لانگ مارچ کامیاب‘ججز بحال‘ گورنر راج ختم کرنے کا فیصلہ

خرم

محفلین
عدلیہ کی آزادی کی منزل ابھی بہت دور ہے۔ ابھی تو صرف یہ ہوا ہے کہ زرداری اور نوازشریف دونوں نے مُک مکا کر لیا ہے ضامنوں کی وجہ سے۔ جج افتخار نوازشریف کا انتہائی اہم مہرہ ہے لیکن اب شائد ضامنوں کی ضمانت کی وجہ سے زرداری کے لئے خطرناک نہ رہے۔ سو نوکری کریں گے، پروٹوکول لیں گے اور موج کریں گے۔ یہ فیصلہ اچھے فیصلوں کی طرف ایک قدم ضرور ہے لیکن بذات خود ایک اچھا فیصلہ شائد نہیں ہے۔ بہرحال اس سے یہ امید ضرور بندھتی ہے کہ آئندہ عوام شخصیات کی بجائے اصولوں کی طرف بتدریج زیادہ مائل ہوگی انشاء اللہ۔
 

ملائکہ

محفلین
سسٹر ملائکہ،
ہر شخص جس پر کسی جرم کا الزام ہوتا ہے انصاف کا پہلا تقاضہ یہ ہوتا ہے کہ اُسے اپنی صفائی دینے کا پورا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور جب تک دونوں فریقین کے موقف اور دلائل کو سن نہ لیا جائے اُس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

افسوس کہ آپ شاید میری بات کا یقین نہیں کریں گی، مگر پھر بھی آپ سے درخواست کروں گی کہ قبل اسکے کہ میڈیا کا پروپیگنڈا آپ کو بھی اپنی رو میں بہا کر لے جائے، آپ سٹیل مل کے متعلق میری یہ پوسٹ ضرور سے ملاحظہ فرمائیں اور صرف اسکے بعد کوئی فیصلہ کیجئے گا۔

سٹیل مل کی حقیقت اور میڈیا کے جھوٹ

اور افتخار چوہدری کس قسم کا انسان ہے اور جس طرح میڈیا اسے غیر سیاسی چیف جسٹس بنا کر پیش کر رہا ہے، اس کے متعلق یہ پوسٹ ضرور پڑھہیں

افتخار چوہدری اور ماتحت عدالتوں کی کرپشن کے خلاف از خود نوٹسز [میڈیا کے غیر سیاسی چیف جسٹس کی اصل تصویر]

میرا مطالبہ صرف یہ ہے کہ دونوں فریقین کے موقف سننے کے بعد ہی آپ کوئی حتمی فیصلہ کیجئے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیے کہ انصاف کے سارے بنیادی تقاضے پورے ہو رہے ہوں اور کوئی پروپیگنڈا کے زور پر حقائق کو متاثر نہ کر رہا ہو۔


سسٹر مہوش

آپ کے پہلے کے کافی مراسلے بھی میری نظر سے گزرے ہیں اور سچ میں صرف نظر سے ہی گزرے ہیں پڑھے نہیں یا تھوڑے بہت پڑھے ہیں وہ اس لئے کہ میں بہت بڑے بڑے پوسٹ نہیں پڑھتی میرا دماغ گھوم جاتا ہے:grin: :grin: :grin: :rollingonthefloor:

اور دوسری بات یہ کہ مجھے زیادہ علم سیاست کے بارے میں نہیں ہے میں سیدھی سیدھی بات کرتی ہوں اور سمجھتی ہوں اتنے الجھے ہوئی باتیں مجھے سمجھ نہیں آتی ہے:worried::worried: بوجھی نے ایک عام سی بات کی میں نے عام سا جواب دے دیا
اور وہ کہتے ہیں نا

آگہی عذاب ہے یارب:notlistening::notlistening:

تو ابھی ہم بچے ہیں :party: :party: :party:

ویسے میرا مشورہ ہے آپ سیاست کے علاوہ بھی یہاں پوسٹ کیا کریں:star:
 
Top