لائیبریرین حضرات کی توجہ کے لئے ۔۔۔ ایک لفظ کی غلط املا

اسد

محفلین
شمشاد صاحب کی پوسٹ:
Shamshad.png
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ مسئلہ دراصل گ اور س کے جوڑ پر جمیل نوری نستعلیق میں موجود ہے۔ آپ ان کے ساتھ پہلے یا آگے ایک لفظ بڑھائیں گے تو یہ جوڑ درست دکھائی دے گا۔ اسی طرح معرب بھی درست کام کرتا ہے :)
 

اسد

محفلین
میں نے ابھی دیکھا ہے کہ اردو ویب فونٹ سرور پر فونٹ کا سائز مختلف (زیادہ بڑا - 13.2 میگا بائٹ) ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس فونٹ کا پرانا ورژن انسٹال ہے۔ میں فونٹ کا نیا ورژن اردو ویب فونٹ سرور کے اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ امید ہے اسے انسٹال کرنے کے بعد بہتری ہو گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ فن لینڈ آنا آسان ہے یا لاہور کی مال روڈ زیادہ پاس ہے۔۔۔ :p
مال روڈ پر ایک تو اچھا دم پخت نہیں ہوتا، چالو کام کرتے ہیں۔ دوسرا فن لینڈ کی سردی اور برف بھی مال روڈ پر ملنے سے رہی۔ مال روڈ پر تو وہی کچھ ملتا ہے جو ہال روڈ پر بھی مل جاتا ہے :p
 
نرگسس بہتر رہے گا۔ واہ! کیا بات ہے صاحب۔
بشارت صاحب! شوکت پرویز صاحب نے نرگِس کا بہت اچھا حل پیش کیا ہے۔ :)
بشارت گیلانی صاحب !
نرگسس کی بجائے "نرگِس" (گ پر زیر کے ساتھ) لکھ دیجئے، یہ شاید بہتر رہے ۔۔ :)
 

اسد

محفلین
میرے خیال میں تو جن لوگوں کو یہ لفظ ھ کے ساتھ نظر آ رہا ہے انہیں فونٹ اپڈیٹ کر لینا چاہئیے۔ یہ مسئلہ میرے کمپیوٹر پر بھی تھا اور فونٹ اپڈیٹ کرنے پر حل ہو گیا۔ لفظ لکھنے کا طریقہ بدلنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
 
Top