حسینی
محفلین
۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128730
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=1287
لاہور پولیس کا پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل پر چھاپہ، 21 طلبہ گرفتار
December 02, 2013 - Updated 210 PKT
لاہور…لاہور پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر 21طلبہ کو گرفتار کر لیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے شیخ زید اور کینال روڈ بلاک کردی اوروحدت روڈ پر بس کو آگ لگادی۔ دن بھر ٹریفک بندرہنے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے صبح کو ہاسٹل نمبر 16پر چھاپہ مارا تو طلبہ نے پتھراوٴ شروع کردیا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 21طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک ہاسٹل کے کمرہ نمبر 345سے شراب کی بوتلیں، بھنگ اور پستول کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کمرہ ناظم راوٴ عدنان کے نام الاٹ تھا۔ دوپہر 12بجے طلبہ نے نیو کیمپس پل کے قریب دونوں اطراف بسیں کھڑی کرکے ٹریفک جام کر دی اور چابیاں لے کر فرار ہو گئے جس سے کینال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ بس ڈرائیووں نے الزام عائد کیا کہ انہیں گن پوائنٹ پر روکا گیا۔ وحدت روڈ پر نامعلوم طلبہ نے ایک بس کو آگ لگادی، مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ ڈرائیورکا کہنا تھاکہ کہ 12نقاب پوش طلباء نے بس کو آگ لگائی۔ شام کو بھی نیوکیمپس پل پر طلبہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا تاہم تھوڑی دیر بعد احتجاج ختم اورٹریفک بحال ہوگیا ۔
۔لاہور…لاہور پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر 21طلبہ کو گرفتار کر لیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے شیخ زید اور کینال روڈ بلاک کردی اوروحدت روڈ پر بس کو آگ لگادی۔ دن بھر ٹریفک بندرہنے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے صبح کو ہاسٹل نمبر 16پر چھاپہ مارا تو طلبہ نے پتھراوٴ شروع کردیا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 21طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک ہاسٹل کے کمرہ نمبر 345سے شراب کی بوتلیں، بھنگ اور پستول کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ کمرہ ناظم راوٴ عدنان کے نام الاٹ تھا۔ دوپہر 12بجے طلبہ نے نیو کیمپس پل کے قریب دونوں اطراف بسیں کھڑی کرکے ٹریفک جام کر دی اور چابیاں لے کر فرار ہو گئے جس سے کینال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ بس ڈرائیووں نے الزام عائد کیا کہ انہیں گن پوائنٹ پر روکا گیا۔ وحدت روڈ پر نامعلوم طلبہ نے ایک بس کو آگ لگادی، مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ ڈرائیورکا کہنا تھاکہ کہ 12نقاب پوش طلباء نے بس کو آگ لگائی۔ شام کو بھی نیوکیمپس پل پر طلبہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا تاہم تھوڑی دیر بعد احتجاج ختم اورٹریفک بحال ہوگیا ۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=128730
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=1287