عاطف بٹ
محفلین
لاہور کے علاقے بند روڈ میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 25 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ فیکٹری کا جنریٹر پھٹنے سے لگی۔ اس وقت فیکٹری میں 35 سے 40 افراد کام کر رہے تھے۔ کیمیکل اور پلاسٹک دانے کے باعث آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی دو منزلہ عمارت کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں، تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید آگ کے باعث فیکٹری میں پھنسے افراد کو فیکٹری کی دیواریں اور شیشے توڑ کر زخمیوں کو نکالا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران دو ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں فیکٹری کا مالک رجب بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے تین تین لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ انکوائری کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ فیکٹری میں مزدور خواتین بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ فیکٹری میں موجود افراد اپنی جان بچانے کیلئے ریسکیو ٹیم کو ٹارچ کی روشنی سے اپنی نشاندہی کررہے ہیں جبکہ اسنارکل کے ذریعے فیکٹری کی چھتوں سے پھنسے لوگوں کواتارا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لئے تمام گاڑیوں کو موقع پر طلب کرلیا ہے۔