لاحقہ "پوش" سے بننے والے الفاظ

الف نظامی

لائبریرین
ایسے الفاظ کی فہرست جن کے آخر میں لاحقہ "پوش" آتا ہے

اچکن پوش
ارغوانی پوش
آہن پوش
آئینہ پوش
بالا پوش
برف پوش
برقع پوش
برقعہ پوش
پتلون پوش
پردہ پوش
پیرایہ پوش
تاج پوش
تخت پوش
تورہ پوش
جامہ پوش
جبہ پوش
چادر پوش
چرم پوش
چشم پوش
چھت پوش
حریر پوش
حق پوش
خرقہ پوش
خس پوش
خطا پوش
خوان پوش
خوش پوش
دلق پوش
رنگیں پوش
ریشمی پوش
زرہ پوش
زری پوش
زعفرانی پوش
زمرد پوش
زنار پوش
زین پوش
سبز پوش
سپید پوش
ستر پوش
سر پوش
سرخ پوش
سفال پوش
سفید پوش
سمن پوش
سیاہ پوش
سیہ پوش
شیروانی پوش
صاعقہ پوش
عبا پوش
غلاف پوش
قبا پوش
قضا پوش
کفن پوش
کمبل پوش
کھدر پوش
گرد پوش
گل پوش
گلیم پوش
میز پوش
نقاب پوش
نیلی پوش
وردی پوش
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
خطا پوش،قضا ہو، ز عفرانی پوش چہ معنی دارد؟
کب کا رسوا میرے اعمال مجھے کر دیتے
میری قسمت کہ ملا تجھ سا خطا پوش مجھے
(نصیر الدین نصیر )

زعفرانی پوش

قضا پوش: این ترکیب مروج در زبانِ فارسی

کارپس میں تلاش کرنے سے یہ شعر ملا
ہر قطرہ ہے طوفانِ قضا پوش دمِ جنگ
ہر فرد یہاں کوہ فگن ، زور شکن ہے
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر یہ تمام الفاظ کارپس سے لیے گئے ہیں تو پھر اردو کا اللہ حافظ ہے ۔ ان میں سے بہت سارے الفاظ بے معنی ہیں اور ایجادِ بندہ معلوم ہوتے ہیں ان کا معیاری اردو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
چھت پوش کیا ہوتا ہے ؟ میرے علم میں نہیں۔ اسی طرح آئینہ پوش ، صاعقہ پوش ، زنار پوش ، چشم پوش ، گل پوش ، نیلی پوش وغیرہ اردو میں نہیں ہیں ۔
برقعہ درست لفظ نہیں ۔ برقع درست ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر یہ تمام الفاظ کارپس سے لیے گئے ہیں تو پھر اردو کا اللہ حافظ ہے ۔ ان میں سے بہت سارے الفاظ بے معنی ہیں اور ایجادِ بندہ معلوم ہوتے ہیں ان کا معیاری اردو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اردو اور ہم سب کا اللہ ہی حافظ ہے
لفظ کو یہاں لکھنے سے پہلے لغت میں دیکھا ضرور ہے۔ اس لیے حوالہ جات پیش خدمت ہیں

چھت پوش کیا ہوتا ہے ؟ میرے علم میں نہیں۔
کاشانی اطلس کے چھت پوش کے نیچے نقری فانوس جگمگا رہے تھے
اسی طرح آئینہ پوش ، صاعقہ پوش ، زنار پوش ، چشم پوش ، گل پوش ، نیلی پوش وغیرہ اردو میں نہیں ہیں ۔
ریختہ ڈکشنری:
زنار پوش

ریختہ:
صاعقہ پوش:
’’تنقید کا کام، جیسا کہ ذکر ہوا، شعری لسانیات کے وسیلے سے تخیلی دنیا کی سایہ گوں فضاؤں میں صاعقہ پوش وقوعات کی شناخت کرنا ہے اور قاری کو ان کی ندرت، معنویت اور جمالیاتی تاثیر کا احساس دلاناہے، یعنی تنقید ایک اکتشافی کردار انجام دیتا ہے۔‘‘
ریختہ ڈکشنری:
چشم پوش
گل پوش
نیلی پوش
برقعہ درست لفظ نہیں ۔ برقع درست ہے۔
تصحیح کا شکریہ
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ ایجادِ بندہ ہے ۔ اور لگتا ہے کہ کسی انگریزی اصطلاح کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس لفظ کا کیا مطلب ہے ؟ کیا اس کا مطلب کسی لغت میں موجود ہے؟

چند الفاظ کے ضمن میں جس ریختہ لغت کاآپ نے حوالہ دیا وہاں ان الفاظ کا کوئی ماخذ مذکور نہیں۔ اس کے بغیر ان الفاظ کو جوں کا توں لینا مناسب نہیں ۔ لغت نگاری ایک الگ چیز ہے ۔ بالخصوص ریختہ لغت کے بارے میں میرے بہت سارے تحفظات ہیں ۔ اردو میں چشم پوشی تو عام مستعمل ہے لیکن کسی کو چشم پوش کہنا قطعی مستعمل نہیں ۔ اگر اس کا کوئی حوالہ ہو تو فراہم کیجیے۔ اسی طرح آئینہ پوش اورزنار پوش وغیرہ بھی ہیں ۔
اردو میں ترکیب سازی بہت عام ہے ۔ بالخصوص شعرا حضرات اکثر گھڑتے رہتے ہیں ۔ لیکن اب ایک نیا فیشن یہ چلا ہے کہ انگریزی تحاریر کا ترجمہ کرتے وقت نثار حضرات اپنی طرف سے ترکیبات ایجاد کرلیتے ہیں جن کا لسانی طور پر قابلِ قبول ہونا ضروری نہیں ۔
اردو اور ہم سب کا اللہ ہی حافظ ہے البتہ غیر محقق تنقید کا کوئی والی وارث نہیں۔
محترم نظامی صاحب ، اگر آپ کا اشارہ اس میں میری طرف ہے تو میں بہت معذرت چاہتا ہوں ۔ میں جب کوئی نکتہ بیان کرتا ہوں تو اپنی طرف سے تو دلائل اور نظائر دینے کی پوری کوشش کرتا ہوں کہ یہ کسی بھی علمی و ادبی گفتگو کے لیے لازمی ہے ۔ لیکن میری کسی بات سے آپ کی دل آازاری ہوئی تو میں دست بستہ معذرت خواہ ہوں ۔ آئندہ شکایت کا موقع نہیں آئے گا ۔ ان شاء اللہ۔

جی بہت شکریہ ، میرے علم میں یہ بات نہیں تھی۔
 
جاسمن

ظہیر بھائی! آپ کی علمی و ادبی گفتگو سے بھلا کون ناراض ہو گا! ایسا قطعی نہیں ہے۔
یہ سیکھنے سکھانے کی باتیں ہیں، اس میں ناراضی کیسی!
ازراہِ کرم اپنی قیمتی رائے ضرور دیا کریں۔ آپ تو پہلے ہی کم آتے ہیں، اس طرح ہمارے دھاگوں میں علمی ماحول کو ادھورا چھوڑ کے نہ جائیں۔۔۔ :)
 
ابو ہاشم

محفلین
سبزہ پوش پہاڑ ہوتے ہیں اور کوئی فرد ٹاٹ پوش بھی ہو سکتا ہے
اوپر دی گئی تمام تراکیب کسی نہ کسی فرد نے پہلی بار استعمال کی تھی یعنی گھڑی تھیں یا ایجاد کی تھیں
قضا پوش: این ترکیب مروج در زبانِ فارسی
اردو میں مستعمل تراکیب تک ہی محدود رہا جائے تو بہتر رہے گا

زندہ زبان میں نئی نئی تراکیب اور الفاظ بنتے رہتے ہیں اور کچھ متروک بھی ہو جاتے ہیں اس لیے سابقوں ، لاحقوں کی فہرستیں کبھی مکمل نہیں ہو سکتیں ۔ ہاں یہ ہے کہ سیکھنے کے لیے ہر سابقے ، لاحقے کے ذیل میں کچھ معروف الفاظ مثال کے طور پر دیے جا سکتے ہیں۔

ایسے الفاظ کی فہرست جن کے آخر میں لاحقہ "پوش" آتا ہے

اچکن پوش
ارغوانی پوش
آہن پوش
آئینہ پوش
بالا پوش
برف پوش
برقع پوش
برقعہ پوش
پتلون پوش
پردہ پوش
پیرایہ پوش
تاج پوش
تخت پوش
تورہ پوش
جامہ پوش
جبہ پوش
چادر پوش
چرم پوش
چشم پوش
چھت پوش
حریر پوش
حق پوش
خرقہ پوش
خس پوش
خطا پوش
خوان پوش
خوش پوش
دلق پوش
رنگیں پوش
ریشمی پوش
زرہ پوش
زری پوش
زعفرانی پوش
زمرد پوش
زنار پوش
زین پوش
سبز پوش
سپید پوش
ستر پوش
سر پوش
سرخ پوش
سفال پوش
سفید پوش
سمن پوش
سیاہ پوش
سیہ پوش
شیروانی پوش
صاعقہ پوش
عبا پوش
غلاف پوش
قبا پوش
قضا پوش
کفن پوش
کمبل پوش
کھدر پوش
گرد پوش
گل پوش
گلیم پوش
میز پوش
نقاب پوش
نیلی پوش
وردی پوش
میرا خیال ہے کہ لاحقوں، سابقوں کے ذیل میں الفاظ کو الفبائی ترتیب کے بجائے ان کے تعدد کے لحاظ سے ترتیب دیا جائے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی! آپ کی علمی و ادبی گفتگو سے بھلا کون ناراض ہو گا! ایسا قطعی نہیں ہے۔
یہ سیکھنے سکھانے کی باتیں ہیں، اس میں ناراضی کیسی!
ازراہِ کرم اپنی قیمتی رائے ضرور دیا کریں۔ آپ تو پہلے ہی کم آتے ہیں، اس طرح ہمارے دھاگوں میں علمی ماحول کو ادھورا چھوڑ کے نہ جائیں۔۔۔ :)
خواہرم ، ناراضی کی تو کوئی بات نہیں ہے ۔ لیکن نظامی صاحب نے میرے نام اپنے جواب میں جو نوکیلا اور طنزیہ جملہ لکھا تھا (اور جس کا غیر مدون اقتباس میرے مراسلے میں موجود ہے) اس کے بعد میرا معذرت طلب کرنا تو ضروری تھا کیونکہ میں دل آزاری کو ایک قبیح گناہ سمجھتا ہوں اور کسی قیمت پر کسی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اوپر دی گئی تمام تراکیب کسی نہ کسی فرد نے پہلی بار استعمال کی تھی یعنی گھڑی تھیں یا ایجاد کی تھیں
معلوم ہوا کہ آپ ایجادِ بندہ کے معنی سے واقف نہیں ہیں ۔ بھائی ، لغت میں اس کا مطلب دیکھ لیجیےتو آپ کو میرا مراسلہ سمجھ میں آجائے گا۔:)
 
الف نظامی

لائبریرین
آسماں ہوگا سحَر کے نور سے آئینہ پوش
اور ظُلمت رات کی سیماب پا ہو جائے گی
(علامہ اقبال)

اُس وقت بھی خموش رہی چشم پوش رات
جب آخری رفیق بھی دشمن سے مِل چکا
(پروین شاکر)
 
Top