لاہور دھماکوں سے تین گھنٹے قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑمیں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا، چار لوگ جاںبحق ، دس زخمی ہوئے ۔ سرکاری ذرائع سے تصدیق ہونے کے باوجود یہ خبر کسی چینل پر بروقت نہیں چلی ۔
اسی طرح جب لاہور میں دھماکے ہوئے تو اس کے کچھ ہی دیر بعد ضلع نصیرآباد میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ ہوئی ۔ انجن ڈرائیور جاںبحق ہوا ، ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی ، پانچ مسافر زخمی ہوئے۔ اس خبر سے متعلق بھی صرف سلائیڈ چلائے گئے ۔
جبکہ صرف اے آر وائی پر ابھی کچھ دیر پہلے یعنی واقعہ کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد تفصیلی خبر دی گئی۔
ان ٹی وی چینلز والوں کو صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے لوگ انسان لگتے ہیں ۔ حالانکہ لاہور دھماکوں میں صرف کئی لوگ زخمی ہوئے ۔