اگر یہ حقیقت ہے تو لعنت ہے ان پر۔
پہلے ہی پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، بس اسی کی کسر رہ گئی تھی۔
میرا مشورہ تو یہ ہے کہ پاکستان سے کرکٹ سرے سے ہی ختم کر دینی چاہیے اور اس پر جو کروڑوں روپے کا خرچ آتا ہے وہ اس دفعہ تو سیلاب فنڈ میں دے دیں اور آئندہ اس روپے سے کوئی تعمیری کام کریں۔
شمشاد نے بالکل صحیح تجویز پیش کی ہے میں اسکی حمایت کرتا ہوں کم از کم مذید بدنامی سے تو اس طرح بچ سکتے ہیں۔ میچ کے پہلے دن تو لگ رہا تھا کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم 200 رن سے پہلے ہی آئوٹ ہوجائے گی مگر پھر 400 سےبھی زیادہ رن دیدینا اور بعد میں خود پوری ٹیم کا 100 رن کے اندر پویلین کا رخ کرنا مجھ کو ایک بھید ہی لگ رہا تھا۔ ویسے یہ تو ٹھیک ہے کہ اس واقع سے پوری قوم کا سر جھک گیا مگر کم ازکم حقائیق تو ہمارے سامنے آگئے نا ورنہ یہ لوگ نہ جانے کب تک ہم کو بیوقوف بناتے رہتے
شکر ہے میرے کچھ ہم خیال تو ہوئے ۔ میں تو ایک عرصے سے چیخ رہا ہوں کہ اس فضول اور مہنگے کھیل کوڑے کے ڈبے میں ڈال دینا چاہیے ۔ یہ نہ صرف پیسے کا زیاں ہے بلکہ ایک میچ پر ساری قوم جو ٹی وی کی جانب منہ اٹھائے بیٹھی رہتی ہے وہ وقت کسی بہتر کام میں خرچ ہو سکتا ہے ۔شمشاد بھائی نے جو کچھ کہا ہے ۔ وہ میں ایک عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ ایسا سوچنا چاہیئے ۔ لاکھوں ڈالرز اس کھیل اور اسکے بکھیڑوں میں خرچ ہوتے ہیں ۔ بلاوجہ اور بے سبب ایک ایسا ادارہ بنادیا گیا ہے ۔ جس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ ایسا ہوجائے تو اچھا ہے ۔ یہ سب لوگ ریڑیاں لگا کر آم بیچیں تو اچھا ہے کہ انہیں ملک کے عزت داؤ پر لگانے کی سزا ملے ۔ بلکہ کچھ دنوں میں سردیاں شروع ہوجائیں گی تو انہیں چاہیئے کہ مرغی کا سوپ بنا کر بچیں ۔ فائدہ بھی ہوگا اور افاقہ بھی ۔ ۔۔۔۔۔
ہاں ہے نا!کوئی نئی بات ہے کیا؟۔
شمشاد بھائی ایک عمر گزری ہے میری پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کرکٹ میری پہلی محبت ہے۔قمر بھائی آپ کی بات دل کو لگتی ہے۔