الف عین
لائبریرین
منتظمین اردو ویب کا خیال ہے کہ محض نامور مصنفین کی وہ کتابیں یہاں شامل کی جائیں جن کو معیاری ناشرین نے شائع کیا ہے۔ لیکن ادھر جو کتابیں یہاں شامل کی جا رہی ہیں ان کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ کتابیں کس نے چھاپی ہیں۔ ارکان کو چاہئے کہ اپنی پہلی پوسٹ کے ساتھ ہی ایک نیا تانا بانا شروع کریں تبصروں کے لئے اور اس میں اس کتاب کا ماخذ خود ہی دے دیں کہ کتاب کہاں سے حاصل کی گئی ہے۔ کچھ غیر معروف شعراء کا کلام بھی شائع ہوا ہے یہاں جو ممکن ہے کہ پاکستان کے کسی مخصوص علاقے میں مشہور ہوں لیکن آفاقی طور پر تو نہیں۔(شاعری ویسے بہت اچھی ہے اگرچہ اس وقت نام یاد نہیں آ رہا ہے مگر وہاب اعجاز نے لکھا ہے یہاں) شگفتہ، آپ ناظم ہیں اس سلسلے میں خود بھی اہم رول ادا کریں۔ اور اب یہ بات یہاں ہی لکھ دوں کہ تم نے بھی یہ نہیں بتایا کہ جمیل جالبی کا یہ مصاحبہ کس نے لیا ہے ان سے؟ کہاں چھپا ہے کی بات تو دوسری ہے۔ اور اگر مختلف ماخذوں سے مضامین یہاں لا کر مرتب کئے جائیں اور ایک کتاب بنائی جائے تو یہ بھی ای پبلشنگ ہی ہوئی نا جس کے لئے کچھ احباب نے کہا ہے کہ یہاں نہیں ہونا چاہپئے اور محض معروف کتابیں شامل ہوں۔ کیا خیال ہے؟