نویں سالگرہ لائحہ عمل برائے سالگرہ نہم

نیرنگ خیال

لائبریرین
- جشن سالگرہ کوریج چینل
- محفل اور محفلین کے بارے میں احباب کی تحریریں اور دلچسپ سلسلے
مانو اس بار کمنٹری کرنے کا ارادہ ہے یا نہیں۔۔۔ کچھ اور احباب کو بھی ساتھ ملائیں۔ :)
مؤخرالذکر میں لازماً کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے۔ کسی ایک آدھے کا تو تیا پانچہ کرنا چاہیے۔

- محفل کی سالنامہ مجلے پر کام؟ (اگر ایک یا زائد احباب اس کا بیڑا اٹھانے کو سامنے آئیں)
اس سلسلے میں مجھے حاضر پائیں۔ کچھ اور احباب بھی درکار ہوں گے۔ ابن سعید بھائی اس سلسلے میں کسی اور نے رابطہ کیا؟

- ڈیویلپمنٹ ٹیوٹوریلز وغیرہ کے سلسلے
- محفل کے استعمال کے حوالے سے ٹیوٹوریل
اس پر لازماً کام ہونا چاہیے۔ اپنے اپنے میدان سے کچھ ابتدائی قسم کے ٹیوٹویلز لکھے جانے چاہیے۔ میرا تو میدان ہی خشک ہے۔ لیکن پھر بھی۔ یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ اس کو مناسب توجہ دی جانی چاہیے۔
مؤخرالذکر میں محفل کے استعمال میں کس قسم کی ٹیوٹوریل پہلے لکھے جا چکے ہیں؟ ان کی کچھ تفصیل مل جائے۔ کافی کچھ بدل گیا ہے۔ کوئی ہاتھ پلہ پکڑائے یہاں بھی۔۔۔

- محفل کے سالنامہ کا اجرا؟ (اگر ممکن ہوا)
اس میں کرنا کیا ہے۔۔ کچھ سمجھائیں تو۔۔۔
 
مانو اس بار کمنٹری کرنے کا ارادہ ہے یا نہیں۔۔۔ کچھ اور احباب کو بھی ساتھ ملائیں۔ :)
اب تو ننھی پری نے بیچلرز بھی مکمل کر لیا اس لیے کوئی سبب نہیں کہ یہ مرغوب مشغلہ نہ اپنائیں! :) :) :)
مؤخرالذکر میں لازماً کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے۔ کسی ایک آدھے کا تو تیا پانچہ کرنا چاہیے۔
نبیل بھائی مشاعرہ بے ادبا کا سلسلہ بھی آباد کرتے آئے ہیں۔ :) :) :)
اس سلسلے میں مجھے حاضر پائیں۔ کچھ اور احباب بھی درکار ہوں گے۔ ابن سعید بھائی اس سلسلے میں کسی اور نے رابطہ کیا؟
نہیں، ابھی تک تو کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ آپ چاہیں تو ایک علیحدہ لڑی کھول کر اس میں اس حوالے سے گفتگو کا آغاز فرما لیں۔ :) :) :)
اس پر لازماً کام ہونا چاہیے۔ اپنے اپنے میدان سے کچھ ابتدائی قسم کے ٹیوٹویلز لکھے جانے چاہیے۔ میرا تو میدان ہی خشک ہے۔ لیکن پھر بھی۔ یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ اس کو مناسب توجہ دی جانی چاہیے۔
در اصل یہ کام ہمہ وقت جاری رہنا چاہیے، گو کہ جشن سالگرہ عزائم کی تجدید اور بڑے فیصلے لینے کے لیے عموماً اچھا موقع ہوتا ہے۔ :) :) :)
مؤخرالذکر میں محفل کے استعمال میں کس قسم کی ٹیوٹوریل پہلے لکھے جا چکے ہیں؟ ان کی کچھ تفصیل مل جائے۔ کافی کچھ بدل گیا ہے۔ کوئی ہاتھ پلہ پکڑائے یہاں بھی۔۔۔
بہت پہلے کچھ ٹیوٹوریل لکھے گئے تھے لیکن اب وہ کسی طور قابل استعمال نہیں رہے۔ ان سب کو آرکائیو میں بھیج کر نئے سرے سے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ایسا کرتے ہیں کہ کسی وقت چند اہم سوالات کی فہرست بنا لیتے ہیں، جن کی مدد سے ٹیوٹوریل کے موضوعات ہاتھ لگ جائیں گے۔ پھر ان کے تحریری، تصویری، یا ویڈیو گائڈ بنانے پر کام کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
اس میں کرنا کیا ہے۔۔ کچھ سمجھائیں تو۔۔۔
پہلے جس مجلے کا ذکر ہو چکا ہے، اگر اس پر کام ہو جائے تو آخری ہفتے میں اس کی اجرا کرنی ہوگی۔ مجلے کا خاکہ اور اس کے مندرجات پر پچھلے سالوں میں بات ہو چکی ہے، آپ سالگرہ ہشتم کی لڑیاں کھنگال لیں۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب تو ننھی پری نے بیچلرز بھی مکمل کر لیا اس لیے کوئی سبب نہیں کہ یہ مرغوب مشغلہ نہ اپنائیں! :) :) :)
بالکل۔۔۔ :)

نبیل بھائی مشاعرہ بے ادبا کا سلسلہ بھی آباد کرتے آئے ہیں۔ :) :) :)
مشاعرہ بےادبا تو لازمی ہونا چاہیے۔۔۔ :D

نہیں، ابھی تک تو کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ آپ چاہیں تو ایک علیحدہ لڑی کھول کر اس میں اس حوالے سے گفتگو کا آغاز فرما لیں۔ :) :) :)
میں کھولتا ہوں لڑی۔ لیکن پہلے مجھے ذرا سمجھ آجائے کہ کرنا کیا ہے۔

در اصل یہ کام ہمہ وقت جاری رہنا چاہیے، گو کہ جشن سالگرہ عزائم کی تجدید اور بڑے فیصلے لینے کے لیے عموماً اچھا موقع ہوتا ہے۔ :) :) :)
متفق

بہت پہلے کچھ ٹیوٹوریل لکھے گئے تھے لیکن اب وہ کسی طور قابل استعمال نہیں رہے۔ ان سب کو آرکائیو میں بھیج کر نئے سرے سے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ایسا کرتے ہیں کہ کسی وقت چند اہم سوالات کی فہرست بنا لیتے ہیں، جن کی مدد سے ٹیوٹوریل کے موضوعات ہاتھ لگ جائیں گے۔ پھر ان کے تحریری، تصویری، یا ویڈیو گائڈ بنانے پر کام کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
جمع کریں سوالات۔۔ میں پرانے ٹیوٹوریلز کی فہرست بنا لیتا ہوں۔

پہلے جس مجلے کا ذکر ہو چکا ہے، اگر اس پر کام ہو جائے تو آخری ہفتے میں اس کی اجرا کرنی ہوگی۔ مجلے کا خاکہ اور اس کے مندرجات پر پچھلے سالوں میں بات ہو چکی ہے، آپ سالگرہ ہشتم کی لڑیاں کھنگال لیں۔ :) :) :)
ظالمو۔۔ کوئی ربط دینا تھا۔۔۔ کمال کی رہنمائی فرمائی ہے۔۔۔ :p
 
جمع کریں سوالات۔۔ میں پرانے ٹیوٹوریلز کی فہرست بنا لیتا ہوں۔
پرانے ٹیوٹوریلز کو جانے دیں، وہ کسی کام کے نہیں رہے۔ :) :) :)
ظالمو۔۔ کوئی ربط دینا تھا۔۔۔ کمال کی رہنمائی فرمائی ہے۔۔۔ :p
ابتدائی گفتگو یہاں ملاحظہ فرما لیں۔ باقی باتیں شاید ذاتی مکالمے میں ہوئی ہوں۔ :) :) :)
 
Top