لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر عوام کے دلچسپ مراسلے

اے خان

محفلین
خیبر پختون خواہ میں کرونا وائریس کے متعلق 11اقوال

1۔دروغ دی مڑا
جھوٹ ہے
2۔امریکے سازش دے
امریکہ کی سازش ہے
3۔کورونا مورونا نشتہ
کورونہ مورونا نہیں ہے
4۔ ٹول ڈالر تا چل دے
سب ڈالر کے لیے چال ہے
5۔ اسرائیل او دا یہود سازش دے
اسرائیل اور یہودیوں کی سازش ہے
6۔ بکواس دے
بکواس ہے
7۔ آسے گپ دے
ویسے گپ شپ ہے
8۔ دا مسلمان تا سا نہ وئی
یہ مسلمان کا کچھ نہیں کر سکتا
9۔ دا دے ایمان کمزورے دے
اس کا ایمان کمزور ہے
10۔ مڑا مرگ پہ اخپل ٹیم دے
موت کا اپنا وقت ہے
11 ڈیر غٹ گیم شروع دے,,.
بہت بڑا گیم شروع ہے
 

شمشاد خان

محفلین
صاحب سیدھا سیدھا فارمولا ہے
ایک رتی میں آٹھ دانے چاول ہوتے ہیں۔
ایک ماشہ میں ۱۲ رتی ہوتی ہیں۔
ایک تولہ میں ۱۲ ماشے ہوتے ہیں۔
ایک چھٹانک میں ۵ تولے ہوتے ہیں۔
ایک کلو میں ۱۷ چھٹانک ہوتی ہیں۔

کیلکولیٹر تو ہو گا آپ کے موبائل فون میں، حساب لگا لیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
عمران صاحب گھر میں ویلا بیٹھا بندہ اور کیا کرئے، جب کام شروع ہو جائے گا تو ہو سکتا ہے کئی کئی دن فرصت نہ ملے۔ ویسے ابھی تک صرف تین جگہوں پر گیا ہوں۔ ایک تعارف والی لڑی، ایک پسندیدہ شاعری والی اور ایک یہ۔

محفل اتنی بڑی اور وسیع ہے کہ سمجھ سے ہی بالاتر ہے۔ یہ تو ایک سمندر ہے۔
 

شمشاد خان

محفلین
آج کے دن کی مصروفیات کا حاصل :

پنکھے مے ۳ پروں میں ۹ اسکرو ہوتے ہیں۔
دائیں کروٹ سونے سے نیند جلدی آتی ہے۔
۲ سال پہلے رنگ کرنے والے نے چھت ٹھیک سے رنگ نہیں کی تھی۔
ایل ای ڈی کو ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے سے دیکھیں تو زیادہ صاف نظر آتا ہے۔
پرودں میں دو رنگ نظر آتے تھے، آج غور سے دیکھا تو تیسرا رنگ بھی نظر آیا۔
پانی کا ٹب ۴ منٹ اور ۵۵ سیکنڈ میں بھر جاتا ہے۔
بیڈ سے باتھ روم کا فاصلہ ۱۳ قدم ہے۔
پانی کی ۷ بوتلیں بھرنے میں ۵ منٹ ۱۴ سیکنڈ لگتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
اس کے علاوہ بہت سے خاوند گھر میں جھاڑو دیتے، کپڑے دھوتے، سبزی بناتے، برتن دھوتے، بچوں کو سنبھالتے نظر آتے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
لاک ڈاؤن الرٹ
گھر میں سکون اور چین قائم رکھنے والا وظیفہ :

۱) تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔ (۷ بار)
۲) کام بھی کتنا کرتی ہو۔ (۷ بار)
۳) پتلی ہو گئی ہو۔ (۷ بار)
۴) کام کر کر کے تھک جاتی ہو گی۔ (۷ بار)
۵) اپنا خیال رکھا کرو۔ (۷ بار)
۶) ایک کام والی رکھ لیں۔ (۳ بار)
۷) امی کب آ رہی ہیں، حالات ٹھیک ہو جائیں تو ان کو بلا لو۔ (ایک بار سے زیادہ نہیں)
 
Top