عہدِ حاضر میں ایسی (یعنی انٹرنیٹ یا ٹیلیفون کے ذریعے) سہولیات اور خدمات کا تیز تر فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خصوصا" شہروں میں زندگی کی رفتار اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ ایسے چھوٹے چھوٹے لیکن اہم کاموں کے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے میں گھر بیٹھے اگر خدمات میسر آ سکیں تو دونوں فریقین کا بھلا ہے۔
دنیا بھر میں اس کا فروغ اس قدر تیزی سے ہو رہا ہے (بلکہ بہت حد تک ہو چکا ہے) کہ کچھ ہی عرصے میں عام دکانوں یا سٹورز کی نسبت آنلائن سٹورز کا کاروبار کہیں زیادہ ہو جائے گا۔
دیکھا جائے تو اس میں صارفین کے لئے بھی بہت بڑی سہولت ہے۔
مثال اس کی یوں لیجئے کہ جیسے کوئی چیز بازار میں ایک ہزار روپے کی دستیاب ہو، لیکن ہو سکتا ہے کہ اس کو خریدنے جانے کے لئے آپ کو چند سو روپے کا پیٹرول بھی جلانا پڑے اور اچھا خاصا وقت بھی صرف کرنا پڑے۔ پارکنگ کی عدم دستیابی اور چارجز اس پہ مستزاد۔ تو ایسے میں کوئی آنلائن سٹور وہی چیز آپ کو گھر بیٹھے گیارہ سو یا بارہ سو میں مہیا کر دے تو بظاہر مہنگا نظر آتے ہوئے بھی یہ کم خرچ آپشن ہے۔