لاہور: 10 گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد رائیونڈ آپریشن مکمل
17 جولائی 2014 (12:22)
لاہور (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب راوئیونڈ کے علاقے میں پچھلے 10 گھنٹے سے جاری سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے . اس دوران وقفے وقفے سے سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایس پی زاہد مروت کے مطابق دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا .تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کو زیر کر لیا ہے، سرکاری ٹی وی کے مطابق آپریشن میں سو دہشت گرد مارے گئے ہیں اور متعلقہ مکان کی تفصیلی تلاشی لی جا رہی ہے . صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کے مطابق محلہ داروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ گھر میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں لیکن بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وہ آپریشن سے قبل ہی فرار ہو گئے. ان کے مطابق ایک دشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے . انہوں نے دعوی کیا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ وزیر اعظم کی رہائش گاہ تھی .
قبل ازیں :
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رات 2 بجے شروع ہونے والے سرچ آپریشن میں پنڈرائیاں کے ایک کمپاؤنڈ میں موجود دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی ،جس کے بعد انھیں چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا تھا . اس سے قبل کمپاؤنڈ سے 3 راکٹ بھی فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں قریبی مکانات کو نقصان پہنچا۔ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ان سے مزید معلومات لی جا سکیں . ان کا کہنا تھا کہ آپریشن مکمل ہونے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.بتایا گیا ہے کہ یہ کمپاونڈ ستار نامی شخص کی ملکیت ہے ، پولیس نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے . ستار نے ایک مہینہ قبل یہ کمپاونڈ ڈھائی ہزار روپے کرایہ پر دیا تھا لیکن پھر اس کا کرایہ بڑھا کر 5 ہزار روپے کر دیا جس سے شک پیدا ہوتا ہے کہ ملک مکان کو کرایہ داروں کی مشکوک سرگرمیوں کہ علم تھا. سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستار سے کرایہ داروں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.
پنڈاریاں جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور قریبی مکانوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے . آپریشن میں پنجاب پولیس ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا .