کینیڈا جیسے وسیع و عریض ملک میں اتنا عرصہ رہنے کے باوجود مجھے اب تک لانگ ڈرائیو کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔ یا اگر آپ کے نزدیک لانگ ڈرائیو کی تعریف کم از کم ہزار کلومیٹر ہے تو اس کا تو اب تک تجربہ نہیں ہوا۔
تاہم اس سال جولائی میں ہیلی فیکس (نووا سکوشیا) سے مسی ساگا (اونٹاریو) جانے کا ارادہ ہے۔ کوئی 1800 کلومیٹر کی ڈرائیو ہے۔
سوچ رہا ہوں کہ اگر ممکن ہو تو اگلے لانگ ویک اینڈ پر تین چار گھنٹے کی ڈرائیو رکھی جائے۔ قریبی صوبہ پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ تک یا نووا سکوشیا ہی کے شمال میں کیپ بریٹن تک۔
آپ کے خیال میں لانگ ڈرائیو اور اس کی تیاری میں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
پاور بارز اور کوک ساتھ رکھیں تو 850 میل (1370 کلومیٹر) کا سفر ایک (پٹرول اور ریسٹ روم) سٹاپ کے ساتھ ہو سکتا ہے۔
ایک دن میں میرا ریکارڈ 1100 میل (1770 کلومیٹر) ہے۔ اور ایک ٹرپ کا 4000 میل (6400 کلومیٹر)۔
زیک کا مشورہ مناسب ہے۔ تاہم یہ ہر انسان کی اپنی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ کیسے سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔ میں عام طور پر اپنی گاڑی کو مینٹین رکھتا ہوں، اس لئے جب بھی کہیں جانا ہو تو مجھے پتہ ہوتا ہے کہ میں نے صرف ٹینک فل کرنا ہے اور روانگی، چاہے سفر کئی ہزار کلومیٹر کا بھی ہو۔ کوک والی بات زیک کی اچھی ہے کہ اس میں موجود کیفین آپ کو ہوشیار رکھتی ہے۔ پیپسی یا لائٹ کوک میں یہ فائدہ نہیں ملتا۔ اس کے علاوہ کافی کا بڑا مگ اس وقت کافی ہینڈی ہوتا ہے جب آپ سست ہونے لگیں (کافی پینے یا کوک پینے کے بعد کم از کم 20 یا 25 منٹ کا انتظار، تاکہ کیفین سسٹم میں شامل ہو جائے)
دوسرا گرمیوں کے لمبے دن اور ڈھیر ساری روشنی کے لئے الگ سوچنا پڑتا ہے اور سردیوں کی لمبی، تاریک اور سرد ڈرائیو کے لئے کچھ اور۔ سردی ہو یا گرمی، میری گاڑی میں عموماً ایک آدھ جیکٹ اور ایک کمبل موجود رہتا ہے اور کیمیکل تھرمل پیکٹ بھی، کہ اگر منفی 20 یا اس سے کم درجہ حرارت پر گاڑی خراب ہو جائے تو بندہ گھنٹہ دو نکال سکے۔ اس دوران مدد پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف کینیڈی بارز اور چاکلیٹ وغیرہ بھی مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے پاس کار یونین کی ممبرشپ بھی ہے، کہ گاڑی کبھی بھی، کہیں بھی خراب ہو تو ان کی ہیلپ لائن پر کال کر کے میں فوری مدد مانگ سکتا ہوں
میرا ایک دن یعنی 24 گھنٹے میں لگ بھگ 1800 کلومیٹر سے ذرا زیادہ کا سفر کا ریکارڈ ہے۔ ایک سفر یعنی ریٹرن، دس دن میں چھ ہزار کلومیٹر جس میں 60، 60 کلومیٹر کے دو بحری سفر شامل نہیں