چوتھی سالگرہ لائیو کوریج : چوتھا جشنِ سالگرہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پچھلے سال اس پروگرام کی میزبان شگفتہ آپی تھی لیکن اس سال لگتا ہے ان کو کچھ دیر ہو گی ہے جس کی وجہ سے یہ پروگرام مجھے کرنا پڑ رہا ہے جو کہ بہت مشکل لگ رہا ہے لیکن مجبوری ہے کرنا تو ہے تو محترم پروگرام کا آغاز کرتے ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پچھلے سال کی طرح اس سال پھر مجھے خبر ملی ہے کہ اراکین کے تازہ دم ہونے کے لیے چائے پانی کا انتظام شمشاد بھائی کے اسپانسر سے ہی ہو رہا ہے۔ (اس دفعہ اسپانسر دے نہیں رہے تھے اعلان کر دیا ہے اب تو دینا ہی پڑے گا :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کہاں ہیں سب مجھے کوئی نظر نہیں آ رہا ہے مجھے لگتا ہے میں اکیلا ہی بولتا رہوں گا ۔ جلدی، جلدی سے آجاؤ شگفتہ آپی کہاں ہیں اپ ابنِ سعید بھائی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ خرم ، اچھا کیا ، دیر نہیں ہوئی دراصل میں اس دن لکھ رہی تھی اس کی پہلی پوسٹ اور جب پوسٹ اختتام پذیر ہونے والی تھی تو ڈسکنیکٹ ہو گیا ارسال کرنے سے پہلے اور سب محنت بھی عدم میں پہنچ گئی :( :( ، پھر میں نے سوچا کہ کچھ ہلچل ہو جائے تو آغاز کروں پھر ۔ میں یہاں آپ کا ساتھ دیتی رہوں گی البتہ کم کم کیونکہ فرحت کے نہ ہونے کی وجہ سے لائبریری میں مصروفیت زیادہ ہے ۔ بہر حال موجود ہوں میں بھی :happy:

یہ بتائیں کہ کیا کچھ تیاری کی ہوئی ہے کوریج کی ؟ اور فنڈز کی کمی تو نہیں :happy:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تیاری تو کیا کرنی ہے مجھے بھی ابھی یاد آیا ہے پچھلے سال کی سالگرہ کا پروگرام دیکھو تو یاد آیا ہمارا پروگرام تو رہ ہی گیا ہے اس لیے جلدی جلدی شروع کر دیا تیاری کچھ بھی نہیں کی باقی سب تیار ہیں البتہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بچے بچے سب پیچھے ہوجائیں ، لڑکے ایک طرف اور لڑکیا ں ایک طرف آگ والی سیٹوں پر بچے نہیں بیٹھ سکتے یہ بزرگوں کے لیے ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تیاری تو کیا کرنی ہے مجھے بھی ابھی یاد آیا ہے پچھلے سال کی سالگرہ کا پروگرام دیکھو تو یاد آیا ہمارا پروگرام تو رہ ہی گیا ہے اس لیے جلدی جلدی شروع کر دیا تیاری کچھ بھی نہیں کی باقی سب تیار ہیں البتہ

خرم ، تیاری نہیں ہوئی تو ہو جائے گی فنڈز کی کمی نہیں ہو گی اس سال شمشاد بھائی منتظم اعلی منتخب ہوئے ہیں انہیں ٹیکس بھی ادا کرنا ہے اس ترقی پر ۔ علاوہ ازیں جن اراکین کی شادیاں ہوئی ہیں انہیں شادی ٹیکس لگا دیں ۔
 
آپی یہ بات سب کے سامنے نہیں کہنی چاہے تھی ۔ اب جن کی شادی ہوئی ہے وہ تو یہاں آئیں گے ہی نہیں :grin: اور یہ شمشاد بھائی کہاں ہیں وہ کہاں ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین

السلام علیکم ملائکہ کیسی ہیں آپ ؟

خرم ، آگے کی سیٹ پر سب بیٹھنے والوں کو مختلف کام بھی سونپنا ہیں یاد رہے :happy:

ہا ہا ہا پہلے ہی کوئی یہاں آ نہیں رہا اور آپ ٹیکس اور کام کی بات کر رہی ہیں سب بھاگ جائیں گے :grin:
پہلے مزے مزے کی باتیں کرتے ہیں ، یعنی کھانے پینے کی ،گب شپ کی ، وغیرہ ، وغیرہ جب سب آ جائیں گے پھر کام بھی بتا دیں گے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دیکھا آپی جی آپ نے کھانے پینے کی بات کی تو عبداللہ بھائی بھی آ گے
عبداللہ بھائی سب کچھ ملے گا یہاں سے آپ تشریف تو لائیں
 
نایاب

لائبریرین
دیکھا آپی جی آپ نے کھانے پینے کی بات کی تو عبداللہ بھائی بھی آ گے
عبداللہ بھائی سب کچھ ملے گا یہاں سے آپ تشریف تو لائیں

السلام علیکم
محترم خرم شہزاد بھائی ۔
سدا خوش رہیں آمین
ذرا خیال رکھیئے گا ۔ پچھلی سیٹ پر میں بھی براجمان ہوں ۔
کھانے پینے کا دور شروع ہوتے ہی آواز دے لیجئے گا ۔
کہیں " جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے " کی مثال صادق نہ ہو جائے ۔
نایاب
 
علی ذاکر

محفلین
شکریہ خرم !

عبداللہ محفل کی سالگرہ کی اور کھانے پینے کی بات ہو اور میں نا آوں یہ کیسے ہو سکتا ہے بتائیں‌ خرم میری جگہ کہاں ہے ؟

مع السلام
 
Top