردو ویب لائبریری کا آئیڈیا کس نے پیش کیا؟
شگفتہ نے۔

2۔ اردو ویب لائبریری میں اب تک مکمل لکھی جانے والی چند کتابوں کے نام بتائیں۔
ایک دن، الفاروق، علی پور کا ایلی، آب گم، زاویہ 1 اور 2، جادہ و منزل
عمران سیریز کی نہیں لکھ رہا۔

3۔ لائبریری میں پہلی مکمل ٹائپ کی جانے والی کتاب کا نام بتائیں۔
غالباً " ایک دن " ہی ہے۔

4۔ چند کتابوں کے نام دیں، جن پر ٹیم کی صورت میں کام کیا گیا ہے۔
جادہ و منزل کا نام یاد ہے اور زاویہ 1 اور 2، توبۃ النصوح

5۔ انفرادی طور پر کام کرنے والے چند اراکین کے نام بتائیں۔
ایک تو میرا اپنا ہی نام ہے، اس کے علاوہ اعجاز بھائی، وارث بھائی اور شگفتہ سر فہرست ہیں۔

6۔ گوشہ اطفال میں بچوں کی نظموں کی اینیمیشن بنانے والے رکن کا نام بتائیں۔
سخنور

7۔لائبریری میں تقریباً کتنے رکن ہیں جو زیادہ ٹیم ورک میں کام کرتے رہے ہیں ؟
تقریناً بارہ ہیں۔ اب نام نہیں پوچھنا۔

8۔ شمشاد کی انفرادی طور پر لکھی ہوئی کسی ایک کتاب کا نام بتائیں؟
یہ تو دوسروں کو بتانا ہے ناں۔ (ایک دن، الفاروق، قرآن پر عمل)

9۔ لائبریری میں ایسے کون سے رکن ہیں، جنہوں نے ٹائپنگ میں بھرپور حصہ لیا لیکن اب وہ فعال نہیں ہیں۔
میرے خیال میں جاوید اقبال کی بات ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ظفری اور رضوان نے بھی ٹائپنگ میں حصہ لیا تھا لیکن بھرپور نہیں، ویسے وہ فعال بھی نہیں ہیں۔

10۔ اردو ویب لائبریری کا وژن کیا ہے؟
ایک ایسی دیجیٹل اردو لائبریری کا قیام جو اردو کی تاریخ رقم کر دے۔

ماوراء کتنے نمبر ملیں گے؟
 
شمشاد

لائبریرین
چند مزید سوالات :happy:

سعود بھائی کے پاس ایک صندوق رکھوایا گیا تھا لائبریری خزانے کا کہاں گیا ؟
اسامہ بن لادن نے چھین لیا۔

لائبریری کے وہ کون سے رکن ہیں جو لائبریری میں داخلے کے لیے پرچی سسٹم میں یقین رکھتے ہیں ؟
شمشاد اور اس کا طوطا۔

اگر زیک کبھی لائبریری میں کوئی کتاب ٹائپ کریں تو کس زمرہ سے متعلق ہو گی ؟
99 فیصد فلسفہ ہو گا۔

کیا محفل فورم کے سیاسی اور مذہبی زمرہ میں لائبریری سیکشن قائم کیا جائے ؟
سعود بھائی والا جواب ٹھیک ہے۔

لائبریری کی تعمیر ایک دن میں کیسے کی جائے ؟
مسجد تو بنا دی یک شب میں ایمان کی حرارت والوں نے
بس اسی کو مدنظر رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے۔

شگفتہ کتنے نمبر ملیں گے؟
 
Top