نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کئی روز سے اس دھاگے میں شراکت کا ارادہ تھا لیکن اس میں مصروفیت کے باعث تاخیر ہوتی رہی۔ شمشاد بھائی بھی یاد دہانی کراتے رہے۔
اردو لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں میں کئی بار عرج کر چکا ہوں کہ یہ صرف اردو ویب یا اردو محفل ہی نہیں بلکہ تمام اردو کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی اہمیت کا پراجیکٹ ہے۔ آج شاید اس پراجیکٹ کو اتنی شہرت نہیں ملی جتنا اس کا حق ہے، لیکن آنے والے دور میں لوگ یقینا اس پراجیکٹ کو شروع کرنے اور اسے جاری رکھنے والوں کے احسان مند ہوں گے۔
اردو لائبریری پراجیکٹ اگرچہ کافی جذبے کے ساتھ شروع کیا گیا تھا لیکن اس کے آغاز سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اس پراجیکٹ کے ورک فلو کو منظم کرنے کے لیے آن لائن فورم سے علیحدہ اور بہتر نظام کی ضرورت ہے۔ یہ صورتحال بھی اس پراجیکٹ کے لیے ایک چیلنج رہی ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کی کارکردگی اور رفتار کا انحصار اب تک اس کے شرکاء کی رضاکارانہ محنت پر رہا ہے۔ کچھ احباب تو اس کے لیے اپنی جیب سے پیسے بھی خرچ کرتے رہے ہیں۔ میری دانست میں لائبریری پراجیکٹ کی طویل المیعاد کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے لیے سپانسرشپ ڈھونڈی جائے۔ ایک پروفیشنل ٹائپسٹ ہماری نسبت کئی گنا رفتار سے ٹائپنگ کا کام ختم کرسکتا ہے۔ آئیڈیل تو یہی ہوگا کہ اس پراجیکٹ کو حکومتی سطح کی سرپرستی میسر آئے، لیکن یہ قدرے دقت طلب کام ہے۔ اگر لائبریری پراجیکٹ کی بہتر تشہیر کی جائے اور اس کی پراگریس کو اجاگر کیا جائے تو اس کے لیے سپورٹ اکٹھی کرنے کا امکان بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
حالیہ عرصے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے آثار اردو کمپیوٹنگ پر بھی ظاہرہوئے ہیں۔ گوگل کلاؤڈاے پی آئی کے ذریعے اردو او سی آر اور اردو سپیچ ریکگنیشن کسی حد تک ممکن ہو گئے ہیں۔ اردو لائبریری پراجیکٹ کے ضمن میں اس ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں زیراستعمال لایا جا سکتا ہے۔ ان اے پی آئی کی افادیت جاننے کے لیے کچھ تجربات کی ضرورت ہوگی۔ اگر اس وقت ان کی فیچرز محدود بھی ہوں گی تو یہ وقت کے ساتھ یقینا بہتر ہوتی جائیں گی۔کلاؤڈ اے پی آئی کا استعمال فری نہیں ہے اور اس کے استعمال کے اعتبار سے اس کا بل چارج کیا جاتا ہے۔ لیکن اس صورتحال کو بھی اس کے مطابق ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر گوگل کلاؤڈ کے استعمال کی رجسٹریشن کرنے پر کچھ کریڈٹ مفت ملتا ہے جسے لائبریری پراجیکٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں گوگل کلاؤڈ کا میٹر اے پی آئی کے استعمال کی ایک حد سے آگے جانے پر سٹارٹ ہوتا ہے۔ اگر اس حد کے اندر رہا جائے تو کاسٹ کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔ بہرحال یہ سب معاملا ت تحقیق طلب ہیں۔
تکنیکی معاملات سے قطع نظر میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ جتنے بڑے سکیل کے پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے سب سے اہم ٹیم ورک اور لیڈرشپ ہے۔ گزشتہ سالوں میں لوگ کافی جذبے سے لائبریری پراجیکٹ میں حصہ ڈالتے آئے ہیں، لیکن بعض اوقات رہنمائی میسر نہ ہونے کے باعث ان کا جوش و خروش ماند پڑ جاتا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ میں حالیہ سرگرمی کی لہر خوش آئند ہے اور میرے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بھی ہے۔ اس کے لیے میں محمد شعیب اور محب علوی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے لائبریری پراجیکٹ میں نئی روح پھونکی۔ خاص طور پر شمشاد بھائی کی فورم پر واپسی اور اس پراجیکٹ میں ان کی بھرپور شرکت بھی نیک شگون ہے۔ شمشاد بھائی ایک ایسے ہی ایک اور پراجیکٹ پر اردو کتب کو برقیانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ شمشاد بھائی کی کوشش ہے کہ اس پراجیکٹ کے ورک فلو کو منیج کرنے والا نظام اردو ویب کے لائبریری پراجیکٹ کے لیے بھی دستیاب ہو جائے۔ اگر ایسا ممکن ہو سکے تو یقینا بہت اچھا ہوگا۔ لیکن فی الوقت اس ورک فلو منیجمنٹ سسٹم کی ڈیویلپمنٹ اور اس کی تکمیل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس کے بارے میں دوسری سائٹ کے ایڈمن ہی بہتر اطلاع فراہم کر سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں کہ اردو لائبریری پراجیکٹ کی حالیہ سرگرمی عارضی ثابت نہیں ہوگی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں شرکت بھی بڑھتی جائے گی۔ میری معلومات کے مطابق فی الوقت لائبریری پراجیکٹ کے شرکاء واٹس ایپ پر رابطے میں ہیں۔ میری تجویز ہوگی کہ اس پراجیکٹ کے کام کو منظم کرنے اور اس کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ زوم یا مائیکروسوفٹ ٹیمز جیسے پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے اور ویڈیو کانفرنس منعقد کی جائے۔
آخر میں میں ایک مرتبہ پھر سے اردو لائبریری پراجیکٹ کے شرکاء اور اس کی لیڈرشپ کا شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں ثابت قدمی عطا فرمائے۔