اقبال جہانگیر
محفلین
لاہور میں عظیم صوفی شاعرشاہ حسین کے عرس کی تقریبات کا آغاز
لاہور… پنجابی شاعری میں کافیوں کی بنیاد رکھنے والے عظیم صوفی شاعر شاہ حسین کے 415ویں عرس کی تقریبات آج سے لاہورمیں شروع ہوگئی ہیں۔ شاہ حسین کے عرس کو میلہ چراغاں بھی کہا جاتا ہے۔ 1538ء میں اندرون لاہورمیں پیدا ہونے والے شاہ حسین نے اپنی کافیو ں کی بنیاد راگ راگنیوں پر رکھی۔ شاہ حسین کا باطن کھلتا ہے تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ دنیا ایک کھیل کے سوا کچھ نہیں۔شاہ حسین کو ایک برہمن لڑکے مادھو سے عشق ہوگیا۔ دونوں میں محبت کا جذبہ اتنا مضبوط تھا کہ مادھو لال شاہ حسین کے نام کا حصہ بن گیا۔شاہ حسین کہتے تھے کہ انسان کا ظاہراورباطن ایک ہونا چاہیے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=142587