لائبریری کے لئے ان پیج فائلیں شئیر کریں

الف عین

لائبریرین
ہمارے ارکان یہاں اور دوسری فورموں میں مختلف موضوعات پر پوسٹ کرتے ہیں۔ جن میں سے اکثر کا ماخذ کوئی نہ کوئی ان پیج فائل ہوتی ہے، اس کا مجھے یقین ہے۔ میں احباب کی ٹائپنگ پر شک نہیں کر رہا، بہت سے ٹاپکس پر خود کی بھی کوشش ضرور ہو گی لیکن کچھ میں بہر حال کسی دستیاب مواد کی پوسٹنگ ممکن ہے۔ دوسری فورموں میں اور یہاں بھی کئی احباب پوری کتابیں یا مضامین بحث کے لئے رکھ دیتے ہیں، جس پر گفتگو ہوتی ہے۔ لیکن یہ پتہ نہیں چلتا کہ اصل مواد کس کا تھا، اور آیا اس کی کتاب بن سکتی ہے یا نہیں۔
اس بات کا کئی جگہ ذکر کر چکا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے احباب کے پاس خود بھی بہت سی دینی اور ادبی کتب کی فائلیں ہوں گی، ان کو دو بارہ ٹائپ کرنا میں کارِ فضول سمجھتا ہوں۔ اس لئے یہ دھاگا شروع کر رہا ہوں۔
یہاں آ کر آپ کے پاس جو جو کتابیں کاپی رائٹ سے آزاد سافٹ کاپی (یونی کوڈ یا ان پیج) کی شکل میں دستیاب ہوں، ان کی فہرست بنا دی جائے۔ فی الحال فہرست سازی کا کام کر لیا جائے۔ بعد میں جب ان کو لائبریری میں شامل کرنے کا طے کیا جائے گا تو منتظمین کوئی انتطام کریں کہ ایک ایف تی پی اکاؤنٹ میں احباب اپ لوڈ کر سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، آپ کی تجویز اچھی ہے۔ لائبریری پراجیکٹ سے متعلقہ سکین شدہ متون منظم کرنے کے لیے ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے۔ اسی کو ان پیج فائلیں شئیر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
Top