چھٹی سالگرہ لائیو کوریج : جشنِ سالگرہ ششم

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم۔
سائیو کوریج کے لیے اس بار پھر آپ کا سست مزبان خرم شہزاد دیر سے ہی حاضر ہو رہا ہے۔ لیکن پچھلی دفعہ سے کم دیر ہوئی ہے۔ پہلے کچھ لائیو کوریج کے بارے میں کچھ بتاتا جاؤں۔اصل میں یہ سلسلہ سب سے پہلے امن ایمان نے شروع کیا تھا۔ لیکن اس وقت اس کا نام " اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج رپورٹ تھا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ سیدہ شگفتہ آپی نے اپنے سر لے لیا۔ اور اس کو لائیو کوریج: تیسرا جشن سالگرہ ۔ کے نام سے منظرِ عام پر لایا گیا۔ اس کے بعد اس لائیو کوریج کا چوتھا شو اور جشنِ سالگرہ پنجم
اور یہ والا پروگرام خاکسار کے حصے میں آیا۔ جس میں خاکسار نے اس پروگرام کو خاک میں ملانے کی پوری کوشش کی۔ جس کے صلے میں پچھلے دو سال تک میرے گھر میں ٹماٹر اور انڈوں کی کمی نہیں ہوئی۔ کیونکہ دفعہ یہ پروگرام کچھ دن ابوظہبی اور کچھ دن پاکستان میں رہ کر نشر کروں گا اس لیے مجھے انڈوں اور ٹماٹروں کی ضرورت نہیں اس لیے کوشش کی ہے کہ اس کو تسلی کے ساتھ اور سکون کے ساتھ مکمل کروں۔
تو میں آپ سب کی تالیوں میں

جشن سالگرہ ششم
کا آغاز کرتا ہوں

آرام سے اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھ جائیں آپ سب کو بولنے کا موقع دیا جائے گا اپنی اپنی بار ی آنے پر:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یک نہ شد دو شد

ایک کیا کم ہے جو تم بھی شامل ہونا چاہتی ہو۔ خیر آ جاؤ تم بھی سٹیج پر اور فی الحال وہ جو گلدان پڑے ہیں ان میں پھول لگا دو، مائیک وغیرہ ٹھیک طرح سے لگا دو تا کہ جشن کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔ اررررررے آغاز تو خرم نے کر ہی دیا ہے۔ بہرحال تم خرم کی مدد کرنا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ٹھیک ہے ٹھیک ہے آپ بھی میرا ساتھ دیں اور بتاتی جائیں کہ اس دفعہ کے جشن میں کیا کیا ہو رہا ہے۔
یوں تو سب سے پہلے 30 جون کو ہی شمشاد بھائی نے چھٹی سالگرہ کے جشن کا دھاگہ بنا دیا تھا۔ کیونکہ کوریج دیر سے ہو رہی ہے اس لیے آج اس کا ذکر کر رہے ہیں۔ شمشاد بھائی نے تو چھٹی لکھا تھا لیکن میں تو چھُٹی ہی پڑھتا رہا ہوں کیونکہ چھٹی جو جا رہا ہوں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یک نہ شد دو شد

ایک کیا کم ہے جو تم بھی شامل ہونا چاہتی ہو۔ خیر آ جاؤ تم بھی سٹیج پر اور فی الحال وہ جو گلدان پڑے ہیں ان میں پھول لگا دو، مائیک وغیرہ ٹھیک طرح سے لگا دو تا کہ جشن کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔ اررررررے آغاز تو خرم نے کر ہی دیا ہے۔ بہرحال تم خرم کی مدد کرنا۔

آپ کےسر جو کام ہے وہ آپ نے ہی کرنا ہے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہنا اور اور خواتین کی طرف نظر نہیں کرنی ورنہ بھابھی جی کو بتاؤں گا وہ کام میں خود کر لوں گا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لیں جی اس دفعہ پھر نبیل بھائی نے پچھلی بار کی طرح تقریر شروع کر دی ہے بس ان کے ہاتھ میں مائیک آ جائے تو پھر بڑی مشکل سے مائیک واپس ملتا ہے کیا کریں سینئیر جو ہیں ہم سے اس لیے ہم بول بھی نہیں سکتے اور اگر اشارے کریں تو آگے سے آنکھیں دیکھاتے ہیں۔ لیکن باتیں خوب کرتے ہیں۔ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر نبیل بھائی کی تقریر حاضر ہے
اور اگر آپ نے یہ تقریر پڑھ لیں ہیں تو پھر آپ ان کی پہلے والی ساری تقریریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو وہ ہر سال جشن کے شروع میں ہی سنا دیتے ہیں کہ بعد میں لوگ بھاگ جاتے ہیں :D
یہ رہیں باقی کی تقریریں
محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
چھٹی سالگرہ کے موقع پر شگفتہ آپی نے ایک سلسلہ کھلی چھٹیکا کا شروع کیا ہے۔ سلسلہ ہے تو دلچسپ لیکن مشکل بھی ہے۔ شگفتہ آپی نے ہر بار کی طرح اس بار بھی ایسا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے ہمیں فائدہ ہی فائدہ ہو گا ۔ تو آپ نے اگر حصہ نہیں لیا تو حاضری لگا لیں
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کےسر جو کام ہے وہ آپ نے ہی کرنا ہے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہنا اور اور خواتین کی طرف نظر نہیں کرنی ورنہ بھابھی جی کو بتاؤں گا وہ کام میں خود کر لوں گا

ایسے ہی خواتین کی طرف نظر نہیں کرنی، میری اپنی خاتون اول ادھر بیٹھی ہوئی ہیں، تو کیا اس کو بھی نہ دیکھوں۔ نہ دیکھا تو میری کلاس ہو جانی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہر ممبر اپنے ہی انداز میں سالگرہ مبارک کہتا ہے۔ اسی سلسلے میں ہمارے فہیم بھائی جن کو جاسوس بھی کہا جاتا ہے (میرے خیال میں) لیکن وہ ہیں نہیں نے بھی اپنے انداز میں سالگرہ مبارک کہا ہے کہتے ہیں ہو مبارک یہ تم کو برتھ ڈے تمہاری ۔ آپ بھی اپنے انداز میں مبارک دے سکتے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایسے ہی خواتین کی طرف نظر نہیں کرنی، میری اپنی خاتون اول ادھر بیٹھی ہوئی ہیں، تو کیا اس کو بھی نہ دیکھوں۔ نہ دیکھا تو میری کلاس ہو جانی ہے۔

خاتوں اول جی موجود ہیں تو پھر مجھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔ جی ہاں سمجھ تو گے ہونگے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے کوئی دیکھو محفل میں کوئی ہے بھی یا نہیں مجھے تو لگتا ہے میں اکیلا ہی بول رہا ہوں نا تالیوں کی آواز آ رہی ہے اور نا ہی کوئی شور شرابہ۔ کہیں آپ کو بھوک تو نہیں لگ گئی۔ اگر آپ کو بھوک لگ گئی ہے تو پرشان ہونے کی ضرورت نہیں یہاں مقدس آپی نے سالگرہ کے جشن کے لیے پالٹی میرا مطب ہے پارٹی بھی رکھی ہے جہاں آپ کھانے کی چیزیں لا سکتے ہیں میرا مطلب ہے کھا سکتے ہیں لیکن کھانا بھی اسی کو ملے گا جو تالیاں بجائے گا تو پھر ہو جائیں زور دار تالیاں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ارے کہاں گئے سب :coffee1:
دیکھو دیکھو محفل شروع ہوئی ان کو چائے کی فکر لگ گئی ہے
واپس آؤ سب
 

شمشاد

لائبریرین
چائے پلانے کی ذمہ داری ناعمہ کی ہے۔ اس لیے آپ تسلی سے بیٹھیں، دو چار دن میں مل ہی جائے گی۔
 
ویسے یہ بتائیں کہ "تعاون فرمائیں اور آگے بڑھائیں" والے صندوق کہاں ہیں؟ اس بار بھی ان کو درست جگہوں پر نہیں رکھوایا تو ہمارا بڑا خسارہ ہو جائے گا۔ :)
 
Top