لایا تمھارے پاس ہوں یاپیر الغیاث ۔۔۔۔ شہنشاہِ بغداد کے حضور فریاد

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیلانی

محفلین
شہنشاہِ بغداد کے حضور فریاد
کلام ؛ فخرالاولیاء،نازشِ عرفا،قطبِ عالم ، نیاز بے نیاز،حضرت والا منزلت شاہ نیاز احمد علوی بریلوی قادری چشتی فخری نظامی صابری سہروردی نقشبندی قدس سرہ العزیز


لایا تمھارے پاس ہوں یاپیر الغیاث
کر آہ کے قلم سے میں تحریر الغیاث
لاہوت سے اوتر کے ہوں ناسوت میں پڑا
کیا کچھ ہوئ مقام کی تغیر الغیاث
حرص و ہوا سے نفس ہے زنجیر پاءے دل
پاتا نہیں نجات کی تدبیر الغیاث
سوز و گداز آہ و تپش نالہ و فغاں
سب کچھ ہوے ولے نہیں ولے نہیں تاثیر الغیاث
عاجز ہوں اور بیکس و ناچار و ناتواں
مضمون ِ آہِ دل کی ہے تفسیر الغیاث
ہم آپ کے کہاتے ہیں یا پیر دستگیر
سن لو مرید اپنے کی یا پیر الغیاث
مشکلکشائے خلق ہو تم شاہِ اولیا
ہے اس لئےتمھاری قفاگیر الغیاث
کرتے ہو مشکلاتِ جہاں ایک پل میں حل
کیوں حق میں میرے اتنی ہے تاخیر الغیاث
گر سن کے الغیاثِ نیاز آپ داد دیں
دنیا و دیں میں پاتی ہے توقیر الغیاث
یاغوثِ اعظم آپ سوا کون ہے مرا
کس کے کنے میں جا کروں تقریر الغیاث
دیکھو تو میں نیاز ہوں لے سر سے پانوں تک
یا ہوں میں الغیاث کی تصویر الغیاث
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top