تمام ارکان کو اعزازات بہت مبارک ہوں۔
اس دھاگے میں مجھے دعوت کے باوجود میں اب تک نہیں آ سکا تھا۔ بہر حال دیر آید درست آید، بلکہ شاید نا درست آید کہ یہ مراسلہ مبارکباد دینے والوں اور وصول کرنے والوں کے درمیان حائل ہو جائے گا، لیکن اسے حائل نہ سمجھیں بدستور مبارکبادیں کا سلسلہ جاری رہے، یہ میری درخواست ہے تمام ارکان سے۔
اردو محفل کی لائبریری کے بارے میں میرے جذبات متضاد قسم کے ہیں۔ انبساط اور افسوس کے ملے جلے۔ خوشی تو یہی سوچ کر ہوئی کہ ارکان کس قدر دلچسپی سے اردو کی یہ عظیم خدمت کر رہے ہیں۔ مگر محض ٹائپ کرنے کی حد تک۔ اس کے بعد ٹاسئیں ٹائیں فش! بڑی دھوم سے کئی کئی کتابیں شروع ہوئیں، کچھ مکمل بھی ہو گئیں لیکن اس کے بعد!!
2006 سے یہ کام شروع ہوا اور یہ ہے وہ
مراسلہ جس سے یہ کارواں روانہ ہوا تھا!
اس کی مختصر تاریخ کے لئے
شگف کا یہ
مراسلہ بھی مفید ہو گا
لیکن 2011 تک بھی اس محنت کا نتیجہ بالکل برامد نہیں ہوا، کم از کم اردو ویب کی حد تک۔ پھر جا کر 2012ء میں
فاتح اور
ابن سعید نے کتاب کو فارمیٹ کرنے کا سکرپٹ لکھا، اور
مقدس نے بھی ان کے ساتھ فارمیٹ کر کے سو کتابیں اردو ویب ڈجیٹل لائبریہری پر مہیا کیں۔ دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ ان میں سے کچھ کتب وہ بھی تھیں جو اردو محفل پر ٹائپ نہیں کی گئیں۔ پہلی دو کتابیں جو ٹائپ کی گئیں، وہ سرسید کی کہانی سر سید کی زبانی اور فردوس بریں تھی۔ تاریخ کے لئے دیکھیں شگف کا یہ مراسلہ۔ لیکن پہلی دو کتابیں جو شامل ہوئیں، وہ ایم مبین کے افسانوں کے مجموعے نئی صدی کا عذاب اور ٹوٹی چھت کا مکان تھے۔ اسی عرصے میں@وہاب اعجاز خان نے ناصر کاظمی منیر نیازی وغیرہم کا بہت کلام پوسٹ کیا۔ بعد میں میں نے مختلف نعنوانات کے تحت ان شعراء کے نرقی مجموعے بنا دئے۔
بہر حال فروری 2006ء کے بعد جب کارکردگی بڑھی، میں نے بھی اپنے پسندیدہ ادیبوں اور دوستوں کی کتب کی ٹائپنگ میں حصہ لیا، اپنی کتاب اللہ میاں کے مہمان خود ہی ٹائپ کی تھی (بعد میں اپنی دوسری شاعری کی کتابیں کمپوز کروائیں قیمتاً) مزید بانی، اسعد بدایونی، عمیق حنفی اور عرفان صدیقی کے مجموعے/ برقی مجموعے ٹائپ کئے۔
لائبریری کی تاریخ کا ایک اور سنگ میل کا شگف نے ذکر نہیں کیا۔ اس کا اضافہ کر دوں۔ محمد اسد اللہ کی ادب اطفال کی کتاب ’
خواب نگر‘ کا آن لائن اجراء بھی عمل میں آیا یعنی میں نے 13 اگست 2006ء کو با قاعدہ ایک جلسے میں اپنے لیپ ٹاپ پر اس کا پہلا مراسلہ پوسٹ کر کے اجراء کیا۔ اس اجراء کی خبریں بھی ناگپور کے ہندی انگرہزی اخبارات اور ممبئی کے اردو اخبار انقلاب میں چھپیں۔
کتابیں تو جمع ہوتی رہیں لیکن جب یہاں کتاب دستیاب کرنے کا کچھ نظم نہیں دیکھا تو مایوس ہو کر میں نے ہی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی۔ اور ایک نہیں، یکے بعد دیگرے تین چار۔ جن کے اب یو آر ایل بھی یاد نہیں کہ وہ ڈومین ہی ختم ہو چکے۔ یہ ساری فری سائٹس تھیں،
http://250free.com
4T - Think Ahead. Trade Ahead.
Web Hosting, Domain Registration, Dedicated Server, VPS Server
انہیں ڈومینس پر ’سمت‘ بھی تھا اور ؔاردو کی برقی کتابیں بھی۔ پہلے دونوں ڈومین بہت کم عرصے فعال رہے لیکن آئی فاسٹ نیٹ کئی دن چلا، جب تک کہ سعود نے اسے اردو ویب پر ہی ہوسٹ کرنے کا انتظام نہیں کیا۔ اردو کی برقی کتابیں تب سے ہی، شاید 2010ء میں کسی دن سے، اردو وہب پر برقرار ہے اگرچہ 2013 (اکتوبر) سے اس میں پیش رفت روک دی تھی۔ یہ محض اس وجہ سے کہ عزیزم سیف قاضی نے بزم اردو ڈومین لے لیا تھا، اور سمت اور برقی کتابیں اس ڈومین پر شفٹ کرنے کا انتظام کیا تھا۔ چنانچہ میں نے اپنی کار کردگی بزم اردو میںؓ کر دی۔ حالانکہ مکمل کتاب کا متن ایک ہی پوسٹ میں کرنے کے عمل میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے یا مسائل کی وجہ سے (نزم اردو ورڈ پریس کی سائٹ ہے، اس میں تھیم اور ڈیٹا بیس کے مسائل آتے رہتے تھے) میں اکثر خوش نہیں رہا۔ آخر 2018ء میں میں نے بلاگر پر بلاگ بھی بنا ہی لیا اور کتابیں اپنی گوگل؛ ڈرائیو میں اپ لوڈ کر کے ان کے لنکس دیتا رہا۔ اب، جب کہ بزم اردو پر صرف ’سمت‘ فعال ہے، بزم اردو لائبریری کار کرد نہیں (سعود نہ جانے کب اسے درست کرنے کی فرصت نکال سکیں!!) اب محض مفت کتب کی نئی سائٹ ہی فعال ہے۔
شروع سے ہی میں نے کوشش کی ہے کہ جو کتب مکمل ہو گئی ہیں یہاں، ان کو شامل کر دوں۔ بلکہ جو نا مکمل رہیں، جیسے غبار خاطر، ان کتب کا بھی جو حصہ مکمل ہو گیا ہو، اسے ای بک بنا کر پوسٹ کر دیا۔
بہر حال یہاں موضوع میری برقی کتابیں نہیں لیکن ان کا ذکر ہی زیادہ ہو گیا۔
اردو ویب لائبریری کا فارمیٹ مجھے پسند نہیں کہ سب کام ہونے کے بعد پھر کتب کے متون کو اس کے حساب سے دوبارہ فارمیٹ کرنا پڑتا ہے۔ میں اب بھی یہی مشورہ دوں گا کہ اسی ڈومین کا فارمیٹ تبدیل کر دیا جائے، اور کتابیں اپ لوڈ کر کے محض ان کا لنکس دے دیا جائے متعلقہ کتاب کا صفحہ بنا کر۔ اور اس کام میں مشکل تو نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارے ارکان ہی ای بکس فائنل شکل میں بنا سکتے ہیں، اور مہیا کر سکتے ہیں۔ مقدس اس سلسلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور پھر لمبے عرصے کے لئے غائب نہ ہو جائیں!!!!