لائفیریا میں اردو

شاہ فیصل

محفلین
گٹسی پر منتقل ہونے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ تھنڈڑ برڈ‌کی بجائے کسی باقاعدہ فیڈ ریڈر کا استعمال کیا جائے کیونکہ تھنڈربرڈ بہرحال ایک اچھا فیڈ ریڈر ثابت نہیں‌ہوتا۔ ویسے بھی اسکا استعمال بہ حالت مجبوری تھا کہ میں ابنٹو اور ونڈوز تقریبا برابر استعمال کرتا تھا۔ اب تو ہفتوں‌ونڈوز کی شکل نہیں دیکھتا۔
لائیفیریا اچھا ہے لیکن بہرحال مسئلہ اردو فیڈذ کا ہے، اسکا برائوزر تو ٹھیک دکھا رہا ہے لیکن مین انٹرفیس پر اردو ٹھیک نظر نہیں آتی۔ شام تک فائر فاکس کو بھی مسئلہ تھا، پتہ نہیں کیا کچھ کیا کہ اب وہاں‌تو ٹھیک ہے۔ کوئی گرو جی مدد کر سکتے ہیں؟
اور ہاں سکرین شاٹ لیے ہیں‌لیکن یہاں‌کیسے دکھاوں‌سمجھ میں‌نہیں آ رہا۔ اگر کوئی صاحب بتا دیں‌تو کام ذرا آسان ہو جائے گا۔
 
دوست

محفلین
کیڈی کا فیڈ ریڈر ایکریگیٹر ہے اردو ٹھیک دکھا دیتا ہے فونٹ سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔ جاوا سکرپٹ نہیں چلتی یعنی اردو فورمز میں‌ ویب پیڈ سے اردو نہیں لکھی جائے گی۔ سسٹم کی سپورٹ سے کام چلانا پڑے گا۔
وسلام
 
شکریہ شاکر،
ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ کے ڈی ای اطلاقیوں سے دور ہی رہوں‌لیکن اگر کوئی حل نہ نکلا تو مجبوری ہے۔ ویسے کیا آپ نے آر ایس ایس آول دیکھا ہے؟ میں ماضی میں اسکا استعمال سوچ رہا تھا کیونکہ یہ پلیٹ فارم پر انحصار نہیں‌کرتا اور لینکس، ونڈوز وغیرہ میں چلتا ہے۔ میری کوشش تھی کہ اسکی پروفائل کو شئیر کر لوں‌جیسا کہ موزیلا پروفائل شئیر کی جاتی ہے۔ لیکن پھر کامیابی نہیں ہوئی تھی۔‌خیر فی الحال تو اسی پر کوشش کرتا ہوں۔
اچھا ایک اور بات: ابو شامل صاحب کا بلاگ بالکل ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔ شائد انکا فونٹ‌ہی ایسا ہے۔
 
دوست

محفلین
کیڈی کیا کہتا ہے آپ کو؟
اتنا اچھا تو ڈیسکٹاپ ماحول ہے یہ۔
جاوا؟
جاوا کا تو نام ہی نہ لیں۔ میں تو لینکس پر جاوا سے دور بھاگتا ہوں۔ اگر کم میموری اور ذرا ماٹھا سسٹم ہوتو سسٹم کو وخت پے جاتا ہے۔
ابوشامل کا بلاگ تو ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ کو کیا مسئلہ تھا؟
 
ہا ہا۔۔۔
نہیں کہتا تو کچھ نہیں بس ویسے ہی۔۔۔;)
جاوا میرے یہاں‌تو ٹھیک ہی چل رہا ہے، ڈول کور اور 1 گیگا ریم کے ساتھ :)
ابو شامل کا بلاگ ہی تو ٹھیک دکھائی دے رہا تھا، باقیوں کی نسبت بہتر۔ خیر اب لائفیریا سے بھی دل اچاٹ سا ہو گیا ہے۔ لگتا ہے آر ایس ایس آول ہی بہترین انتخاب ہے فی الوقت۔ ویسے ایکریگیٹڑ کو بھی دیکھتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
ڈوئل کور اور ایک گیگا ریم۔ یہاں سات سو میگا بائٹ اور 256 میموری کے ساتھ بھی سسٹم چل رہے ہیں پاء جی۔ اپنے مکی بھائی کا سسٹم ;)
میرا اٹھارہ سو میگا بائٹ اور 512 میگا بائٹ ریم کا ہے۔ ریم ابھی کچھ دن ہوئے دوگنا کی ہے۔ کچھ سکون ملا ہے اب ذرا ساہ سوکھا آجاتا ہے۔ ڈوئل کور کا سوچ رہا ہوں جانے لیا کب جاتا ہے۔ :)
 
دراصل میں بے بھی مجبورا لے لیا تھا، وگرنہ ضرورت نہیں تھی۔ اصل میں اسوقت لینکس سے اتنا تعارف نہیں تھا، اور وسٹا 1 گیگا سے کم پر مشکل سے ہی چلتی ہے، یہ الگ بات کہ اب وسٹا کی جگہ ایکس پی، ابنٹو اور ڈٰیبین آرام فرما ہیں۔ :grin:
 
سیفی

محفلین
ڈوئل کور اور ایک گیگا ریم۔ یہاں سات سو میگا بائٹ اور 256 میموری کے ساتھ بھی سسٹم چل رہے ہیں پاء جی۔ اپنے مکی بھائی کا سسٹم ;)
میرا اٹھارہ سو میگا بائٹ اور 512 میگا بائٹ ریم کا ہے۔ ریم ابھی کچھ دن ہوئے دوگنا کی ہے۔ کچھ سکون ملا ہے اب ذرا ساہ سوکھا آجاتا ہے۔ ڈوئل کور کا سوچ رہا ہوں جانے لیا کب جاتا ہے۔ :)

کہیں آپ میگا ہرٹز تو کہنا نہیں چاہ رہے تھے۔۔۔۔۔۔
 
Top