انسانیت اور کردارہی دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے
اسلام ہی سب سے اچھا مذہب ہے ، یہ بادشاہ اکبر جیسی باتیں نہ کرے کہ انسانیت اورکردار ہی مذہب ہے ۔۔یہ سب اسلام میں آتا ہے
یہ کوئی الگ مذہب نہیں
اخلاقی قدرے الگ بات ہے اور بلکہ اس وصف میں مسلمان اور غیر مسلم سب ہی برابر ہے ، مسلمان اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی ، اسی طرح غیر مسلم اچھا بھی ہوسکتا ہے برا بھی ۔
لیکن اسکے باوجود ہمیں اپنے دل میں غیرمسلم کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہیئے ۔۔۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پہلے اپنا فیصلہ ٹھونستے ہیں جو اپنے آپ کو اچھا لگا اسکی دلیلیں دیتے پھرتے ہیں اور اللہ کو ہم لوگوں نے معاذاللہ ثانوی حیثیت دے رکھی ہے ، کہ اللہ اس بارے میں کیا کہتا ہے دیکھا جائے گا ۔۔جبکہ اللہ ان سے دوستی کرنے سے منع کررہا ہے مگر ہماری "انسانیت نوازی" ۔۔حب اللہ کے آڑے آجاتی ہے ۔۔۔
خدا کی قسم جتنا ہم (مسلمان) انسانیت نوازی کا راگ الاپتے ہیں ، الٹا یہی لوگ ہمیں اپنے پاؤں کی جوتی کے برابر نہیں سمجھتے
آپ کیا سمجھ بیٹھی ہے کہ ملالہ کی طرح آپ کو انسانیت کا نوبل پرائز ملے گا ۔۔۔
جب تک آپ انکے رنگ میں نہ رنگ جائے یہ آپ کو قابل احترام نہ مانے گے خواہ آپ کتنا ہی دعویٰ کیوں نہ کرے
تاریخ بھری پڑی ہے صلیبی مظالم سے اور بوسنیا کا حال کچھ زیادہ دور کی بات بھی نہیں
سر پھرے صاحب۔ اسلام کردار ہی سے پھیلا تھا۔ باقی ہماری عوام مستحق ہی ان تمام القابات کی ہے جو ان کو آج ملے ہیں۔
یہ تو آپ مجھے انکی نمائیدہ لگتی ہے جو ضرورت سے زیادہ انکی بھونڈی وکالت کررہی ہیں،۔
میں ایسے کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو ضرورت سے زیادہ دوسرے کو اچھا سمجھتےتھے پھر وہی دوسرے ہی انکو ٹھوکر مارتے ہیں ۔۔۔آپ کو خبردار کرتا ہوں ہوشیار رہیئے۔۔۔۔۔
میں محبت سے ایک دوسرے کے کام آنا یہاں سے سیکھا، انہی مسیحیوں سے سیکھا۔ آپ کی اطلاع کے لیے ہمارے اسلام کے جتنے بھی سنہری اصول تھے وہ ہم سے زیادہ ان پر کاربند ہیں۔
اگر آپ ابتدا ہی سے اسلامی تعلیمات حاصل کرتیں اور ان پر عمل پیرا ہوتی تو ہرگز آپ کو ان سے سیکھنے کی ضرورت نہ ہوتی۔
رہ گئے سنہرے اصول ، تو آپ کے نذدیک اسلام کے سنہرے اصول کیا ہے ۔۔۔وہ کیا پیمانہ ہے جس سے آپ نے یہ اندازہ لگایا کہ یہ اسلام کا سنہری اصول تھا جو انہوں نے اپنایا ہے ؟
کسی ملک کے اقلیتی لوگ عموما اکثریتی لوگ کے مقابلے میں اخلاق کے معاملے میں بہتر ہوتے ہیں کیونکہ وہ تھوڑا انڈر پریشر ہوتے ہیں لہٰذا انکا برتاؤ دوسرے سے عموما بہتر ہوتا ہے ۔۔۔
آپ شائد پاکستان میں رہتی ہے اور یہی رہ کر آپ نے ساری مسیحی برادری کو بڑا اعلیٰ اخلاق اور بلند کردار والا دیکھ لیا ہے
دنیا گھومے پھرے تو اندازہ ہو کہ پانچوں انگلی برابر نہیں ہوتی ۔۔۔ جہاں یہ اکثریت میں ہے وہاں رہ کر دیکھے ،اپنی آنکھوں سے انکے سنہری اصولوں کی دھجیاں ارٹی دیکھینگی ۔۔۔۔
اسی طرح ان عیسائیوں کا بیان بھی پڑھ لے جہاں مسلمان اقلیت میں ہے ، وہ مسلمانوں کے کردار و اخلاق کی تریف کرینگے کیونکہ وہاں مسلمان انڈر پریشر ہوتے ہیں ۔۔۔
یہ تو سوشل سائینس ہے ، ہمارے لوگ شعوری طور پر ابھی بھی سو سال پیچھے ہیں ۔۔۔
۔ یہود و نصاریٰ کے بغیر آپ دنیا کا کوئی کام سر انجام نہیں دے سکتے ، ان سے دوستی کی روایات تو میرے بزرگوں کی ہیں۔
دنیا کا ہی نہیں کائنات کو کوئی کام اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا ، اگر اللہ کی مرضی ہوئی تو ہم انکے بغیر بھی کام کردکھانے کی قابلیت رکھتے ہیں اور ہمارا شاندار ماضی اس کا گواہ ہے ، پر افسوس ہم انکی دوستی میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ اناپ شناپ بولتے وقت ماضی کو بھی سامنے نہیں رکھتے ۔۔۔۔
اگر "میرے بزرگوں" کی فہرست بھی دے جاتی تو اچھا ہوتا ۔۔۔۔ کیونکہ "ہمارے اسلاف" نے قرآن و سنت کو اپنایا ہے جو کہتا ہے کہ ان سے "دوستی" نہ کی جائے ۔۔۔رہ گئی پبلک ڈیلنگ و سوشل کانٹیکٹ کی تو بحرحال اس میں ان سے تعاون کی اجازت ہے اور اسکو دوستی نہیں کہتے
قرآن میں یہ بھی کہیں نہیں لکھا کہ یہود و نصاریٰ پر زمین تنگ کر دو۔
میں نے بھی نہیں لکھا کہ ان پر زمین تنگ کردی جائے ، لکھا ؟؟؟ کہ نہین ؟؟
مطلب یہ ہے کہ مثلا میں کسی کو کہوں کہ آپ باہر نہ جائے حالات اچھے نہیں باہر ہنگامہ ہورہا ہے ،
جواب میں وہ مجھے کہے کہ
" بازار میں سیل لگی ہوئی ہے اور لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں اورتم مجھے بازار جانے سے روک رہے ہو"
مطلب ۔۔۔دیکھا کتنی بے منطقی اور سینس لیس بات کی ۔۔۔میں کیا کہہ رہا ہوں ، دوسرا جواب میں کیا کہہ رہا ہے
بالکل یہی بات آپ کہہ رہی ہے ۔۔۔۔میں نے قرآن کو حوالہ دیا کہ ان سے دوستی مت رکھو ، جواب میں آپ نے بھی قرآن کا ہی حوالہ دیا مگر اررلیونٹ سبجیکٹ یعنی جس پر بات بھی نہیں ہورہی ہے کہ "ان پر زمین تنگ کردی جائے"
بحث سے ہٹنے کے اور بھی کئی معروف طریقے ہیں مگر ایسا جگ ہنسائی کا طریقہ اپنانے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟؟
میرے اسلام کو کسی بھی قسم کا کوئی فتویٰ دینے سے آپ پرہیز ہی کریں تو بہتر ہے۔
ہم دوسروں کو بولتے ہیں کہ ہر ایک نے اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد الگ بنائی ہے م،گر خود نہیں دیکھ رہے کیا کرررہے ہیں
"میرا اسلام" ۔۔۔گویا اسلام ایک کھلونا ہے جسے میں چھیننے کی کوشش کررہا ہوں ۔۔۔
اگر قرآن کے خلاف مسیحی سے دوستی کرنا آپ کا اسلام ہے تو صد شکر ہے کہ "میرا اسلام" ایسا نہیں ۔۔۔
ہمارے لوگ بے حد خوفزدہ لوگ ہیں، ذرا سی بات سمجھاؤ تو اسے فتویٰ سمجھ بیٹھتے ہیں
اگر کبھی آپ کے سر میں درد ہو ، ازراہ ہمدردی کوئی کہہ دے کہ ڈسپرین یا پیناڈال کی گولی کھالو درد چلا جائے گا ، تو امید ہے شائد اسکو بھی ایسی حماقت کی بات نہیں بولی جائے گی کہ "ڈاکٹری" مت جھاڑو ۔۔۔
کیا ہوگیا ہے لوگوں ، کیوں بے منطق کی بات کرکے اپنی ہی جگ ہنسائی کراتے ہیں