لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز:18 وں میچ

یونائٹڈ کا سہارا.
آسان الفاظ میں اگر اسلام آباد کراچی کو ہراتا ہے تو قلندر کا چانس بنتا ہے.
ہمم۔۔۔
میں سمجھا شاید زلمیوں سے میچ ہے۔۔ لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے اگر پہلے کراچی بیٹنگ کرے۔۔۔ دوسری اننگ میں آسانی رہتی ہے ایسے ہدف کو حاصل کرنے میں۔۔
 
آسان الفاظ میں اگر اسلام آباد کراچی کو ہراتا ہے تو قلندر کا چانس بنتا ہے.
جی بالکل اور ہرانا بھی 15 رنزسے یا دوسری بار بیٹنگ کرتے ہوئے 18اعشاریہ 2 اوور میں ہدف پورا کریں تو قلندرز کا چانس بنتا ہے ۔ یہ اعدادو شمار 150 کے ٹوٹل کے حساب سے ہیں ۔ 150 سے کم و بیش پہ اعداد و شمار بھی بدل جائیں گے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کل صبح دانت صاف کر رہا تھا تو بیوی نے بتایا کہ رات کوئٹہ اسلام آباد سے ہار گئے، آخری اوور میں پانچ اسکو ر نہ بنے۔ میری طرح وہ بھی میچ ختم ہونے سے پہلے سو چکی تھی، میں نے کہا خیریت یہ صبح صبح رزلٹ کہاں سے دیکھ لیا، کہنے لگی فجر کے بعد ہی ٹی وی لگا کر خبر دیکھی تھی، میں مزید حیران ہوا کہ اتنی 'اُوتاولی' کیوں ہو رہی ہے۔ علم ہوا کہ کچھ دنوں سے گھر میں رسم چل رہی تھی کہ جس کی ٹیم ہارتی ہے اُس کا ایک 'بے عزتی خراب' کرنے کا سیشن چلتا ہے۔ خیر کروالی، اور کرتا بھی کیا۔ لیکن کل رات کراچی کی فتح نے ساری کوفت دُور کر دی اور میں نے اپنا سیشن خوب چلایا، لیکن کوئٹہ والے بھی اب خدا جانے کیسے کھیل رہے ہیں، آج پھر میں ہی برداشت کر رہا ہوں :)
 
Top