ذاتی لائبریری کے لیے کلیکشن سوفٹویئر یا کیٹلاگ سوفٹویئر استعمال ہوتا ہے۔ میں نے ایسا کوئی سوفٹویئر اردو میں نہیں دیکھا۔ ایسے اوپن سورس یا مفت سوفٹویئر دستیاب ہیں جن کا عربی یا فارسی ترجمہ موجود ہے، یعنی ان کا اردو ترجمہ ممکن ہے۔ (بعض سوفٹویئر یونیکوڈ کے بجائے کوڈ پیج استعمال کرتے ہیں عام طور پر ان کا اردو ترجمہ ممکن نہیں ہوتا، چاہے عربی یا فارسی ترجمہ موجود ہو۔) جو بھی سوفٹویئر استعمال کریں گے اس کا اردو ترجمہ خود ہی کرنا ہو گا۔
اردو ترجمے کے لیے آپ
جیسیسٹار GCstar ورژن 1.7.1 استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ اوپن سورس ہے، پرل میں لکھا گیا ہے اور gtk2-perl استعمال کرتا ہے۔ اگر آپ یہ چیزیں خود سے انسٹال نہ کرنا چاہیں تو اس کا ایک پرانا
ورژن 1.6.1 ونڈوز کے لیے موجود ہے۔ اس کا عربی ترجمہ موجود ہے۔ کسی نئی زبان میں ترجمہ کرنے کا طریقہ ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس میں کتابوں کے علاوہ فلموں، موسیقی، سوفٹویئر، ٹی وی پروگرامز وغیرہ کے موڈیولز بھی موجود ہیں اور ویب سائٹس سے اضافی معلومات ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔