الف عین
لائبریرین
سوال اردو املا کا ہے لیکن کمپیوٹنگ کے حوالے سے اس لئے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
اس سے پہے یاہو اردو کمپیوٹنگ میں بھی جیسبادی نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ اگر "لا" پر شدّہ ہو تو کیا شکل درست ہے: لّا یا لاّ یعنی شدٗہ لام اور الف کے درمیان لگایا جائے یا الف کے بعد، اور میں نے لام الف کے بعد کا ہی مشورہ دیا تھا۔ املا کی رو سے ممکن ہے کہ لام اور الف کے درمیان شدّہ درست ہو لیکن یونی کوڈ اصولوں کے مطابق اور فانٹ کے لے آؤٹ ٹیبل کے مطابق اس صورت میں لام الف کی صورت مسخ ہو جاتی ہے۔
یہی صورت مجھے ابھی "بالآخر" میں پیش آئ اور میرا خیال یہی ہے کہ الف مدہ کی صورت میں یہ واحد کیریکٹر (0622)استعمال نہ کیا جائے۔ بلکہ الف استعمال کر کے اس کے اوپر 06E4عالا مد استعمال کیا جائے تو سورت درست نظر آتی ہے۔ یعنی بالاۤخر۔ اگرچہ کچھ فانٹس میں (خاص کر نفیس ویب نسخ) میں صحیح صورت نظر نہیں آتی۔