کاشفی
محفلین
لاہور: 5 سالہ بچی سے زیادتی، پولیس کو ہم سراغ مل گیا
لاہور … لاہور میں 5سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس کو اہم سراغ مل گیا، جبکہ میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق بچی کو انتہائی ظالمانہ طریقوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کیس کا اہم سراغ مل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پیدل تھا اور بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے تھا، ملزم کی عمر 18 سال کے قریب ہے۔ دوسری جانب بچی سے زیادتی سے متعلق میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات بھی جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں جس کے مطابق بچی سے زیادتی سفاکانہ اندازمیں کی گئی، بچی کو انتہائی ظالمانہ طریقوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کے جسم پر زیادتی کے ساتھ ساتھ تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کا آپریشن بہت مشکل تھا جو 3 گھنٹے جاری رہا، بچی کے پیٹ اور کمر پر ٹانکے لگائے گئے ہیں، کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے، تاحال بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ بچی کو خون کی اشد ضرورت ہے۔