سیدہ شگفتہ
لائبریرین
لائبریری : گوشہ اردو محفل
اچھا جناب ہفتہ لائبریری سے ایک دھاگہ یہاں شیئر ہو جائے اور یہاں ذکر کریں گے لائبریری میں "گوشۂ اردو محفل" مختص کیے جانے کا ۔ یہ ایک پرانا خواب ہے تقریبا لائبریری کے آغاز کے وقت سے ہی اور اب اس خواب کی تعبیر کی سمت میں پہلا قدم بڑھانے کا وقت ہے ۔ خوش قسمتی سے اردو محفل فورم پر مختلف النوع مواد جمع ہوتا رہا ہے ، ہو چکا ہے اور جمع ہو رہا ہے ۔ یہ مواد تفریحی بھی ہے اور معلوماتی بھی جو کہ یہاں پر بہت سے اراکین اردو محفل کی انفرادی اور مشترکہ محنت اور دلچسپی سے یہاں جمع ہوا ہے اور ہو رہا ہے ۔ مثال کے طور پر شمشاد بھائی کے آغاز کیے ہوئے مختلف سلسلے ، نبیل بھائی اوردیگر اراکین کے کہانی نویسی کے سلسلے ، تعبیر کی تصاویر ، سارہ کی ذہانت ، زکریا بھائی کا فوٹو گرافی کا کھیل ، اسی طرح دوسرے بہت سے اراکین کے شروع کیے عنوانات ۔ چند سلسلوں کا آغاز تجرباتی طور پر بھی کیا تھا اور حوصلہ افزا اور مفید نتائج حاصل ہوئے ۔ اس ضمن میں کچھ دیگر سلسلے بھی آغاز کیے جا سکتے ہیں ۔
گوشہ اردو محفل کی تشکیل اس طرح ہو گی کہ ہم اردو محفل کے مختلف زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات سے ایسے مختلف عنوانات اور سلسلے منتخب کریں گے اور ان کے تمام متعلقہ مواد کو کانٹ چھانٹ کرکے ، اکٹھا کر کے ضروری معلومات شامل کر کے انہیں ای بک کی شکل میں لائبریری میں شامل کر دیا کریں گے ۔ مثال کے طور پر درج ذیل روابط دیکھیں :
کھیل ہی کھیل کے زمرہ میں
روزمرہ محاورے اورضرب الامثال
اقوال زریں
تصاویر
متفرقات
اپنا اپنا دیس
گپ شپ
روز مرہ کے معمولات سے
آپ تمام اراکین ایسے مختلف سلسلوں اور عنوانات کی نشاندہی کر سکتے ہیں ۔ آپ کو اس ربط پر موجود کسی بھی زمرہ یا ذیلی زمرہ سے ایسے تمام معلوماتی ، تفریحی ، علمی ، تحقیقی جواہر کی نشاندہی کی دعوت ہے ۔ علاوہ ازیں آپ خود بھی کوئی نیا سلسلہ آغاز کر سکتے ہیں جسے اردو محفل گوشہ میں شامل کیا جا سکے ۔
آپ سب کا شکریہ