اصل خرابی پولیس کے نظام میں ہے۔ نابینا افراد پر ظلم تو ایک بڑی مثال سامنے آگئی ہے ورنہ پولیس کے ہاتھوں پریشان تو عوام روزانہ ہوتے ہیں۔
ضرورت پولیس کے نظام کو درست کرنے کی ہے۔
لاہور کے ٹریفک وارڈنز اور موٹر وے پولیس کے لوگ بھی تو پنجابی ہیں وہ ایسے ظلم اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے ؟
ظاہر ہے ان کے نظام میں ایسی خرابیاں نہیں ہیں ۔
حکومت کسی کی بھی ہوتی پولیس نے ایسے ہی رویے کا مظاہر کرنا تھا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پولیس کے نظام کو درست کرے۔ جب تک حکومت پولیس کیا نظام درست نہیں کرے گی پولیس کے روزانہ ہونے والے ظلم کی ذمہ دار رہے گی۔