حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’اے ابو موسیٰ کیا میں تمھیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، ضرور بتائیے۔“ آپ علیہ السلام نے فرمایا: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“
(صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب قول لا حول ولا قوۃ الا باللہ، الرقم:۶۴۰۹)