لاہور میوزیم۔ خطاطی

اسد

محفلین
لاہور میوزیم کی اسلامی گیلری میں خطاطی کے نمونے۔ غالباً صادقین کے بنائے ہوئے ہیں۔ (یقین سے اس لئے نہیں کہہ سکتا کہ کہیں لکھا ہوا نہیں دیکھا)

خطاطی، الماریوں کے اوپر، دیوار پر کی گئی ہے اور اونچائی کچھ زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ چھت سے لٹکتی ٹیوب لائٹس اور پنکھے درمیان میں آتے ہیں۔ اس لئے زمین پر کھڑے ہو کر تصویر لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ لائٹوں اور پنکھوں کے بغیر تصویر کھینچنے کی واحد صورت یہ ہے کہ قریب سے تصویر کھینچی جائے۔

LM-430.JPG


LM-432.JPG


LM-421.JPG


LM-422.JPG


LM-423.JPG
 
گیلری میں روشنی بھی کچھ مناسب نہیں ہے، کم از کم خطاطی کے نمونوں کے لئے۔

LM-411.JPG

نہیں معلوم آپ نے کب یہ تصویریں کھینچیں ہیں، لیکن جب میں نے کچھ دنوں پہلے رمضان میں یہ گیلری دیکھی، بارش کے پانی سے چھت کے علاوہ یہ خطاطی کے منفرد نمونے بھی خراب ہونے والے تھے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ جب ڈائریکٹر سے بات کی تو انہوں نے فرمایا کہ جو بجٹ ہمیں ملتا ہے اس سے بجلی کا بل بھی ادا نہیں کرپاتے۔
 
Top