لاہور سے کلرکہار اور کھیوڑہ مائنز کی سیر کے لئےسڑک کے راستے کوئی اچھی سروس

جاسمن

لائبریرین
مہربانی فرما کر آپ میں سے کوئی کسی قابلِ اعتماد سروس کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ ہم سڑک کے راستے کلر کہار اور کھیوڑہ کی کانوں کی سیر کے لئے جانا چاہتے ہیں۔صبح سے شام تک
 

arifkarim

معطل
میری بیگم کے خالو یہ کام کرتے ہیں چارٹر گاڑی چلاتے ہیں۔ پچھلے سال جب ہم پاکستان گئے تھے تو کھیوڑا کی کان کی سیر انہوں نے ہی کروائی تھی۔ اسلام آباد سے زیادہ دور نہیں ہے اگر موٹر وے سے جائیں۔
 

اسد

محفلین
ایک دن کے سفر کے لئے ٹورسٹ سروس کی خدمات حاصل کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ خود ہی کسی ویگن اڈے سے ایک دن کے لئے ویگن کرائے پر حاصل کی جا سکتی ہے، یہ طریقہ ٹورسٹ سروس سے کافی کم خرچ ہوتا ہے۔ لاہور میں بند روڈ پر کئی اڈے موجود ہیں، جہاں سے سات افراد کے لئے سوزوکی اے پی ایس یا زیادہ افراد کے لئے ہائی ایس وین حاصل کی جا سکتی ہے۔ لاہور - للہ انٹرچینج - پنڈ دادن خان - کھیوڑہ - کٹاس راج - چوآ سیدن شاہ - کلر کہار - لاہور، تقریباً 625 - 650 کلومیٹر کا سفر بنتا ہے۔ کرایہ طے کرتے وقت دیکھ لیں کہ ایندھن کا خرچہ شامل ہے یا نہیں۔ سوزوکی اے پی ایس حاصل کرنے کی صورت میں پہلے سے طے کر لیں کہ گاڑی پیٹرول استعمال کرے گی سی این جی نہیں اور ہائی ایس میں ڈیزل یا پیٹرول استعمال ہو گا۔
Khewra-KallarKahar-2.jpg
 
آخری تدوین:
Top