حسان خان
لائبریرین
لاہور: بادامی باغ کے علاقے لوہا بازار میں مبینہ طور پر توہین رسالت پر مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے 100 سے زائد گھروں اور املاک کو نذر آتش کردیا۔
لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں واقع لوہا مارکیٹ کی جوزف کالونی میں توہین رسالت کے مبینہ الزام پر مسیحی برادری کے 100 سے زائد مکانات اور کئی املاک کو آگ لگادی گئی جبکہ مقامی آبادی اس سے قبل ہی اپنے گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہوگئی ہے، گزشتہ روز بھی مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے گھروں کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔
مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر نامعلوم افراد نے پولیس پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایس پی آپریشنز سہیل سکھیرا سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
واضح رہے کہ جوزف کالونی کے ایک مکین ساون مسیح پر مبینہ طور پر توہین رسالت کا الزام ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ساون مسیح کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
دوسری جانب ملک کی سیاسی جماعتوں کے اقلیتی رہنماؤں اور دیگر تنظیموں نے بادامی باغ واقعے کو پنجاب حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رلن قومی اسمبلی پرویز ملک نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے بعد ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ربط