لاہور پولیس ٹریننگ سنٹر حملہ ٹصویر کہانی

جناب من آپ نے دیکھا ہے کیا وہاں کتنی لاشیں گری ہیں ۔ جو رات کو ٹرکوں میں سامان لاد کر لے جانے کے بہانے وہاں سے ہٹائی گئی ہیں اور انہیں اب خفیہ طور پر ان کے آباو اجداد کے حوالے کیا جائے گا۔ اس کی اصل تعداد تمہیں معلوم ہو تو تمہاری خوشیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو ماہ تک دور بھاگ جائیں گی۔

جناب کونسا وہ کوئی دشمن کا علاقہ فتح کر کے آرہے تھے۔

تم جانو تمہارا کام تہماری پوسٹیں منفی تاثر پیدا کرتی ہیں۔
 
فخرنوید

محفلین
ہم تو جناب عوام کو اصلی چہر ہ دکھانے والے ہیں۔

کوئی ذرد صحافت والے نہیں ہیں کہ چڑھتے سورج کی پوجا کریں۔

جناب جسٹس بلال کے سکینڈل کی ویڈیو بھی سب سے پہلے میں نے ساری عوام کے سامنے پیش کی تھی ۔ اور کوئی پندرہ دن بعد کچھ ایڈیٹنگ کرنے کے بعد نیوز چینل والوں کو جرات ہوئی تھی کہ وہ ویڈیو چلا سکیں۔ کسی کی پہلے ہمت نہیں تھی۔
 
زینب

محفلین
نہیں فخڑ آپ تصویر کا ایک رخ مت دیکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنہوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔۔۔اور اپنی جانوں کی پروا نا کرتے ہوئے سینکڑون لوگوں کو بچایا۔۔۔۔۔۔۔کیا ان کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔وہ بھی ہماری طرح پاکستان کے بیٹے ہیں ۔۔۔۔کسی ماں‌کی آنکھوں کا نور کسی بہن کے چہرے کی خوشی ہیں انہوں نے آپنا کام ٹھیک طرح سے کیا کئی لوگوں‌کی جانیں بچایئں کچھ وک زندہ پکڑا بھی تو کیا یہ خوشی کی بات نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ ہمت علی کی طرح ہر وقت لعن تعن کا راستہ مت اپناو
 
فخرنوید

محفلین
زینب جی دیکھیں اسی عمارت کی چھت کے نیچے سینکڑوں جوانوں کی لاشیں پڑی ہیں تو کیا ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا ضمیر گوارہ کرے گا کہ۔ آپ خوشی مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے پھریں۔ اور بھنگڑے ڈالتے پھریں۔ بھنگڑیں ڈالنے کا موقع تب تھا ۔ اگر پہلے ہی کاروائی کرتے اور مقابلہ کر کے چاہے مار ڈالتے یا زندہ گرفتار کرتے۔
جب حملہ ہو جائے اس وقت مقابلہ کرنے کے لئے یا جان بچانے کے لئے تو چینوٹی بھی کاٹ لیتی ہے۔ اس وقت تو ہر کوئی ہاتھ پاوں مار لیتا ہے۔

لیکن ان نعشوں پر ایسی حرکت زیب نہیں دیتی ہے۔ اصل میں وہ آپریشن کرنے والوں میں شامل بھی نہیں تھے۔ وہ تو بیک پہ تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اصل میں انہوں نے اس قسم کے کسی بھی آپریشن میں کبھی بھی حصہ نہیں لیا، اس لیے ایسا کہہ رہے ہیں۔

ٹھیک ہے بہت سے افراد اپنی جان سے گئے، کئی خاندان کے خاندان اُجڑ گئے، مجھے تو کیا ہر محب وطن پاکستانی کو ان سے ہمدردی ہے اور ان کے لیے دعاگو ہے۔ لیکن اگر ان دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے دی جاتی تو عجب نہیں وہاں سینکڑوں لاشیں ہوتیں اور سینکڑوں خاندان برباد ہو جاتے۔
 
چاند بابو

محفلین
بے غیرت پولیس اہلکار ہلاکتوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دکھ کی بجائے خوشی سے فائرنگ کرتے ہوئے

pic-07.jpg

فخر شاید تمہیں شرم بھی نہیں آتی ہے ایسے موقع پر ایسے الفاظ منتخب کرتے ہوئے۔ کاش تم اپنے تخیل میں بھی یہ منظر لاسکتے کہ کوئی تمہارے اپنوں کو مار رہا ہے کوئی تمہارے اپنوں کو پورے دن تک یرغمال بنائے بیٹھا ہے اور تم جب اس پر قابو پا لیتے ہو تو جن کو تم نے بچا لیا ہے ان کے بچنے کی خوشی اور جو مر گئے ان کا بدلہ لے لینے کی خوشی سے تمہارا ردعمل کیا ہوتا۔ میں حیران ہوں کہ ہم لوگ کس آسانی سے اتنی تلخ باتیں کر جاتے ہیں۔ فخر صاحب حقیقت کی دنیا میں واپس آیئے اور اگر کوئی آپ کی داد کا مستحق ہے اسے داد دیجئے یہ میں نہ مانوں والی تکرار اچھی نہیں۔

اتنی چھلانگ گرے ہوئے بیرئیر سے تو اظفر بھی لگا سکتا ہے۔

pic-25.jpg

جی ہاں واقعی اگر یہ چھلانگ اظفر اپنے کمپیوٹر ٹیبل سے لگائے تو ضرور لگا سکتا ہے لیکن اگر دوسری طرف سے گولیوں کی بوچھاڑ آ رہی ہو اور تمہیں یہ بھی پتہ نہ ہو کہ زندہ بچو گے گھر اپنے بچوں تک پہنچ بھی پاؤ گے تو شاید اظفر کی بجائے تمہاری اپنی پینٹ گیلی ہو جائے۔
 
چاند بابو

محفلین
زینب جی دیکھیں اسی عمارت کی چھت کے نیچے سینکڑوں جوانوں کی لاشیں پڑی ہیں تو کیا ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا ضمیر گوارہ کرے گا کہ۔ آپ خوشی مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے پھریں۔ اور بھنگڑے ڈالتے پھریں۔ بھنگڑیں ڈالنے کا موقع تب تھا ۔ اگر پہلے ہی کاروائی کرتے اور مقابلہ کر کے چاہے مار ڈالتے یا زندہ گرفتار کرتے۔
جب حملہ ہو جائے اس وقت مقابلہ کرنے کے لئے یا جان بچانے کے لئے تو چینوٹی بھی کاٹ لیتی ہے۔ اس وقت تو ہر کوئی ہاتھ پاوں مار لیتا ہے۔

لیکن ان نعشوں پر ایسی حرکت زیب نہیں دیتی ہے۔ اصل میں وہ آپریشن کرنے والوں میں شامل بھی نہیں تھے۔ وہ تو بیک پہ تھے۔

جی بالکل چونکہ یہ موصوف پورے مشن کو گائیڈ کر رہے تھے اس لئے ان کے پاس سب سے بہتر معلومات ہیں۔
 
اللہ تمہیں جزائے خیر دے چاند حق بات کہی ہے ۔ پولیس میں لاکھ عیب سہی لیکن ابھی اتنا اعتماد ہے کہ کسی کو تکلیف ہو تو وردی والے کو دیکھ کر اس کی طرف دوڑتا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ کالی بھیڑیں ہر جگہ موجود ہیں
 
خرم

محفلین
فخر آپکی پوسٹس میں کافی بے حسی کا تاثر رہا۔ کیا آپ نے کبھی گولی چلائی ہے یا کبھی برستی گولیوں میں سے گُزرے ہیں؟ اگر نہیں تو ان کے جذبات پر آپ کی گرفت کیونکر ہو جو اس سب کچھ کو جھیل چُکے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
فخر کی طبعیت ٹھیک نہیں ۔۔ نہ موصوف کو یہ خبر ہے کہ جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر اپنے ساتھیوں کی جانیں بچائی اور عوام کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے حوصلے پست کیے ہیں ۔۔

حضرت دوبارہ اگر آپ نے اس قسم کے الفاظ استمعال کیے تو کسی قسم کی رعایت کی امید مت رکھیے گا ۔۔ اور نہ کوئی دوسرا ! مجھے تو فخر ہے ان جوانوں پر اور کی خوشی پر ۔۔۔

اور فخر نوید صاحب یہ جوان فتح کی خوشی میں نعرہ تکبیر بلند کر رہے تھے مگر شاید آپ گولی کی آواز سے ڈرتے ہیں اسلیے ٹی وی کی آواز بند کر رکھی ہو گی ۔۔ اور ذرا توجہ جوانوں کے چہروں پر بھی ڈال لیتے تو ، مگر کیا فائدہ ! جس ننھے گورائیہ کی خبر دینے پر آپ فخر سے نتھنے پھلا رہے ہیں آپ کونسا کیمرا لے کر اس کے آگے پیچھے گھوم رہے تھے اسے بے نقاب کرنے کو ؟ ایک جگہ سے خبر اڑائی اپنی ویب پر لگائی اور کا پتہ یہاں دے دیا ۔۔

آئیندہ محتاط رہیے گا ۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
زینب جی دیکھیں اسی عمارت کی چھت کے نیچے سینکڑوں جوانوں کی لاشیں پڑی ہیں تو کیا ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا ضمیر گوارہ کرے گا کہ۔ آپ خوشی مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے پھریں۔ اور بھنگڑے ڈالتے پھریں۔ بھنگڑیں ڈالنے کا موقع تب تھا ۔ اگر پہلے ہی کاروائی کرتے اور مقابلہ کر کے چاہے مار ڈالتے یا زندہ گرفتار کرتے۔
جب حملہ ہو جائے اس وقت مقابلہ کرنے کے لئے یا جان بچانے کے لئے تو چینوٹی بھی کاٹ لیتی ہے۔ اس وقت تو ہر کوئی ہاتھ پاوں مار لیتا ہے۔

لیکن ان نعشوں پر ایسی حرکت زیب نہیں دیتی ہے۔ اصل میں وہ آپریشن کرنے والوں میں شامل بھی نہیں تھے۔ وہ تو بیک پہ تھے۔

یہ کچھ زیادہ تعداد نہیں ہو گئی فخر۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا ہی ایک آپریشن انڈین فورسزز نے بھی کیا ہر پورے 4 دن میں۔ہماری فورسز نے تو بس 8 گھنٹے لگائے
ا

جہاں تنقید بنتی ہے وہاں کریں تو اچھی لگتی ہے یہ کوئی تنقید کی جگہ نہین تھی اگر یہ بھی 2چار دن لگا لیتے اپریشن میں تو ہم ہی انہیں گلیان دے رہے ہوتے۔۔۔۔۔۔۔اب اچھا کام کیا ہے تو تعریف ان کا حق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بے غیرت پولیس اہلکار ہلاکتوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دکھ کی بجائے خوشی سے فائرنگ کرتے ہوئے

pic-07.jpg

وہ جوان بے غیرت ہیں جنوں نے جان کی بازی لگا دی اور اپنے ساتھیوں کو بچا لیا اور کیا وہ بہت غیرت والے ےتھے جنوں نے اپنے مسلمان بھائیوں کا بےگناہ قتلِ عام کیا ان کی طرف کسی کی نظرنہیں جاتی کیا

اور ہاں اگر پولیس والے بے غیرت ہیں جو خوشی سے فائرنگ کر رہے ہیں تو پھر ان لاہور والوں کو کیا کہے گے جنوں نے جوانوں کو اٹھا لیاتھا ان کے پاس غیرت نہیں تھی ان سب کو نہیں پتہ تھا کہ کتنے جوان مالے گےہیں

اصل میں بے غیرت کوئی نہیں ہے بے غیرت ہم خود ہیں جو ایسے حالات میں ، حالات ٹھیک کرنے کی بجائے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہم خود ہی ٹھیک نہیں ہیں ہم ہمیشہ دوسروں کو غلط کہتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں سوچا ہم کتنے غلط ہے ہم کیا کر رہے ہیں
کیا ہمارے ملک میں اچھی چیزیں نہیں ہیں عوام کو دیکھانے کے لیے
 
علی ذاکر

محفلین
بے غیرت پولیس اہلکار ہلاکتوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دکھ کی بجائے خوشی سے فائرنگ کرتے ہوئے

pic-07.jpg

فخر صاحب ویسے آپ کی اس پوسٹ پر اب تک جتنے اچھے طریقے سے بے عزتی ہو چکی ہے میرا اب اخلاقآ فرض بنتا ہے کہ میں آپ کو کچھ نہ کہوں لیکن بہتی گنگا میں بھی اپنے ہاتھ دھو چلوں۔۔۔۔۔۔

بے غیرت پولیس اہلکار ہلاکتوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دکھ کی بجائے خوشی
آپ کی اس گھٹیا سوچ کی انتہا آپ کے اس بیان سے صاف نطر آرہی ہے!

آئندہ ایسی خبر شائع کرنے سے پہلے سوچیئے گا ضرور !
مع السلام
 
Top